فساد فی الارض، معاشی غارت گری اور نسل انسانی کی تباہی کے عالمی ”أَلَدُّ الْخِصَامِ“ کردار کا جائزہ

فساد فی الارض، معاشی غارت گری اور نسل انسانی کی تباہی کے عالمی ”أَلَدُّ الْخِصَامِ“ کردار کا جائزہ خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 17؍محرم الحرام 1448ھ / 03؍ جولائی 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ: آیاتِ قرآنی: وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّعۡجِبُكَ قَوۡلُهٗ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَيُشۡهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِىۡ قَلۡبِهٖۙ وَهُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ ﴿۲۰۴﴾ وَاِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِى الۡاَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيۡهَا وَيُهۡلِكَ الۡحَـرۡثَ وَالنَّسۡلَ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الۡفَسَادَ ﴿۲۰۵﴾ (2 –بقرہ: 204، 205) ترجمہ : ” اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر اور وہ سخت جھگڑالو ہے ۔ اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو “۔ حدیثِ نبویﷺ: ”إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ“. (سنن ترمذی، حدیث:2168) ترجمہ : ” جب لوگ ظالم کو دیکھ کر اس کا ہاتھ نہ پکڑیں (یعنی ظلم نہ روک دیں) تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا عذاب لوگوں پر عام کر دے “۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ انسانی سماج کا تحلیل و تجزیہ اور قرآن کا بنیادی موضوع اور اُسلوبِ بیان ✔️ قرآنی اسلوب کے تحت خدمتِ انسانیت اور فساد انسانیت کے اجتماعی اعمال کا تجزیہ ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں بظاہر عمدہ و اچھی باتوں کے پیچھے چھپے ہوئے انسانیت دشمن کردار کی پہچان ضروری ہے ✔️ ’’ألدّ الخِصام‘‘ کی وضاحت‘ نبوی دور کی مثال اور کردار کا جائزہ ✔️ زندہ معاشروں میں اختلافات اور متعلقہ سماجی فورمز پر اپنے مؤقف کے حق میں دلائل دینے کا عمل لازمی اور جائز ہے ✔️ ’’الدّ الخِصام‘‘: انسانی سوسائٹی کی اقدار کو پامال کرنے والا اور انسانیت سے بغض رکھنے والا انتہا پسند ہے ✔️ فساد کے دو دائروں یعنی انسانی وسائل معاش اور نسلوں کو تباہی کرنے کی وضاحت ✔️ مریض کے لیے تکلیف دہ علاج اور کڑوی دوائی پلانے پر حضور اکرمﷺ کا ناگواری کا اظہار ✔️ ’’اخنس بن شریح‘‘ کا انسانیت دشمن اور فسادی کردار کے تناظر میں آفاقی قانون کی نشان دہی ✔️ دنیا کے ہر خطے کا اپنا اپنا قومی ”حرث“ ہوتا ہے ✔️ زرع و حرث میں بنیادی فرق اور اصل زارِع‘ اللہ تبارک و تعالیٰ ✔️ طائف کی زرعی معیشت اور مکہ کی تجارتی معیشت کا باہمی ربط ✔️ ہندوستان میں زراعت اور یورپی اقوام کی قدیم زمانے سے صنعت و حرفت میں مہارت ✔️ فساد؛ بدامنی، بدحالی، انسانی نسل اور معاشی وسائل کو تباہ و برباد کرنا ✔️ یورپین اقوام کا انسانی نسل اور معاشی وسائل کی تباہی کی ظالمانہ تاریخ کا خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں تجزیہ ✔️ سرمایہ داری نظام میں عمدہ اور خوشنما باتوں کے پیچھے نسل پرستی، انسانیت دشمنی اور لوٹ کھسوٹ پوشیدہ ہے ✔️ امریکہ میں بسنے والی مقامی آبادی ریڈ اینڈینز کی گوری نسل پرست اقوام کے ہاتھوں نسل کشی ✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی شہنشاہیت کا ہندوستانی فصلوں اور نسلوں کی تباہی میں ظالمانہ کردار ✔️ موجودہ دور کے معاشی وسائل کے تناظر میں معدنیات، معدنی تیل اور سمندری وسائل بھی ”الحرث“ میں داخل ✔️ مشرقِ وسطیٰ کے تیل کے ذخائر پر سامراجی ممالک کا قبضہ ✔️ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور GETT معاہدے کے ذریعہ بظاہر آزاد ممالک کی معیشت پر کنٹرول ✔️ سونے چاندی کے سکوں میں نقب زنی کرنا بھی فساد کے زمرے میں داخل ✔️ سرمایہ داری نظام کا بین الاقوامی دجل: زر کو کیپٹل قرار دینے اور زر پر کنٹرول کرنے کا بین الاقوامی فساد ✔️ کمزور ممالک کے بجٹ اور مالی معاملات میں آئی ایم ایف کی مداخلت نیز بجٹ کا بنیادی اصول اور مقاصد و اہداف ✔️ حالیہ بجٹ 2026ء - 2027ء کا انسانی ترقیات اور معاشی و اقتصادی اصولوں کی روشنی میں تحلیل و تجزیہ ✔️ بجٹ بنانے کے لیے ماہر معیشت کی مطلوبہ خصوصیات ✔️ قومی بجٹ میں انسانی ضروریات سے صرفِ نظر نیز ”تلقّیِ رکبان“ کی نبوی ممانعت کی روشنی میں مقامی صنعت و تجارت کی تباہی کا جائزہ ✔️ فری مارکیٹ کے نام پر مقامی کسان، صنعت کار اور مارکیٹس کو تباہ کرنے کا عمل ✔️ غربت بھی انسانی نسلوں کو تباہ کرتی ہے ✔️ آلہ کار سرمایہ دارانہ نظام میں زراعت اور صنعت کی تباہی نیز سروسز پر مبنی غیر حقیقی معیشت کا فروغ ✔️ ظلم کے خلاف اجتماعی جدوجہد سے انکار کا نتیجہ‘ اللہ کی جانب سے عمومی عذاب ✔️ حدیث نبویؐ کے تناظر میں امتِ محمدیہ پر عذاب الہی کی وضاحت ✔️ آزاد قوموں کی عدم تشدد کی اساس پر ظلم کے خلاف اور سماجی بھلائی کے لیے کی جانے والی جدوجہد ✔️ نظام کی خرابی کو سمجھنے کے لیے سیاست، معیشت اور سماجی معاہدات کے نظام کی خرابی کا شعوری مطالعہ ضروری بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/   / rahimiainstitute      / @rahimia-institute   منجانب: رحیمیہ میڈیا

سیمینار | معاشی عدم مساوات کے عوامی صحت پر اثرات |  مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
▶︎

سیمینار | معاشی عدم مساوات کے عوامی صحت پر اثرات | مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری

یومِ عاشورہ، موسوی جدوجہدِ آزادی کی علامت: اسلامی ریاست کی تشکیل میں جماعتِ صحابہؓ، اہلِ بیتؑ۔۔۔
▶︎

یومِ عاشورہ، موسوی جدوجہدِ آزادی کی علامت: اسلامی ریاست کی تشکیل میں جماعتِ صحابہؓ، اہلِ بیتؑ۔۔۔

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم 2026ء | مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
▶︎

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم 2026ء | مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری

Imam Khamenei Funeral: Iran’s Big Power Play? Netanyahu calls India: “A Small Country”?
▶︎

Imam Khamenei Funeral: Iran’s Big Power Play? Netanyahu calls India: “A Small Country”?

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 121 | صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عقلیہ و عملیہ میں نبوی مشابہتیں اور مقاماتِ طریقت
▶︎

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 121 | صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عقلیہ و عملیہ میں نبوی مشابہتیں اور مقاماتِ طریقت

Kharasach with Engineer Muhammad Ali Mirza
▶︎

Kharasach with Engineer Muhammad Ali Mirza

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 119 | مناقبِ صدیق اکبرؓ (ii): حفاظتِ نبوی، ادب نبوی کی بیحد رعایت، ہجرت، غزوات
▶︎

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 119 | مناقبِ صدیق اکبرؓ (ii): حفاظتِ نبوی، ادب نبوی کی بیحد رعایت، ہجرت، غزوات

رقية البيت | سورة الفاتحة البقرة الكهف يس الواقعة الرحمن الملك الصافات الدخان الجن الزلزلة الاخلاص,
▶︎

رقية البيت | سورة الفاتحة البقرة الكهف يس الواقعة الرحمن الملك الصافات الدخان الجن الزلزلة الاخلاص,

Is Deobandi & Barelvi Islam Real… or a Historical Construct?
▶︎

Is Deobandi & Barelvi Islam Real… or a Historical Construct?

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم 2026ء | ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن
▶︎

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم 2026ء | ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 120 | مناقبِ صدیق اکبرؓ (iii): امورِ خیر میں سبقت، امارتِ حج وغزوات اور۔۔۔
▶︎

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 120 | مناقبِ صدیق اکبرؓ (iii): امورِ خیر میں سبقت، امارتِ حج وغزوات اور۔۔۔

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 117 | خلفاء راشدینؓ بطور واسطہ مابین نبی اکرم ﷺ و امت مسلمہ ؛ نوعیت و مظاہر
▶︎

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 117 | خلفاء راشدینؓ بطور واسطہ مابین نبی اکرم ﷺ و امت مسلمہ ؛ نوعیت و مظاہر

قرضہ کی تباہ کن معیشت کے بالمقابل تعاون باہمی اور منصوبہ بندی کے دینی اصولوں پر سماجی تعمیرِ نو۔۔۔
▶︎

قرضہ کی تباہ کن معیشت کے بالمقابل تعاون باہمی اور منصوبہ بندی کے دینی اصولوں پر سماجی تعمیرِ نو۔۔۔

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم 2026ء | مفتی عبد المتین نعمانی
▶︎

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم 2026ء | مفتی عبد المتین نعمانی

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 115 | مآثرِ خلفائے راشدین اور تکمیلِ مشنِ نبوت: ولی اللہی منہجِ فکر۔۔۔
▶︎

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 115 | مآثرِ خلفائے راشدین اور تکمیلِ مشنِ نبوت: ولی اللہی منہجِ فکر۔۔۔

معاشی خودمختاری، خود انحصاری اور قومی خودداری کی دینی بنیادوں پر ملکی نظام کا قیام: وقت کی ناگزیر۔۔۔
▶︎

معاشی خودمختاری، خود انحصاری اور قومی خودداری کی دینی بنیادوں پر ملکی نظام کا قیام: وقت کی ناگزیر۔۔۔

SURAH AL KAHF سورة الكهف | BEAUTIFUL CALMING RECITATION TO SOOTHE YOUR HEART | Habibullah TV
▶︎

SURAH AL KAHF سورة الكهف | BEAUTIFUL CALMING RECITATION TO SOOTHE YOUR HEART | Habibullah TV

فتنہ شناسی ، قومی بیداری اور مزاحمتی جدوجہد کی قرآنی رہنمائی؛ دور حاضر کا اطلاقی جائزہ
▶︎

فتنہ شناسی ، قومی بیداری اور مزاحمتی جدوجہد کی قرآنی رہنمائی؛ دور حاضر کا اطلاقی جائزہ

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 116 | خلفاء راشدین میں نبوی صفات کی علمی مشابہتوں اور عملی مظاہر کا جائزہ