Agha Jafari Kargili ki Gustakhi ka Jawab|| #noorbakhshia
#سید_محمد_نوربخش_اور_دعویٔ_مہدویت_ایک_علمی_و_تحقیقی_جائزہ تحریر: نجم الدین جلالی سید محمد نوربخشؒ، برصغیر اور وسطی ایشیا کے علمی و روحانی منظرنامے کی وہ عظیم شخصیت ہیں جنہیں سلسلۂ نوربخشیہ کا بانی کہا جاتا ہے۔ ان کے افکار، تصنیفات اور تربیت نے ہزاروں قلوب کو ایمان و معرفت کے نور سے منور کیا۔ لیکن تاریخ کے صفحات میں ہمیں بعض ایسی آراء بھی ملتی ہیں جو ان کے بارے میں نہ صرف منفی ہیں بلکہ تحقیر آمیز بھی ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں مجاہدِ اصولی مکتب، علامہ محمد باقر بہبہانیؒ (مجدّدِ اصولی مکتب) کی کتاب خیراتیه در ابطال طریقه صوفیه ہے جس میں انہوں نے میر نوربخشؒ کو "احمق" اور "مرتد" قرار دیا اور یہ دعویٰ منسوب کیا کہ انہوں نے مہدویت کا دعویٰ کیا۔ دعویٔ مہدویت کے حوالے سے دونوں موقف پایہ جاتا ہے 1. #مخالف_موقف : بعض مؤرخین اور فقہاء کے نزدیک میر نوربخشؒ نے اپنے دور میں مہدویت یا امامت کا دعویٰ کیا۔ اس موقف کی بنیاد زیادہ تر ان کے مخالفین کے اقوال پر ہے، جن میں بہبہانی کی تحریر نمایاں ہے۔ ان کے مطابق میر نوربخشؒ نے یہ اعلان کیا کہ وہ امام زمانہ ہیں اور کچھ لوگوں نے ان کی بیعت بھی کی۔ پروفیسر شہزاد بشیر نے اپنی کتاب Messianic Hopes and Mystical Visions میں سید محمد نوربخش کی تحریر رسالۃ الهدی سے اقتباسات نقل کیے ہیں جن میں انہوں نے اپنی امامت یا مہدویت کا ذکر کیا۔ اس رسالے میں وہ اپنے آپ کو "مظہر موعود" یا "امام وقت" کہتے ہیں اور مختلف نصوص سے اس کی تائید کرتے ہیں۔ بعض فارسی متون میں بھی صاف الفاظ ملتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: "من مهدی موعود هستم۔" ڈاکٹر غلام رسول جان صاحب نے تحفة الاحباب میں بھی اس موضوع پر مفصل گفتگو کر کے دونوں موقف درج کیا ہے۔ 2. #مؤید_موقف: نوربخشی محققین اور بعض مؤرخین کے نزدیک یہ دعویٰ محض ایک الزام ہے جس کا کوئی معتبر ثبوت میر نوربخشؒ کی مستند تصانیف میں موجود نہیں۔بلکہ وہ ہمیشہ اولیاء اللہ کی ولایت اور معرفتِ حق پر زور دیتے ہیں۔ لفظ مہدی،مہدی موعود،مہدی دوران اور دوسرے اصطلاحات میں تمیز کرنے کی ضرورت ہے۔ #بہبہانی_کی_سخت__زبان_اور_اس_کے_اثرات علامہ بہبہانیؒ نے جس شدت اور سختی کے ساتھ صوفیہ کی تردید کی، اسی کے زیرِ اثر انہوں نے میر نوربخشؒ کے بارے میں نہایت توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔ یہی عبارت حال ہی میں ایک اثنا عشری خطیب کی ویڈیو میں کرگل کے اندر نقل ہوئی جس سے لاکھوں نوربخشی پیروکاروں کے جذبات مجروح ہوئے اور دونوں فرقوں کے درمیان اختلاف اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا اور اس کے اثرات بڑھ سکتے ہیں۔ یہاں سوال یہ ہے کہ کیا ایک علمی اختلاف کو اس طرح کے جملوں سے بیان کرنا مناسب ہے؟ کیا یہ طرزِ بیان امت میں اتحاد و اخوت کے لیے نقصان دہ نہیں؟ کیا اگر اسی لہجے میں نوربخشی علماء کی طرف سے امامیہ اثنا عشری عقائد پر اور خود اثنا عشری فرقے پر کریں تو نتیجہ کیا نکلے گا اور یہ سلسلہ کہاں جا کے رکے گا؟ #امامیہ_اثنا_عشری_معتدل_علماء_کا_موقف تصوف و عرفان کے بارے میں اہلِ تشیع کے بڑے بڑے علماء نے تصوف و عرفان کو دین کی حقیقت کا حصہ قرار دیا ہے: علامہ طباطبائیؒ (مفسر المیزان): "عرفان، قرآن کی باطنی تفسیر ہے اور اس کے بغیر دین کا روحانی پہلو ناقص رہتا ہے۔" آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ: "تصوف اور عرفان عین تشیع کی روح ہے، جو معرفتِ اہل بیتؑ کے بغیر ممکن ہی نہیں۔" سید حیدر آملیؒ: "تصوف اور تشیع حقیقت میں ایک ہی سرچشمہ رکھتے ہیں، دونوں کا مقصد معرفتِ الٰہی ہے۔" امام خمینیؒ کا اصولی ارشاد امام خمینیؒ نے بارہا اس بات پر زور دیا کہ: "دوسرے مسالک کے مقدسات کی توہین کرنا حرام اور وحدتِ امت کے خلاف ہے۔" یہی اصول ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر کسی ماضی کے عالم نے شدتِ جذبات میں کوئی سخت لفظ استعمال کیا ہے تو آج ہمیں اس کو دہرا کر مسلمانوں کے درمیان نفرت کو بڑھانے کے بجائے، علمی تحقیق اور باہمی احترام کے ذریعے حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ #موجودہ_نوربخشی_علماء_کی_ذمہ_دار آج کے دور میں نوربخشی علماء کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا علمی اور محققانہ جواب دیں: سید نوربخشؒ کی اصل تصانیف سے دلائل پیش کریں۔ دعویٔ مہدویت کے الزام کو علمی بنیادوں پر رد کریں۔ وحدتِ اسلامی کے اصول کے مطابق سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اثنا عشری معتدل علماء کے اقوال پیش کریں جو تصوف و عرفان کو دین کا جوہر سمجھتے ہیں۔ #اثنا_عشری_علماء_سے_گزارش امامیہ اثنا عشری علماء سے گزارش ہے کہ اس فتنہ پرور شخص کی اس فتنہ انگیز گفتگو کی مزمت کر کے رد کریں۔یا مطلوبہ شخص خود معافی مانگیں پوری نوربخشی برادری سے۔ورنہ ہم اپنا حق استعمال کرتے ہوئے نہ صرف دفاع کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں بلکہ جوابی بیانیہ بھی ایسا دیں گے کہ پھر حالات کے ذمہ دار خود ہونگے۔ہم کسی فرقے کے عقائد و نظریات کے بارے اس طرح گفتگو نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی یہ ہمارا مزاج ایسا ہے لیکن ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم بھرپور جوابی حملہ بھی کریں گے۔ @kargil_media @NYFPakistan @sofiaimamianoorbakhshiaman2162 @markazenoorbakhshia8278 @sufianoorbakhshiaofficial2706 @sufianoorbakhshianyf1246 @noorbakhshtv @nyfpakistan3776 @mureedmurshidteam375 @SofiaImamiaNoorbakhshiaNYM #sufism

Kandahar | At the Tomb of Mirwais Nika

Anecdote # 53 | Imam Sultan Muhammad Shah VS Magician | Small Boy Grab Stick | 1893

Bluthochdruck SOFORT senken ohne Tabletten - 3 TOP Methoden

The Complete Story of Allama Iqbal | Marriages, Disowned Son, Mysterious Grave in Turkey

Bakra Lay Liya 😍 Barish Da Mosam & Dum Pukht 😋 | منڈی سے کتنی بھینسیں لے کر آئے

Khaplu Flood

Forgiveness of Sins | Rai Abu Ali Missionary

🛑 Live Arbaeen Walk 2026 || Basra To Karbala Series || Great Hospitality|| Saleh Raza Karbalai

Day 1 |⭐ Peace Cycle Tour 🇩🇪➡️🇬🇧 Germany to UK | Road to Jalsa Salana UK 2026 | 100 KM | AlQalam

Pannun's CJP Protest Gamble, Major Roasts Him!। Major Gaurav Arya। Majorly Right |

Jews in Karachi: Untold Truth About the Hidden Jews of Pakistan

Russia Muslim village life documentary ( 2000 years old )

Three Resignations Rock the System | Defence Drowned | PTI Secretariat Comes Alive Again

What are the authentic teachings,and how can they be properly evaluated or verified? #noorbakhshia

Biography Sakhi Arsala khan

International Humiliation 😆 Pakistani FM Begging for Water | Fiza Khan | Lal Topi

Anecdote # 51 | Imam's Miracle: The Lion of Gir Forest 1885 | Imam VS Lion | Ismaili Story

Pak Media Crying! Houthis Hit Saudi Arabia | Pakistan Forced Into Middle East War! | AP GYAN

#BhejaFry #BJP social media team shows Pakistani road to portray development in #India

Identity crises of Noorbakhshia|| Thereal identity of the Noorbakhshis #noorbakhshia

Martin Sichert barred from running for office – because he’s in the AfD | NIUS Live

