Ghazal (Amir Usmani) Jinhen Seher nigal gai غزل: مولانا عامر عثمانی (جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ....
مولانا عامر عثمانی صاحب کی آخری غزل جسے پڑھتے ہوئے پونہ (مہاراشٹر) میں ان کا انتقال ہو گیا تھا جنہیں سحر نگل گئی، وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی، شراب ڈھونڈھتا ہوں میں مجھے نمک کی کان میں مٹھاس کی تلاش ہے برہنگی کے شہر میں لباس کی تلاش ہے وہ برف باریاں ہوئیں کہ پیاس خود ہی بجھ گئی میں ساغروں کو کیا کروں کہ پیاس کی تلاش ہے گھرا ہوا ہے ابر ماہتاب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی، وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں جو رک سکے تو روک دو یہ سیل رنگ و نور کا مری نظر کو چاہئے وہی چراغ دور کا کھٹک رہی ہے ہر کرن نظر میں خار کی طرح چھپا دیا ہے تابشوں نے آئنہ شعور کا نگاہ شوق جل اٹھی حجاب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں یہ دھوپ زرد زرد سی یہ چاندنی دھواں دھواں یہ طلعتیں بجھی بجھی، یہ داغ داغ کہکشاں یہ سرخ سرخ پھول ہیں کہ زخم ہیں بہار کے یہ اوس کی پھوار ہیں، کہ رو رہا ہے آسماں دل و نظر کے موتیوں کی آب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں یہ تلخ تلخ راحتیں، جراحتیں لیے ہوئے یہ خونچکاں لطافتیں کثافتیں لیے ہوئے یہ تار تار پیرہن عروسۂ بہار کا یہ خندہ زن صداقتیں قیامتیں لیے ہوئے زمین کی تہوں میں آفتاب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں جو مرحلوں میں ساتھ تھے وہ منزلوں پہ چھٹ گئے جو رات میں لٹے نہ تھے وہ دوپہر میں لٹ گئے مگن تھا میں کہ پیار کے بہت سے گیت گاؤں گا زبان گنگ ہو گئی، گلے میں گیت گھٹ گئے کٹی ہوئی ہیں انگلیاں رباب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں یہ کتنے پھول ٹوٹ کر بکھر گئے یہ کیا ہوا یہ کتنے پھول شاخچوں پہ مر گئے یہ کیا ہوا بڑھی جو تیز روشنی چمک اٹھی روش روش مگر لہو کے داغ بھی ابھر گئے یہ کیا ہوا انہیں چھپاؤں کس طرح نقاب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں خوشا وہ دور بے خودی کہ جستجوئے یار تھی جو درد میں سرور تھا تو بے کلی قرار تھی کسی نے زہر غم دیا تو مسکرا کے پی گئے تڑپ میں بھی سکوں نہ تھا، خلش بھی سازگار تھی حیات شوق کا وہی سراب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں خلوص بے شعور کی وہ زود اعتباریاں وہ شوق سادہ لوح کی حسین خامکاریاں نئی سحر کے خال و خد، نگاہ میں بسے ہوئے خیال ہی خیال میں، وہ حاشیہ نگاریاں جو دے گیا فریب وہ، شباب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں وہ لعل و لب کے تذکرے، وہ زلف و رخ کے زمزمے وہ کاروبار آرزو وہ ولولے، وہ ہمہمے دل و نظر کی جان تھا وہ دور جو گزر گیا نہ اب کسی سے دل لگے نہ اب کہیں نظر جمے سمند وقت جا چکا رکاب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں نہ عشق با ادب رہا، نہ حسن میں حیا رہی ہوس کی دھوم دھام ہے، نگر نگر، گلی گلی قدم قدم کھلے ہوئے ہیں مکر و فن کے مدرسے مگر یہ میری سادگی تو دیکھیے کہ آج بھی وفا کی درس گاہوں کا نصاب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں بہت دنوں میں راستہ حریم ناز کا ملا مگر حریم ناز تک پہنچ گئے تو کیا ملا مرے سفر کے ساتھیو! تمہیں سے پوچھتا ہوں میں بتاؤ کیا صنم ملے، بتاؤ کیا خدا ملا جواب چاہئے مجھے جواب ڈھونڈھتا ہوں میں جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈھتا ہوں میں

Jinhe Sahar Nigal Gai Wo Khuwab Dhoondta Hoon Mein ( جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈتا ہوں میں )

Allama Amir usmani ghazal ghazal thi siyahiyon ka maskan meri zindagi ki wadi Ahmad salik nadvi

جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب/Jinhen Sehar Nigal Gai Wo Khaab Dhundta Hon Main

MOLANA SAAD SAHAB NE DEEN ME KI TEHREEF||BY MUFTI ABUL QASIM NOMANI|| DARUL ULOOM DEOBAND

گناہوں سے بچنے کا آسان طریقہ لازمی دیکھیں مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم العالی

कुछ भी करना पर चुलबुल पांडे के चश्मे को हाथ मत लगाना - Salman Khan Dabangg 2 Movie Action Scene

"Laa Phir Ek Bar Wohe" | Shabnam Majeed | Ghazal | Allama Iqbal

বিক্ষিপ্ত স্বপ্নগুলো ┇ Cover by আহমাদ ফাইয়াজ ┇ Heart Touching Nasheed ┇ Ummah Studio

khyal-e-man qarar-e-man, خیال من قرار من

نمونہ اسلاف مفتی ابوالقاسم نعمانی || درس بخاری شریف Darse Bukhari Shaikh || دارالعلوم دیوبند

mere hum nafas mere hum nawa//mere humnafas mere humnawa(shakil bdayuni) by haroon maharashtri

Ek Bidati ki Deoband par Tanqeed Allama Amir Usmani RAH ka Jawab? is post ki Haqeeqat kya hai?

Heart Touching Beautiful Kalam 2023 || Main Kuch Maghmoom Rehta Hon || Mufti Abdullah Bin Abbas

Poetry by Molana Ilyas Ghuman | مولانا الیاس گھمن کے اشعار

abhi mohabbat nai nai || Urdu Ghazal || ابھی محبت نئی نئی ہے || Abdur rehman Huzaifi || Dil Ki dunya

Allama Amir Usmani Ghazal || Jinhen sehar nikal gai woh Khwab dhundta hun mein, 🎤zubair ahmad salafi

Nazm Jashn Azadi Amir Usmani نظم : جشن آزادی، کلام مولانا عامر عثمانی

درسِ ابوداؤد شریف || مولانا مجیب اللّٰہ گونڈوی صاحب || استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند

As Salam As Salam Naat Paak

