2026 | June | Lahore | Educational Visit to Radio Pakistan Lahore | Hamdard Naunehal Assembly | 4
لاہور۔4- جون 2026 ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نونہال اسمبلی کے بچوں کا ریڈیو پاکستان لاہور کا معلوماتی دورہ سید علی بخاری ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نونہالانِ وطن کی ذہنی آبیاری، کردار سازی اور اعتماد سازی کے حوالے سے ہر ماہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہمدرد نونہال اسمبلی کے اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ گرمیوں کی تعطیلات کے موقع پر ماہِ جون میں پاکستان کے قومی ورثے اور تاریخی مقامات کے معلوماتی دوروں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں اس بار ریڈیو پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کرایا گیا جہاں نونہالانِ وطن کو ریڈیو پاکستان کے نشریاتی نظام، مختلف شعبہ جات اور ابلاغی کردار سے آگاہ کرنے کے لیے ایک نہایت مفید اور معلوماتی نشست منعقد ہوئی۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر جناب راحیل سہیل بسرا، سینئر پروگرام مینیجر جناب ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ اور معروف فنکار ثروت علی خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز قاریہ عائشہ حنیف کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ دعا قاسم نے نعتِ رسولِ مقبول? پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ہمدرد نونہال اسمبلی کی اسپیکر فریحہ بابر نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ قائدِ ایوان ہانیہ فاطمہ، ڈپٹی اسپیکر ربیعہ مظہر، فاطمہ شہباز، زنیبہ عمر اور دیگر طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر راقم نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے منتظمین کا نونہالانِ وطن کو معلوماتی وزٹ کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں سینئر پروگرام مینیجر ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ نے ریڈیو پاکستان کے قیام، اغراض و مقاصد اور نشریاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان 14 اگست 1947ء کو قیامِ پاکستان کے ساتھ ہی وجود میں آیا اور یہ ادارہ نہ صرف پاکستان کی آواز بلکہ قومی ثقافت، زبان اور شناخت کی علامت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا بنیادی مقصد عوام کو مستند خبریں، تعلیمی و ثقافتی پروگرام اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔ آج جدید انٹرنیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ریڈیو پاکستان کے مختلف چینلز سن سکتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان میں پروگرام ونگ، انجینئرنگ، اکاؤنٹس اور ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف شعبے کام کرتے ہیں جبکہ پروگرام ونگ میں تلاوت، نعت، خبریں، انٹرویوز، ڈرامے، کھیل، صحت، ثقافت اور تفریحی پروگرام تیار کیے جاتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ریڈیو پاکستان ہمیشہ پاکستانی ثقافت، قومی اقدار اور معیاری خاندانی روایات کو فروغ دیتا ہے جبکہ قومی ایمرجنسی، جنگوں، زلزلوں اور سیلاب جیسی صورتحال میں بھی عوام اورحکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کے مقابلے میں بھی ریڈیو پاکستان نے ذمہ دار صحافت اور مستند معلومات کی فراہمی کے ذریعے اپنی اہمیت کو برقرار رکھا ہے شرکاء نے اس معلوماتی نشست کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قومی اداروں، ثقافت اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ملی نغمے پر اس شاندار نشست کا اختتام ہوا اور بعد ازاں ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا گیا۔

2026 | July | Lahore | Naunehal Assembly | A Memorable Literary and Educational Journey | 1

2026 | June | Lahore | Educational Visit to Radio Pakistan Lahore | Hamdard Naunehal Assembly | 3

Corps Commander Lahore at Punjab University | Operation Banyan Marsous & National Unity | ISPR

Musica para trabajar activo y alegre - Música Alegre para en Tiendas, Cafés | Deep House Mix 2026

Nawaz Sharif, Zia-ul-Haq and Tahir-ul-Qadri | What Did Sufi Barkat Ali Say? | NPTV Plus

Inside Medina, Saudi Arabia 🇸🇦 Islam's 2nd Holiest City! (emotional) المدينة المنورة

2026 | June | Lahore | Educational Visit to Radio Pakistan Lahore | Hamdard Naunehal Assembly | 2

Inside IRAN's Capital City 🇮🇷 Iranian Food Tour & What Media Doesn't Show You!

THIS is how Merz embarrassed himself in the summer interview!

Serbian President Vucic: "War in Western Europe no longer stoppable" – Weltwoche Daily EN 7/23/26

Hafiz Mutton chanay &Haji Sahib Nehari Inside Lohari gate walled city♥️. اندرون شہر کی سیر پارٹ 1

Jashn-e-Punjabi Festival at Al-Hamra! Lahore Celebrates Culture & Heritage | SAMAA TV

Kya Pakistan ki History Ghalat Likhi Gayi? | Iskander Mirza ke Memoirs se Hairan Kun Inkishafaat

North Korea: What They Think About South Korea 🇰🇵

From Karachi to Pakistan's Last Village! | Travel + Food

Explosive Turn: What You Need to Know About the Anti-AfD Café Owner!

Can Scientists Really Turn Lead into Gold? CERN’s Historic Experiment | History Capsule Ep. 10

Steinmeier unhinged: Federal President exploits terror commemoration | The NIUS Headlines

I Got Lost in Mexico's Most Remote Canyon 🇲🇽 S9 EP 76 | Pakistan to Americas Motorcycle Tour

