Mere Nabi (Madeene Se Kya Le Chle) Naat | Sarfaraz Bazmi | Haider Saif

Music Production and Mixing Mastering by Navneet Kedar Ji Studio Blutone, Aligarh D.O.P. Atif Ali Khan Video Editing Atif Ali Khan Video Shots Credits. thankuu ♥️🙏    • MADINAH COVID-19 - Documentary Film 2020      • Masjid Nabawi During COVID-19      • Video      • Madina Jabal Uhud Ziyarat - Ohud Ka Pahard...   کیا مدینے سے بزمی بتا لے چلیں؟ ----------------------------------------------------------------- رونق روۓ بدر والدجی لے چلیں؟ باغ جنت کی ٹھنڈی ہوا لے چلیں؟ گنبدوں سے نکلتی ضیاء لے چلیں؟ ان اندھیروں میں روشن دیا لے چلیں؟ آسرا آپ کے نور کا لے چلیں؟ کیا مدینے سے بزمی بتا لے چلیں؟ شاہ ایسا کہ مزدور کا ہو گماں ہاتھ ایسے کہ چومیں زمیں آسماں خلق ایسا کہ حیراں عدو انس و جاں حسن ایسا کہ قربان سارا جہاں بخشش کوہ جود و سخا لے چلیں کیا مدینے سے بزمی بتا لے چلیں؟ سر بکف ہے کبھی سر بسجدہ کبھی آہنی ہے کبھی ریشمی ہے کبھی فتح مکہ میں عفو و کرم بن گئ جس نبوت کے خورشید کی روشنی نقش پاۓ حبیب خدا لے چلیں کیا مدینے سے بزمی بتا لے چلیں؟ جراتیں ہجرتیں کربلا لے چلیں؟ کلفت غار ثور و حرا لے چلیں؟ خندق و بدر کا حوصلہ لے چلیں؟ سنگ کا پیٹ پر باندھنا لے چلیں؟ سوز طائف کے مجروح کا لےچلیں؟ کیا مدینے سے بزمی بتا لے چلیں؟ کیا فضاۓ احد سے وفا لے چلیں؟ روۓ انور کی زخمی ادا لے چلیں؟ جراءت قلب شیر خدا لے چلیں؟ جانثاری کی اک انتہا لے چلیں؟ زندگی کے لۓ حوصلہ لے چلیں؟ کیا مدینے سے بزمی بتا لے چلیں؟ سرفراز بزمی