غربت میں بھی کچھ دل اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ❤️

کل کے دن میں گندم چند گھروں میں دینی تھی اور وہاں جا کر چند معاملات بھی دیکھنے تھے۔ واجد علی کو بولا وہ ایک گھر سے گندم خرید لایا گندم چیک پہلے میں نے خود کی تھی کے لگی ہوئی گندم نہ ہو صاف ستھری گندم ہو۔ انسانوں کے کھانے والی اور جانوروں کے کھانے والی گندم الگ الگ ہوتی ہے۔ جو ہم جیسے پینڈو تو دیکھ کر ہی فورا بتا دیتے ہیں کے کون سی کون سی ہے ۔ لیکن شہر میں لوگوں کو اس کا اندازہ نہیں ہوتا اس بات کا گندم کے بعد آٹے کا رنگ دیکھ کر بھی پتا چل جاتا ہے ۔ ۔۔۔۔ اللہ کے کرم سے معذور شخص کو چھوٹے بھائی نے اپنے حصے میں سے دوکان بنانے کی جگہ دے دی ہے ۔ ایسے بھی لوگ ہیں ابھی دنیا میں۔ وہ بندا وڈیو میں نہیں آتا جھجھکتا ہے بہت پیارا انسان ہے۔ کہتا ہے ۔ جس دن دوکان بن جائے گی میں انشاءاللہ آپ کے ساتھ کھڑا ہو کر دوکان میں سامان رکھوں گا بھائی کی۔ رب ایسے بھائیوں کو عزت اور معاشی آسانی عطا فرمائے ۔ خود وہ بندا کھیت مزدور ہے۔ اس کے اپنے مالی حالات بھی بس چل ہی رہے ہیں۔ لیکن دوسروں کے لئے ایسے دل بڑے ہیں ایسے لوگوں کے ۔ ۔۔۔۔ جگہ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ انشاءاللہ ایک ہفتے کے اندر دوکان بن جائے گی ۔ وسائل موجود ہیں اور رمضان کے اندر ہی دوکان چل بھی جائے گی رب کے حکم سے ۔ ۔۔۔۔ پھر پرائیون ( ڈھول والے ) کے گھر گئے اماں ایک دن پہلے آئی تھیں کے بات کرنی ہے۔ گندم پہنچائی ان کی۔ ہم پانی والے بڑے کین سب گھروں میں ساتھ دے رہے ہیں تاکہ یہ فلٹر والا پانی بھر کر لائیں اس سے ان کی صحت بہتر رہے ۔ وہاں جا کر پتا چلا وہ لوگ بیٹی کے رشتے کے بارے تاریخ طے کرنے پر جھجھک رہے تھے۔ کے دن میں بتا دون۔ اور ساتھ ہی ان کا ارادہ ہے کے جو کھانا ہم نے دینا ہے اسی میں ان کے بیٹے کی بھی شادی ہو جائے ۔ ماں باپ بیمار ہیں اور اس بات پر پریشان ہیں کے اگر ہمارے گھر میں کسی ایک کی موت فوت ہو گئی تو برادری سے پھر بیٹے کے لئے رشتہ لینے مین مشکل ہو جائے گی ۔ تو میں نے ان کو بیٹے کی نوکری بارے پوچھا کے بہت اچھے دوست ہین مل والے ۔ان کے پاس رکھوا دون ۔بچے لو ۔ اجرت بھی وقت پر دیتے ہیں اور عزت بھی کرتے ہیں۔ مل میں انہوں نے لیبر کے لئے مفت کھانا بھی روز دینا ہوتا ہے۔ تو دونوں میاں بیوی مان گئے ۔ پھر بندے کو بھوانہ سے ایک فالج کا معالج ہے اس کے پاس چکر لگا آنے اور دوائی ایک ماہ کی لے آنے کے لئے پیسے دئیے۔ ڈاکٹر شام کو بیٹھتا ہے تو وہ بھی کل ہی چیک کروا آئے ہیں۔ ۔۔۔۔ پھر 5 بیٹیوں والے بندے کے گھر گندم پہنچائی۔ وہی شخص جو وسائل کی جگہ کام کی جگہ بولتا ہے۔ میں کھیت میں بچوں سمیت محنت کروں گا۔ آپ بس میری گندم اور راشن پورا کر دیں۔ کیسے کیسے اللہ کے بندے موجود ہیں یہاں۔ ۔۔۔۔ یہ بستی میں جو گندم پہنچائی ہے اسی بیوا کے گھر پہنچائی ہے جس کو سلائی کڑئای اور کے لئے الگ الگ مشین دین۔ ایک پاکستانی ۔دوسری Jenom کی ۔ اس بیوا کی مشکلات آپ سے بیان کی تھیں جوانی میں بیوگی اور بیٹی کی طلاق اور پوتی کے ساتھ واپسی۔ زندگی بہت مشکل ہے لوگوں کی ۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔ ۔۔۔۔ پھر ایک بزرگ عورت کو گندم پہنچائی ۔ جس کے گھر میں خود دیکھ چکا ہوں 4 دن کھانا نہیں بنا تھا اور نہ آٹا موجود تھا۔ دو ماہ پہلے جس پر میں نے ایک مستری کو کام سے نکال دیا تھا اس عورت کا کمرہ بناتے ہوئے اس سے مٹھائی مانگی تھی اس نے ۔ ۔۔۔۔۔ آخری کام کل مسجد بنانے والے بے اولاد جوڑے کو گندم پہنچائی ۔ اس دوران چھوٹے چھوٹے اور بہت سے کام کئے ہیں۔ لیکن وہ سب لکھنا ممکن نہیں۔ #saqiballyana #rehabilitation

یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو انسانیت پر یقین پھر سے ہو جائے گا!
▶︎

یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو انسانیت پر یقین پھر سے ہو جائے گا!

کیا اس وڈیو کو دیکھنے کے بعد بھی آپ کے پاس ناشکری کی وجہ بچتی ہے ؟
▶︎

کیا اس وڈیو کو دیکھنے کے بعد بھی آپ کے پاس ناشکری کی وجہ بچتی ہے ؟

الحمدللہ! یتیم بچوں کے خوابوں کا گھر مکمل ہو گیا || Mian Rehman
▶︎

الحمدللہ! یتیم بچوں کے خوابوں کا گھر مکمل ہو گیا || Mian Rehman

ٹوٹل 6 کلو گوشت اپنے لئے رکھ کر باقی سب بانٹ دیا ہے۔
▶︎

ٹوٹل 6 کلو گوشت اپنے لئے رکھ کر باقی سب بانٹ دیا ہے۔

آج جو جو ہمت تھی کیا۔ اگلے فیز میں اس سے بہتر کی امید ہے۔  انشاء اللہ
▶︎

آج جو جو ہمت تھی کیا۔ اگلے فیز میں اس سے بہتر کی امید ہے۔ انشاء اللہ

PM's Big Offer to PTI! Ahmad Farhad Update || Imran Riaz Khan VLOG
▶︎

PM's Big Offer to PTI! Ahmad Farhad Update || Imran Riaz Khan VLOG

Manukhta di sewa ਸਹੁਰੇ ਪਰਿਵਾਰ ਦੀ ਹਾਜਰੀ ਵਿੱਚ ਸਾਲ ਬਾਅਦ ਨਹਾਤਾ ਨਿਹੰਗ ਸਿੰਘ एक घंटे में बदला@piticlive
▶︎

Manukhta di sewa ਸਹੁਰੇ ਪਰਿਵਾਰ ਦੀ ਹਾਜਰੀ ਵਿੱਚ ਸਾਲ ਬਾਅਦ ਨਹਾਤਾ ਨਿਹੰਗ ਸਿੰਘ एक घंटे में बदला@piticlive

Multan Se Gum Hone Wala Luqman 19 Saal Baad Mil Gaya || @waliullahmaroof
▶︎

Multan Se Gum Hone Wala Luqman 19 Saal Baad Mil Gaya || @waliullahmaroof

meine ENTSCHULDIGUNG an APORED 18
▶︎

meine ENTSCHULDIGUNG an APORED 18

Iran’s Unique Street Food l This Is What Real Life Looks Like!!
▶︎

Iran’s Unique Street Food l This Is What Real Life Looks Like!!

Amrood walay bhai nay essy alfaz bayan kiye kai sun ker heran ho gaye
▶︎

Amrood walay bhai nay essy alfaz bayan kiye kai sun ker heran ho gaye

بعض اوقات تھکن کام سے نہیں، لوگوں کے رویوں سے ہوتی ہے۔
▶︎

بعض اوقات تھکن کام سے نہیں، لوگوں کے رویوں سے ہوتی ہے۔

Heart Felt Moments! Wand Velay Sardaran Ghar Musalman Bachi Di Perwarish | Gal Baat | Suno Punjab
▶︎

Heart Felt Moments! Wand Velay Sardaran Ghar Musalman Bachi Di Perwarish | Gal Baat | Suno Punjab

🚨 I Made the BIGGEST Mistake Sleeping on a Farm Overnight... 😱
▶︎

🚨 I Made the BIGGEST Mistake Sleeping on a Farm Overnight... 😱

52 Saal Baad Karachi Ki Dodo ka Khandan Mil Gaya || @waliullahmaroof
▶︎

52 Saal Baad Karachi Ki Dodo ka Khandan Mil Gaya || @waliullahmaroof

شھباز شریف کی غلطی یا ایران کے خلاف امریکی سازش؟ مشرق وسطی: نیا دفاعی ڈھانچہ، ایران اور پاکستان؟
▶︎

شھباز شریف کی غلطی یا ایران کے خلاف امریکی سازش؟ مشرق وسطی: نیا دفاعی ڈھانچہ، ایران اور پاکستان؟

الطاف712 نشئیوں نے بکری بیچ دی اصلی مالک اگیا🍤انٹرٹنمنٹ ولوگ پاکستانی فنی ویڈیو الطاف712کامیڈی😱2026
▶︎

الطاف712 نشئیوں نے بکری بیچ دی اصلی مالک اگیا🍤انٹرٹنمنٹ ولوگ پاکستانی فنی ویڈیو الطاف712کامیڈی😱2026

BREAKING: TOTAL Deutsche Bahn Shutdown! Explosive Suspicions!
▶︎

BREAKING: TOTAL Deutsche Bahn Shutdown! Explosive Suspicions!

ہمارے پاس ناشکری کا کوئی جواز نہیں بچتا، اس سب کو سننے دیکھنے کے بعد۔ ۔ ۔
▶︎

ہمارے پاس ناشکری کا کوئی جواز نہیں بچتا، اس سب کو سننے دیکھنے کے بعد۔ ۔ ۔

Riza’s Room Tour ✨😍 | Meher udaas kyun Rehti hai😔 ?
▶︎

Riza’s Room Tour ✨😍 | Meher udaas kyun Rehti hai😔 ?