2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترم ڈاکٹر نعمان احمد خان

موضوع: ” بڑھتی ہوئی آبادی اور کم ہوتے وسائل: ایک لمحہ ئ فکریہ‘‘ ہمدرد شوریٰ (راولپنڈی/ اسلام آباد)کے اجلاس میں اسپیکر محترم امتیاز حیدر، محترم ڈاکٹر فرحت عباس، محترم نعیم اکرم قریشی، محترمہ سلمیٰ قاصر، محترم طارق شاہین، محترم حکیم بشیر بھیروی، محترم پروفیسر زاہد علی قریشی، محترم تنویر نصرت،محترم ڈاکٹر نعمان احمد خان، محترم انجینئر مظفر اقبال، محترم ڈاکٹر محمودالرحمن اور محترم پروفیسر اقبال ناصری شامل تھے۔ محترم اسپیکر نے اجلاس کی کاروائی کا با قاعدہ آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدا ئی کلمات میں کہا کہ آج کاعنوان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پا کستان اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود ہوتے قدرتی وسائل ہماری قومی ترقی،معاشی استحکام اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔اگر آج اس مسلئے پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو آنے والے برسوں میں خوراک،پانی، روزگار،صحت،تعلیم اور توانائی جیسے بنیادی شعبوں میں بحران مزید شدت اختیار کر جائیں گے۔پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں شامل ہے،جبکہ آبادی میں اضافے کی شرح خطے کے بیشتر ممالک سے زیادہ ہے۔آبادی میں مسلسل اضافے کے مقابلے میں ہمارے معاشی اور قدرتی وسائل اسی رفتار سے نہیں بڑھ رہے جس کے باعث وسائل اور ضروریات کے درمیان عدم توازن پیدا ہو رہا ہے۔ موضوع پر تفصیلی بحث کے لیے معز ز اسپیکر نے فاضل اراکین ِشوریٰ کو اظہارِ خیال کی دعوت دی۔ ٭پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن وسائل کو غلط استعمال کیا جاتا ہے۔آج کے مفکرین اور ماہرین ”پائیدار ترقی“ کی بات کرتے ہیں یعنی وسائل کا ایسا استعمال جو ہماری ضرورت بھی پوری کرے اور آنے والی نسلوں کا حق بھی نہ مارے۔دنیا کی ترقی یافتہ قومیں اپنی آبادی کو تعلیم اور ہنر دے کر ”انسانی سرمایہ“ بناتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں ایک ایسی بھیڑ تیار ہو رہی ہے جو دھرتی سے لیتی تو سب کچھ ہے مگر بدلے میں اسے کچھ دے نہیں پاتی۔ہمیں اپنی آبادی کو ”معاشی بوجھ“ بنانے کی بجائے ”پیداواری قوت“ میں بدلنا ہو گا۔جب پاؤں پھیلانے کے لیے چادر چھوٹی ہو جائے تو دانشمندی یہ نہیں ہوتی کہ چادر کو کھینچ کر پھاڑ دیا جائے بلکہ عقل مندی یہ ہے کہ پاؤں کو حد میں رکھا جائے۔اگر آج بھی ہم نے غفلت کی چادر نہ اتاری تو کل ہماری آنے والی نسلیں پینے کے پانی کی ایک ایک بوند اوراناج کے ایک ایک دانے کے لیے ترسیں گی وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں وسائل کے ضیاع کو روکیں اور آبادی کے اس بے ہنگم طوفان کو روکنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر شعور بیدار کریں۔ہمیں چاہیے کہ ہم محض ایک ہجوم کا حصہ بننے کے بجائے اس ملک کے لیے ایک کار آمد اور باوقار اثاثہ بنیں۔ ٭ہمدرد شوریٰ بڑھتی ہوئی آبادی سے جنم لینے والے مسائل کے حل کے لیے سر گرم عمل ہے۔ہر صوبے کا اپنا اختیار ہے وسائل کو صحیح سمت میں استعمال کریں گے تو کبھی بھی وسائل میں کمی نہیں ہو گی۔تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی قومی وسائل اور معیشت پر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہے اس مسلئے کا حل ہر حکومت کے لئے ایک چیلنج ہے۔ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔ایک مذہبی طبقہ ایسا ہے جو کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ یا منصوبہ بندی کامخالف ہے اس اہم قومی مسئلہ کے حل کے علاوہ اس سلسلے میں بھی رائے عامہ ہموارکرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں دستیاب وسائل اور آبادی میں ایک حقیقت پسندانہ توازن ہی ترقی کا ضامن ہو سکتاہے۔ ٭اکیسویں صدی میں کسی بھی ریاست کی ترقی کا انحصار صرف قدرتی وسائل کی فراوانی پر نہیں بلکہ ان وسائل کے دانشمندانہ انتظام،انسانی سرمائے کی تیاری اور مؤثر حکمرانی پر ہے۔آبادی میں تیز رفتار اضافہ بذات ِ خود مسلئہ نہیں لیکن جب اس رفتار کے مقابلے میں معیشت،تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،روزگار اور وسائل کی منصوبہ بندی نہ ہو تو یہی آبادی قومی ترقی کی قوت بننے کی بجائے سماجی اور معاشی دباؤ کا سبب بن جاتی ہے۔پاکستان کو بھی اسی نوعیت کے ایک پیچیدہ چیلنج کا سامنا ہے جہاں مسلئہ صرف وسائل کی قلت نہیں بلکہ وسائل کی غیر مساوّی تقسیم،ناقص منصوبہ بندی اورکمزور ادارہ جاتی صلاحیت بھی ہے۔اس صورت ِ حال سے نکلنے کے لیے جذباتی نعروں کی بجائے عملی،طویل المدت اور قابل ِ نفاذ حکمت عملی ضروری ہے۔سب سے پہلے قومی سطح پر آبادی اور معاشی منصوبہ بندی کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہو گا۔وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے زرعی شعبے میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔پاکستان میں پانی کی بڑی مقدار غیر مؤثر آبپاشی کے طریقوں،بوسیدہ نہری نظام اور ناقص انتظام کی نذر ہو جاتی ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ بجلی اورایندھن کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن درآمدی ایندھن پر انحصار معیشت کو غیر مستحکم بناتا ہے۔شمسی،ہوائی اور دیگر قابل ِ تجدید ذرائع کو صر ف متبادل نہیں بلکہ مرکزی توانائی پالیسی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔خاندانی بہبود کے پروگراموں کو بھی محض طبی ّ مسلئہ سمجھنے کی بجائے سماجی اور معاشی ترقی کا حصہ بنایا جانا چاہیے عوام میں یہ شعور اجا گر کرنا ضروری ہے کہ متوازن خاندانی منصوبہ بندی والدین اور بچوں دونوں کے بہتر مستقبل سے وابستہ ہے اس ضمن میں مذہبی رہنماؤں،اساتذہ،صحت کے کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ وسائل کے تحفظ میں صرف حکومت ہی نہیں بلکہ شہری بھی برابر کے شریک ہیں۔پانی، بجلی،خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کے استعمال میں کفایت شعاری کو سماجی روّیے کا حصہ بنانا ہو گا۔اگر سائنسی منصوبہ بندی،مؤثرانتظام،وسائل کے منصفانہ استعمال،جدید ٹیکنالوجی اور ذمہ دار شہری طرز ِعمل کو یکجا کر لیا جائے توپا کستان نہ صرف اس چیلنج پر قابو پاسکتا ہے بلکہ اپنی نوجوان آبادی کو معاشی ترقی او ر قومی استحکام کا سب سے بڑا سرمایہ بھی بنا سکتا ہے۔یہی وہ راستہ ہے جو وسائل کی کمی کو بحران کے بجائے بہتر حکمرانی اور پائیدار ترقی کی ایک نئی جہت میں تبدیل کر سکتاہے۔

UK's New Law: British Passport Can Be Revoked Instantly? #uk #britishpassport
▶︎

UK's New Law: British Passport Can Be Revoked Instantly? #uk #britishpassport

2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترم ڈاکٹر محمود الرحمٰن صاحب
▶︎

2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترم ڈاکٹر محمود الرحمٰن صاحب

Stop Eating Pumpkin Seeds Until You FIX These 3 Mistakes!
▶︎

Stop Eating Pumpkin Seeds Until You FIX These 3 Mistakes!

Are Russia, Iran and China Secretly Working Together? | Zunaira Azhar
▶︎

Are Russia, Iran and China Secretly Working Together? | Zunaira Azhar

" د پښتنو قبایلي نظام ته په ۲۱مې پېړۍ اړتیا نه شته" | د افراسیاب خټک تاریخي او سیاسي شننه
▶︎

" د پښتنو قبایلي نظام ته په ۲۱مې پېړۍ اړتیا نه شته" | د افراسیاب خټک تاریخي او سیاسي شننه

2026 | June | Lahore | Educational Visit to Radio Pakistan Lahore | Hamdard Naunehal Assembly | 4
▶︎

2026 | June | Lahore | Educational Visit to Radio Pakistan Lahore | Hamdard Naunehal Assembly | 4

Food in Umrah | عمرہ زائرین کی موج یا اضافی خرچہ؟ | Meal Voucher in Umrah | Umrah new Package 2026
▶︎

Food in Umrah | عمرہ زائرین کی موج یا اضافی خرچہ؟ | Meal Voucher in Umrah | Umrah new Package 2026

Pakistan is Suitable Anchor FOR Islamic Framework in West Asia
▶︎

Pakistan is Suitable Anchor FOR Islamic Framework in West Asia

Nawaz Sharif, Zia-ul-Haq and Tahir-ul-Qadri | What Did Sufi Barkat Ali Say? | NPTV Plus
▶︎

Nawaz Sharif, Zia-ul-Haq and Tahir-ul-Qadri | What Did Sufi Barkat Ali Say? | NPTV Plus

AJK Uprising & Balochistan: Pakistan Ki Riyasat Kyu Bikhar Rahi Hai? | Shahid Qazi LIVE
▶︎

AJK Uprising & Balochistan: Pakistan Ki Riyasat Kyu Bikhar Rahi Hai? | Shahid Qazi LIVE

British Passport Crisis? | لوگ برٹش شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ #britishpassport #uk #europe
▶︎

British Passport Crisis? | لوگ برٹش شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ #britishpassport #uk #europe

2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترمہ سلمیٰ قاصرصاحبہ
▶︎

2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترمہ سلمیٰ قاصرصاحبہ

The 5th Year of the Russia–Ukraine War | The Battle for Kostyantynivka | Faisal Warraich
▶︎

The 5th Year of the Russia–Ukraine War | The Battle for Kostyantynivka | Faisal Warraich

Why Did Pakistan's Army Involve in Politics? | The Real History of Pakistan's Establishment
▶︎

Why Did Pakistan's Army Involve in Politics? | The Real History of Pakistan's Establishment

Dr Nabiha Ali Khan Ne Shohar Se Khula Kyu Li? Sasural Me Kya Howa Sab Kuch Bta Diya | Iqra Abid
▶︎

Dr Nabiha Ali Khan Ne Shohar Se Khula Kyu Li? Sasural Me Kya Howa Sab Kuch Bta Diya | Iqra Abid

BLOOMBERG: GULF ALLIES PUSH TRUMP TO INVADE IRAN & SEIZE KHARG ISLAND - w/ Col. Macgregor
▶︎

BLOOMBERG: GULF ALLIES PUSH TRUMP TO INVADE IRAN & SEIZE KHARG ISLAND - w/ Col. Macgregor

Pakistan, Afghan Taliban border forces exchanged fire in Kurram-Paktia border areas.
▶︎

Pakistan, Afghan Taliban border forces exchanged fire in Kurram-Paktia border areas.

Weight Loss Secrets: Sugar & Salt Explained | چینی اور نمک کھانے والے خبر دار | Dr. Abdul Basit
▶︎

Weight Loss Secrets: Sugar & Salt Explained | چینی اور نمک کھانے والے خبر دار | Dr. Abdul Basit

Raisins + Apple Cider Vinegar | کشمش + ایپل سائیڈر سرکہ | صبح نہار منہ استعمال کریں؟ حیران کن فوائد
▶︎

Raisins + Apple Cider Vinegar | کشمش + ایپل سائیڈر سرکہ | صبح نہار منہ استعمال کریں؟ حیران کن فوائد

2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترم طارق شاہین صاحب
▶︎

2024 | 7th July | Rawalpindi/Islamabad | Hamdard Shura Pakistan | محترم طارق شاہین صاحب