186 Mufti Mukhtar Uddin Shah Sahib | Qaal Aur Haal Ka Ilm | قال اور حال کا علم
خانقاہ کربوغہ شریف کے معمولات اور تربیت کا طریق کار تحریر: امیرجان حقانی خانقاہوں کا اپنا مستقل نظم ہوتا ہے، تزکیہ و تربیت کی پوری ترتیب ہوتی ہے۔ ہمارے حضرت شیخ الحدیث مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب مدظلہ کی خانقاہ، خانقاہ کربوغہ شریف ہنگو میں واقع ہے۔ میری دانست میں کربوغہ شریف پاکستان کی سب سے بڑی خانقاہ ہے جہاں سال بھر سالکین کا اجتماع لگا رہتا ہے۔ انفرادی اور جماعتوں کی شکل میں لوگ کھنچتے چلے آتے ہیں۔ تعلیم و تربیت اور تزکیہ نفس یعنی اصلاحی و روحانی تربیت کا مکمل نظام خانقاہ کربوغہ شریف میں موجود ہے۔ حضرت کے درجنوں خلفاء و متعلقین بھی آنے والے مہمانوں کی خدمت اور تربیت میں مامور ہیں۔ آج اپنا مشاہدہ آپ سے شیئر کر رہا ہوں کہ یہاں پورا دن کیسے گزرتا ہے۔ انتہائی اختصار کے ساتھ دن گزرنے کی روئیداد لکھ رہا ہوں تاکہ آپ خود کو لاکھوں میل دور ہونے کے باوجود بھی یہاں محسوس کریں۔ دن کا آغاز تہجد سے ہوتا ہے خانقاہ کربوغہ شریف میں دن کا آغاز تہجد کے وقت سے ہوتا ہے۔ نمازِ فجر سے دو گھنٹے پہلے خانقاہ میں موجود تمام سالکین کو جگایا جاتا ہے۔ پھر جامعہ زکریا کی مسجد سالکین سے بھر جاتی ہے۔ کوئی نمازِ تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے، کوئی تلاوت میں مصروف ہوتا ہے، کوئی ذکر کر رہا ہوتا ہے، کوئی سلسلہ چشتیہ کی بارہ تسبیحات سے اللہ اللہ کی ضربیں لگا رہا ہوتا ہے، کوئی لطائفِ قلب، روح، سر، خفی، اخفی اور نفس کی مشق میں لگا ہوتا ہے، اور کوئی پاس انفاس کر رہا ہوتا ہے۔ مختلف مراقبے کہیں پر مراقبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ مراقبوں میں مراقبہ موت، مراقبہ دعائیہ، مراقبہ انعاماتِ الہیہ و تقصیراتِ خود، مراقبہ خیال وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ مراقبہ موت کرتے ہوئے بعض سالکین دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہوتے ہیں، یا پھر وہ اعمال و وظائف جو حضرت مفتی صاحب نے مختلف سالکین کو انفرادی طور پر دیے ہوتے ہیں، ان میں مصروف ہوتے ہیں۔ نمازِ فجر سے پہلے خانقاہ کی مسجد کا ماحول انتہائی روحانی اور پرکیف ہوتا ہے۔ اللہ کے سامنے گڑگڑانے کا جو مزہ یہاں آتا ہے، شاید کہیں اور نصیب ہو۔ واللہ! میرے جیسے گناہ گار بھی اللہ سے ہم کلام ہو جاتے ہیں۔ کیفیات طاری ہوتی ہیں، توبہ و استغفار کے ندامت بھرے آنسو بہتے ہیں۔ روزوں کا معمول ہر ماہ ایامِ بیض کے روزے رکھے جاتے ہیں اور ہر پیر اور جمعرات کو مسنون روزے کا اہتمام ہوتا ہے۔ سالکین و مریدین کا ایک پورا گروپ خدمت میں لگا رہتا ہے، سحری و افطاری کا انتظام ہوتا ہے۔ اس دفعہ ہمیں بھی ایامِ بیض کے روزے رکھنے کا موقع ملا۔ اسلامی مہینے کی تیرھویں، چودھویں اور پندرھویں تاریخ کو یہ روزے رکھے جاتے ہیں۔ کربوغہ شریف میں بلاناغہ پورا سال ان روزوں کا اہتمام ہوتا ہے۔ بہرحال، نمازِ فجر تک بہت سارے معمولات و وظائف مکمل ہو چکے ہوتے ہیں۔ یہ تزکیہ و تصوف، سلوک، اذکار، وظائف اور اوراد کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ اجتماعی ذکر نمازِ فجر کے بعد اجتماعی ذکر ہوتا ہے۔ حضرت مفتی صاحب کا کوئی خلیفہ مجلسِ ذکر کراتا ہے۔ دراصل یہ چشتیہ سلسلہ کی تسبیحات کا ذکر ہوتا ہے۔ لا الہ الا اللہ، الا اللہ، اللہُ اللہ، اور صرف اللہ کا ذکر ہوتا ہے۔ ایسے پرنور ماحول میں ذکر ہو تو روحانی کیفیات کا طاری ہونا معمول کی بات ہوتی ہے۔ سالکین وجد میں آ جاتے ہیں اور دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد سورہ یٰسین کی اجتماعی تلاوت ہوتی ہے، پھر ایک پراثر دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوتا ہے۔ درسِ قرآن، ختمِ خواجگان اور بیعت کی نشست نمازِ ظہر کے بعد ختمِ خواجگان ہوتا ہے، اس کے بعد حضرت مفتی صاحب دامت فیوضہم کا درسِ قرآن ہوتا ہے، پھر سالکین کے خطوط دیکھے جاتے ہیں، ان کے احوال پر غور ہوتا ہے، ان سے سوالات کیے جاتے ہیں اور ان کے لیے وظائف جاری کیے جاتے ہیں۔ نئے آنے والوں کو بیعت دی جاتی ہے۔ روزانہ درجنوں لوگ بیعت کے لیے پاکستان بھر اور بیرونِ ملک سے تشریف لاتے ہیں۔ درود شریف کی محفل نمازِ عصر کے بعد خانقاہ کربوغہ شریف میں اجتماعی درود شریف کی محفل ہوتی ہے۔ ہر سالک پانچ سو مرتبہ درود شریف پڑھتا ہے۔ حضرت کا کوئی خلیفہ یا مرید درود شریف کی محفل کراتا ہے۔ اجتماعی درود کے علاوہ سینکڑوں، کبھی ہزاروں سالکین، لاکھوں مرتبہ رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔ تصنع سے پرہیز کی تعلیم یہاں سالکین کو تصنع و بناوٹ سے روکا جاتا ہے۔ بالخصوص دینی معاملات میں تصنع کی سخت ممانعت ہے کہ کوئی سالک خود پر بناوٹی بزرگی طاری نہ کرے۔ حسن پرستی اور بدنظری سے بچنے کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ معرفتِ الٰہی کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ خانقاہ میں وقت لگانے کی کوئی قید نہیں یہ معلوم بات ہے کہ ادب و احترام تصوف اور روحانیت کا رکنِ اعظم ہے۔ نبی کریم ﷺ سے لے کر آج تک کے مشائخ و علماء کا ادب لازم ہے اور ان میں کسی کی اہانت جائز نہیں۔ خانقاہ کربوغہ شریف میں وقت لگانے کی کوئی خاص قید نہیں، نہ ہی کوئی مقررہ مدت۔ حضرت مفتی صاحب سالکین و مریدین کو چالیس دن کے قیام کی تلقین فرماتے ہیں، لیکن کوئی ہفتہ، دس دن، یا بیس دن بھی رہ سکتا ہے۔ اکثر سالکین چلہ لگاتے ہیں اور اپنی روحانی ترتیب مکمل کرتے ہیں۔ تحریکِ ایمان و تقویٰ گلگت سے لے کر کراچی تک دارالایمان کربوغہ شریف کے ذیلی مراکز قائم ہو چکے ہیں۔ جو احباب جب چاہیں، خانقاہ کربوغہ شریف کی معطر ہواؤں سے روحانی خوشبو لے سکتے ہیں۔ آپ یہاں آئیں گے تو آپ کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا اور بھرپور خدمت کی جائے گی۔ آپ سے صرف بندہِ خدا بننے، خدا کی عبادت، رسول اللہ کی محبت، انسانیت کی خدمت اور پورے کے پورے دین اسلام میں داخل ہونے کا تقاضا کیا جائے گا، اور بس! آپ ایک بار یہاں کچھ وقت گزار کر دیکھیں، پھر آپ کے جذبات و مشاہدات مجھ سے بھی زیادہ ہوں گے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو!

190 Mufti Mukhtar Uddin Shah Sahib | Pareshaniyon Ki Sab Se Bari Wajah | پریشانیوں کی سب سے بڑی وجہ

Mawlana Hazar Imam’s Pakistan Visit – Didar Mubarak (May 20–26, 2026)

Islamic Sawal Jawab in Pashto | آپ کے مسائل اور ان کا حل | Molana Saeedullah Shah | Deeni Malomat

Orya Maqbool Jan & Moeed Pirzada - Muslim World & Challenges of History & Modernity?

195 Mufti Mukhtar Uddin Shah Sahib | Ummat Ki Ijtimaiyat Aur Ghalba | امت کی اجتماعیت اور غلبہ

مفتی منیب الرحمن کی شخصیت کے وہ پہلو جو کبھی سامنے نہیں آئے! | The Unseen Side of Mufti Muneeb

She Was Trying to Cut It With Scissors and The Grass Was Taller Than My Mowers

ASMR Mysterious Growth ❓ CLOSE Medical Exam 👩⚕️Professional Doctor Facial Examination

Bhai naemshah sahb mekeem raiwind qoom add kise nakam hui بھائی نعیم شاہ صاحب

Fall asleep while I build a zoo (Part 2) - Planet Zoo ASMR

What's NEW at✨SAM'S CLUB✨ + June 2026 INSTANT SAVING!!

189 Mufti Mukhtar Uddin Shah Sahib | Hidayat Kis Ko Milti Hai | ہدایت کس کو ملتی ہے

KARBALA se pehle kya hua? | Hazrat Hassan o Hussain (A.S) ka complete waqia | Engineer Muhammad Ali

مختار الامۃ حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کا احتیاط

Who Are We Really? | DNA Reveals the Truth About Human Origins (Ancient DNA Explained)

Mufti Taqi Usmani with Shaykh Muhammad Awwamah (شيخ محمد عوامة مع فضيلة شيخنا محمد تقي العثماني)

انسان کے فطرت پر چلنے سے کوئی بگاڑ پیدا نہیں ہوتا

Yun Haha Karte Hain Sunni Dastan-e-Ahl-e-Bayt - Complete Khutba e Jumma | Muhammad Ajmal Raza Qadri

2 Muharram Sy 10 Muharram Taq Sirf Aik Tasbeeh Phar Lyn Har Hajat Pori Molana | Amal Qari Shoaib

