نظم کشمیر بی اے فارسی آپشنل BA farsi optional poem kashmir
#اقبال #علامہاقبال #کشمیر #فطرت #خودی #اقبالیات #Kashmir #IqbalPoetry #UrduPoetry #PersianPoetry #PoetryWithTranslation #NatureLovers #PhilosophyOfIqbal #روحانیت #VideoPoetry #NaturalBeauty یہ نظم کشمیر کے قدرتی مناظر کی سیر کراتے ہوئے ایک اعلیٰ فکری پیغام دیتی ہے۔ پہاڑ، وادیاں، بہار، پرندے، لالہ، ندی، سبزہ اور یہاں تک کہ ایک برہمن لڑکی کی جھلک بھی شاعر کو اس باطنی حسن کی طرف متوجہ کرتی ہے جو ہر انسان کے اندر چھپا ہوا ہے۔ علامہ اقبال فطرت کی خوبصورتی کے ذریعے ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ: "کبھی اپنے اندر بھی جھانک کر دیکھ — وہاں بھی ایک جہان آباد ہے۔" کشمیر رخت بہ کاشمر کشا کوہ و تل و دمن نگر سبزہ جہان جہان ببین ، لالہ چمن چمن نگر مطلب: کشمیر کا سفر اختیار کر پہاڑ اور ٹیلے اور وادیاں دیکھ ۔ ہر طرف اگا ہوا سبزہ اور ہر چمن میں کھلا ہوا لالہ کے پھول دیکھ ۔ باد بہار موج موج، مرغ بہار فوج فوج صلصل و ساز زوج زوج، برسر نارون نگر مطلب: موج موج کی ہوا فوج فوج بہار کے پرندے دیکھ ۔ انار کے درخت پر فاختہ اور مینا کے جوڑے جھنڈ کے جھنڈ دیکھ تانہ فتند بہ زینتش چشم سپہر فتنہ باز بستہ بچہرہ زمیں برقع نسترن نگر مطلب: تاکہ اس کی سج دھج پر فتنہ باز آسمان کی نظر نہ پڑے (اسے نظر نہ لگ جائے)دیکھ زمین نے اپنا چہرہ نسترن کے برقعے میں چھپا لیا ہے ۔ لالہ ز خاک بر دمید، موج بآبجو تپید خاک شرر شرر ببیں ، آب شکن شکن نگر مطلب: لالہ زمین سے پھوٹا، موج ندی میں تڑپی مٹی کو شر شر دیکھ پانی کو شکن شکن دیکھ ۔ زخمہ بہ تار ساز زن، بادہ بہ ساتگیں بریز قافلہ بہار را انجمن انجمن نگر مطلب: مضراب سے تار ساز چھیڑ پیالے میں شراب انڈیل بہار کے قافلے کو انجمن انجمن دیکھ ۔ دخترکے برہمنے ، لالہ رخے ، سمن برے چشم بروے او کشا باز بخویشتن نگر مطلب: لالہ رخ اور سیمیں بدن برہمن بچی کی صورت پر نگاہ کر پھر اپنے آپ کو دیکھ (اپنے اندر نگاہ ڈال) یعنی تیرے اندر باہر کے جہاں سے بھی خوبصورت جہان ہے اس کی سیر کر ۔ نوٹ : دختر برہمن کا صرف دو لفظوں میں سراپا بیان کر دیا ہے ۔ رخسار گل لالہ کی طرح سرخ اور جسم چنبیلی کی طرح سفید اور خوشبودار ہے ۔ اشعار: ﭼﻠﻮ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺑﺮﻑ ﮔﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮭﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﭼﺸﻤﮯ ﺍﺑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﺎﺭﺵ ﺑﺮﺳﺘﯽ ﮨﮯ ﺑﺮﺳﺘﯽ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﻮﮨﺴﺎﺭ ﺟﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﻠﻮ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ اگر فردوس بر روے زمیں است ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است کشمیر کا چمن جو مجھے دلپذیر ہے اس باغ جان فزاں کا یہ بلبل اسیر ہے ورثے میں آئ ہے ہم کو آدم کی جائیداد جو ہے وطن ہمارا وہ جنت نظیر ہے تنم گلے زخیابانِ جنت کشمیر دلم ز خاکِ حجاز و نواز شیراز است یعنی کہ ’’میرا بدن گلستان کشمیر کا ایک پھول ہے اور میرا دل ارض حجاز اور میری صدا شیراز سے ہے‘‘۔ کشمیر کا چمن جو مجھے دلپذیر ہے اِس باغ جاں فزا کا یہ بلبل اسیر ہے ورثے میں ہم کو آئی ہے آدم کی جائیداد جو ہے وطن ہمارا وہ جنت نظیر ہے موتی عدن سے، لعل ہوا یمن سے دور یا نافہ غزال ہوا ختن سے دور ہندوستان میں آئے ہیں کشمیر چھوڑ کر بلبل نے آشیانہ بنایا چمن سے دُور سامنے ایسے ، گلستاں کے کبھی گھر نکلے حبیب خلوت سے ، سرطور نہ باہر نکلے ہے جو ہر لحظہ تجلی گر مولائے خلیل عرش و کشمیر کے اعداد برابر نکلے آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر! کل جسے اہلِ نظر کہتے تھے ایرانِ صغیر!

د خپلواکۍ د سلمې کلیزې په ویاړ | د مطیع الله تراب نوي شعرونه

Yeh Hai Mera Abbas | Nadeem Sarwar | 2026 / 1448 - 47th Album

آدم الشعرا | مروری بر زندگی و آثار رودکی؛ پدر شعر پارسی

چرا کباب کوبیده رستورانی چرب و آبداره ولی خونگی نه؟ (راز واقعی)

Tu Na Aya Ghazi (as) | Mir Hasan Mir | Mir Qasim Mir

Wo Kon Tha #69 | The Real Rumi: Maulana or Just a Poet of Love? | Faisal Warraich

Zia Mohyeddin | Parhant: Ibn-e-Insha | Day 02 | 14th Aalmi Urdu Conference | #acpkhi #urduconference

Norwegen – Senegal Highlights | Gruppe I, FIFA WM 2026 | sportstudio

Maawan Karbala Diyan Maawan | Mir Hasan Mir Nohay 2020 | New Nohay 2020 | Muharram 2020 | Noha 2020

چند شعر از خواجوی کرمانی

OLD BRAKE DISCS ARE HIDDEN GOLD! SEE HOW TO MAKE MONEY ON THEM!

Persian Poetry & Supplication Compilation - مجموعه اشعار و مناجات فارسی

🔴 Makkah Live | مكة مباشر | الحرم المكي مباشر | قناة القران الكريم السعودية مباشر | مكه المكرمه مبا

Jordanien – Algerien Highlights | Gruppe J, FIFA WM 2026 | sportstudio

Moody Gardens Penguin Cam LIVE | Penguin Habitat Stream at the Aquarium in Galveston, Texas

Ihr Traum war Topmodel | Maraam | Generation Gag

🔴 Makkah Live | مكة مباشر | الحرم المكي مباشر | قناة القران الكريم السعودية مباشر | مكه المكرمه

Relaxing Rain Sounds and Soft Piano Music for Deep Sleep, Stress Relief, and Peaceful Nights

25 Buddhist Stories for Every Kind of Human Struggle

