ظلم کے نظاموں کے انجام اور ملت ابراھیمیہ کے قرآنی اصولوں کے تناظر میں ڈیجیٹل دور میں دینِ حق۔۔۔
ظلم کے نظاموں کے انجام اور ملت ابراھیمیہ کے قرآنی اصولوں کے تناظر میں ڈیجیٹل دور میں دینِ حق کے انسان دوت عادلانہ جدوجہد کی اہمیت خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 28؍ شوال 1447ھ /17؍ اپریل 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ: آیاتِ قرآنی: 1۔ اِنَّ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الۡکُفۡرَ بِالۡاِیۡمَانِ لَنۡ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیۡئًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۔ (3 –آل عمران:177) ترجمہ : ” جنہوں نے مول لیا کفر کو ایمان کے بدلے وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اور ان کے لئے عذاب ہے دردناک“۔ 2۔ وَ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہٖ یٰقَوۡمِ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ جَعَلَ فِیۡکُمۡ اَنۡبِیَآءَ وَ جَعَلَکُمۡ مُّلُوۡکًا وَّ اٰتٰکُمۡ مَّا لَمۡ یُؤۡتِ اَحَدًا مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ ۔ (5 –المائدہ:20) ترجمہ : ” اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اے قوم یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب پیدا کئے تم میں نبی اور کردیا تم کو بادشاہ اور دیا تم کو جو نہیں دیا تھا کسی کو جہان میں“۔ حدیث نبویﷺ: ” ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ، أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ“. (صحیح البخاری:16) ترجمہ: ” تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا۔ اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں، دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے“۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات 0:00 آغاز خطاب 1:18 انبیاءؑ کی ایمان باللہ کی دعوت‘ دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن 3:36 خطبے کی مرکزی آیات کی تشریح؛ کفر انسانیت کے لیے نقصان دہ 7:30 ایمان اور کفر پر استوار معاشروں کا فرق سمجھنا ضروری 8:25 انسانی معاشروں میں جان، مال اور عزت کے تحفظ اور مالی وسائل کی ضرورت و اہمیت 12:30 اس تناظر میں کفر کی حقیقت، قومِ نوحؑ کے کافرانہ تصورات اور حضرت نوحؑ کی دعوت 18:59 انسانی سماج کے ارتقائی سفر میں کفر پر قائم ریاستوں کا عملی کردار، قوم عاد و ثمود و قوم صالح کے تناظر میں 21:16 حضرت ابراہیمؑ کا ملکوتی نظام کا مشاہدہ اور ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کی اساسیات 25:34 ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کےاصول عشرہ کی اساس پر حضرت یوسفؑ کا مصر میں پہلی ایمانی ریاست کا قیام ✔️ حضرت یوسفؑ کا پندرہ سالہ اقتصادی منصوبہ اور معاشی وسائل کی بہترین مینیجمنٹ ✔️ خطبے کی دوسری مرکزی آیت میں بنی اسرائیل کے لیے سماجی تشکیل کےلیے اعلٰی علمی صلاحیتیں اور بہادر و دلیر حکمران کا بطور انعام تذکرہ ✔️ اعلٰی علم اور مضبوط حکمرانی کے ذریعے ریاست کا قیام‘ انسانی معاشروں پر فضیلت کی بنیاد ✔️ حقیقی مَلِک (حکمران) اور حقیقی مُلک (ریاست) کی پہچان ✔️ مشرق وسطٰی میں ایمانی ریاست کے ارتقاء کا اگلا مرحلہ‘ حضرت موسیٰؑ کی جدوجہد کے نتیجے میں ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کے اصولوں کی پاسدار پہلی جماعت ✔️ قران حکیم میں ملوکیت (بادشاہت) کا بطور انعام ذکر ✔️ رسول اللہ ﷺ اور جماعتِ صحابہؓ کا بین الاقوامی حکومت و ریاست کے قیام کے لیے انتھک کوشش ✔️ دین اسلام کا کل انسانیت کے لیے عادلانہ معاشی نظام کا قیام ✔️اولو العزم خلفاء کا قیصر و کسریٰ کے زر پر کنٹرول کا خاتمہ اور مبادلۂ اشیاء کے لیے آزاد نظامِ زر کا قیام ✔️ اموی خلیفہ عبدالملک بن مروانؒ کے دور میں زر کے یکساں معیارات پر قائم زر کا اجراء ✔️ دینِ اسلام کی ہزار سالہ ایمانی ریاست اور انبیاءؑ کا اسوہ و نمونہ ✔️ یورپ آج بھی داؤدؑ و سلیمانؑ کی قائم حکومت و ریاست کو معیاری مانتا ہے ✔️ دینِ اسلام کی قومی و بین الاقوامی ریاست کے مراکز ✔️ بین الاقوامی کفر کی حکمرانی کے لیے یورپین اقوام کاسیاسی ومعاشی وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور قتل و غارت گری کا گھناؤنا حربہ ✔️ مرکنٹائل دور کے اختتام پر زر کے اضافے اور کنٹرول کا اگلا سرمایہ دارانہ دجل و فریب ✔️ ڈیجیٹل دور میں نئے سیاسی اور معاشی تقاضوں کی پیدائش اور غالب عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی نئی صورت گری ✔️ ڈیجیٹل ایج میں جنگ اور لڑائی کا محور‘ ٹیکنالوجی کے انسانیت دوست اور انسانیت دشمن استعمال ✔️ رسول اللہ ﷺ کی ایمانی جماعت اور اس کے نظام کے قائم رہنے کی پیشن گوئی ✔️ ایرانی قوم کی دینی تعلیمات کی اساسیات قومی نظام کی تشکیل اور مادی ارتقاء کا جائزہ نیز عالمی طاغوتی نظام کا جال ✔️ پیٹرو ڈالر سے کرپٹو کرنسی کی جانب بڑھتا ہوا سامراجی سفر ؛ لاحق خطرات، مفادات اور اقوام کے تحفظات ✔️ قرآنی تعلیمات کی اساس پر ممالک و ملوک کے قومی و بین الاقوامی فیصلوں کا شعوری جائزہ اور حالیہ مذاکرات میں درست رائے کی ضرورت و اہمیت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ / rahimiainstitute / @rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے۔۔۔

سفلی خواہشات پر مبنی انتشار پسند عالمی سیاسی اور معاشی تسلط سے نجات اور عادلانہ الہی نظام ہدایت۔۔۔

مزاحمت اور مذاکرات کی نبوی حکمت کی روشنی میں خطہ میں عالمی شیطانی پالیسی کا جائزہ

ابراہیمیؑ اصول عشرہ میں عدل کی اساسیت: تاریخ انبیاء کے تناظر میں معاصر سامراجی کرداروں کا جائزہ

نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ،تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر

Abdul Salam Arif revealed a surprising secret | GNN Entertainment

خطبۂ عید الاضحٰی 1447ھ / 2026ء | مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

حجِ بیت اللہ کا محمدیﷺ نظام: ملتِ ابراہیمی کے عالمگیر غیرطبقاتی اقترابی و ارتفاقی مقاصد کے تناظر میں

’’استخفافِ قوم‘‘ کے سرمایہ دارانہ ملمع کار فرعونی بیانیہ کے خلاف علم و عدل پر مبنی دینی مزاحمت۔۔۔

عشرۂ ذی الحجہ میں تعظیمِ شعائر، تکبیرِ ربّ کی اہمیت اور عبادتِ قربانی کی حقیقت

معاہدات کے نبوی اقدامات کی روشنی میں معاہدہ شکن عالمی نظام کے خلاف شعوری اجتماعی

یومِ مزدور: انبیاءؑ کی عادلانہ جدوجھد اور دین فطرت کی روشنی میں محنت کُش سرمایہ داری نظام کا جائزہ

The Philosophy of Islam Explained | Hujjat Allah al-Baligha by Shah Wali Allah

Could Shah Waliullah’s Welfare State Work for Pakistan Today? Ft. Mufti Abdul Khaliq Azad Raipuri

درس افتتاح صحیح بخاری شریف 1447ھ / 2026ء

Middle East Situation and Duar-e-Fitan | Orya Maqbool Jan Latest Speech

البدور البازغہ | 15 | تشکیلِ انسانی تہذیب میں ارتفاقِ اول کا کردار ، پانچ دائرے اور انسانی ضروریات۔۔

دینِ قیّم کے فطری اصولوں کے بالمقابل کج روی کی استعماری حکمت عملی اور اس کے خلاف آزاد قومی مزاحمت

البدور البازغہ | 11 | انسانی شخصیت کی تشکیل میں حکمت و عفت کے ارتقائی مراحل کی اہمیت۔۔۔

