تبلیغی اکابر مولانا احمد لاٹ اور مولانا ابراہیم دیولہ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اندرونی کہانی

سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع 2024 میں شرکت کے لیے بھارت کے علما کی پاکستان آمد، پاکستان آمد پر اجتماع سے پہلے کراچی مختلف دینی مدارس کا دورہ، مولانا احمد لاٹ صاحب اور مولانا ابراہیم دیولہ صاحب کی شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب سے خصوصی ملاقات تفصیلات کے مطابق سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع 2024 میں شرکت کے لیے تبلیغی جماعت کے بزرگ آج کراچی اترے، جہاں تبلیغی اکابر نے شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے خصوصی ملاقات کی ہے اس ملاقات کے اندرونی احوال سے متعلق مولانا عبیدالرحمان ربانی صاحب لکھتے ہیں: آج 29 اکتوبر 2024ء بروز منگل نماز ظہر کے بعد ہندوستان سےتشریف لائے تبلیغی جماعت کے امراء مولانا احمد لاٹ صاحب اور مولانا ابراہیم دیولہ صاحب دامت برکاتہم بمع اپنے رفقاء، اور جامعة الرشید کے مہتمم مولانا عبدالرحیم صاحب اور مفتی محمد صاحب دامت برکاتہم، استاذ محترم شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے دفتر میں جمع ہوئے،دعا سلام کے بعد مہمانان گرامی کا حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کو تعارف کروایا گیا۔اس موقع پر مولانا احمد لاٹ صاحب نے کلام شروع کرتے ہوئے کہا کہ بڑوں کا قول ہے جب علماء کی زیارت کو جاؤ تو عبادت کا اعتقاد رکھو، ( علماء کی زیارت بھی عبادت ہے) پھر مولانا احمد لاٹ صاحب نے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کو عطر کا ہدیہ پیش کیا، جس پر حضرت مفتی صاحب نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ ان سے مجھے ہر مرتبہ عطر کا ہدیہ ملتا ہے اب تو مجھے اسراف فی النفس معلوم ہوتا ہے، جس پر حاضرینِ مجلس خوب مسکرائے، پھر مولانا احمد لاٹ صاحب نے ایک سوال کیا کہ حضرت دو سال کی پیشگی زکات پر آپ کیا فرماتے ہیں؟ تو مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ ادا ہوجاتی ہے، اس پر مولانا احمد لاٹ صاحب نے جھٹ سے جیب سے عطر کا ایک ہدیہ اور نکال کر پیش کردیا، جس پر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ہنسے اور فرمایا بھائی یہ بات تو زکات کے بارے میں ہے اور یہ تو ہدیہ ہے، حضرات کے مابین ہونے والی اس دل لگی کو دیکھ کر حاضرینِ مجلس خوب محظوظ ہوئے، حضرت شیخ الاسلام صاحب مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے دوران گفتگو تبلیغی جماعت کے اکابرین کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آج کل مجھ پر کچھ غلبہ حال بھی ہے اور بہت بار محسوس بھی ہوتا ہے کہ غ/ز/ہ اور ف ل س/ط/ی ن کے مسلمانوں پر آج جس قدر ظ/ل/م و س/تم ہو رہا ہے ہر مسلمان با خبر ہے، مفتی تقی عثمانی صاحب نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے اتنے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جس میں دعا کے لئے ہزاروں لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں،لیکن مجھے یہ بات انتہائی تکلیف دیتی ہے کہ ان اجتماعات اور ان کی دعاؤں میں ف/ل/س/طین کے م/جاہ/دین اور مظ//لوموں کے لئے نام لے کر دعا نہیں کی جاتی، یہ بات مجھے کھولتی ہے، کیا ان م//ظل//وموں کے لئے کوئی اکرام نہیں؟ کیا ان مجا//ہ//دین اور م//ظل//ومین کا ہم پر کوئی حق نہیں؟ مولانا عبیدالرحمان ربانی راوی ہیں کہ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب نے تقریبًا چھل//کتی آنکھوں سے فرمایا کہ یہ میری درخواست ہے مجھے اس پر کوئی جواب نہیں چاہیے، مفتی تقی عثمانی صاحب کی اس جلـالی کیفیت کو دیکھ کر حاضرینِ مجلس پر ایک دم سکوت طاری ہو گیا۔ بعد ازاں مولانا ابراہیم دیولہ صاحب دامت برکاتہم کی درخواست پر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے دعا فرمائی اور دعا کے ساتھ ہی یہ مبارک مجلس برخاست ہو گئی۔محترم ناظرین و سامعین آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ملاقات سے پہلے تبلیغی جماعت کے بزرگوں کی جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی بھی آمد ہوئی ہے۔جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں مدرسہ کے طلباء سے مولانا ابراہیم دیولہ صاحب نے علم کی اہمیت، غایتِ علم اور علم کے تقاضوں، اطاعت اللہ و اطاعت رسول ﷺ پر انتہائی پر مغز بیان فرمایا اور بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھوا کر اپنے شیخ حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی اتباع میں کھڑے ہو کر اجازت حدیث بھی عنایت فرمائی۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بزرگوں کا سایہ شفقت تادیر امت مسلمہ پر قائم و دائم رکھے۔آمین ‪@alzujajahtvofficial‬

Molana Ahmad Laat Sb Gujrati Db | Special Meeting | مولانا احمد لاٹ صاحب گجراتی خصوصی مجلسی | Part-2
▶︎

Molana Ahmad Laat Sb Gujrati Db | Special Meeting | مولانا احمد لاٹ صاحب گجراتی خصوصی مجلسی | Part-2

The Attack on Roza-e-Rasool ﷺ | The Untold Secret Mission | Never Seen Before (Rehman Verse)
▶︎

The Attack on Roza-e-Rasool ﷺ | The Untold Secret Mission | Never Seen Before (Rehman Verse)

Who Is Shia & Their History ? By Muhammad Ali Youth Club | Muharram 2026
▶︎

Who Is Shia & Their History ? By Muhammad Ali Youth Club | Muharram 2026

TABLEEGI IJTEMA YA MELA - MUFTI AHMAD UR RAHMAN QASMI (DB)
▶︎

TABLEEGI IJTEMA YA MELA - MUFTI AHMAD UR RAHMAN QASMI (DB)

Mufti Taqi Usmani | مفتی تقی عثمانی | Apni Sobath Dursursth Ki Jiye | New Bayaan | Islamic Teachings
▶︎

Mufti Taqi Usmani | مفتی تقی عثمانی | Apni Sobath Dursursth Ki Jiye | New Bayaan | Islamic Teachings

Qari Sohaib Ahmed Meer Muhammadi || Khilafat rashida conference 5 Muharram 2026 montgomery bazar Fsd
▶︎

Qari Sohaib Ahmed Meer Muhammadi || Khilafat rashida conference 5 Muharram 2026 montgomery bazar Fsd

Welcome To Jamia Siddiqia Karachi | Allama Aurangzeb Farooqi Sahab | Yaqeen Media
▶︎

Welcome To Jamia Siddiqia Karachi | Allama Aurangzeb Farooqi Sahab | Yaqeen Media

Maulana muhammad Ilyas Rooh Nikalne Ke waqt Tabligh Ke Ameer Bahut Ro Rahe The || Mufti Taqi Usmani
▶︎

Maulana muhammad Ilyas Rooh Nikalne Ke waqt Tabligh Ke Ameer Bahut Ro Rahe The || Mufti Taqi Usmani

Taliban & Tablighi Akabir By Maulana Abdur Rahman | طالبان اور تبلیغی اکابر  بیان مولانا عبد الرحمٰن
▶︎

Taliban & Tablighi Akabir By Maulana Abdur Rahman | طالبان اور تبلیغی اکابر بیان مولانا عبد الرحمٰن

Maghrib ke bd raiwind tableghi Markaz me ajee karguzari sal jamat ki ba zuban hakeem akram sahb
▶︎

Maghrib ke bd raiwind tableghi Markaz me ajee karguzari sal jamat ki ba zuban hakeem akram sahb

Mamdani Defends Calling AIPAC 'Monsters' After Criticism That Comments Invoke 'Antisemitic Tropes'
▶︎

Mamdani Defends Calling AIPAC 'Monsters' After Criticism That Comments Invoke 'Antisemitic Tropes'

Maulana Ibrahim Devlah sahab. Buhat hi Qimti bayan.مولانا ابراہیم دیولہ صاحب بہت ہی قیمتی بیان
▶︎

Maulana Ibrahim Devlah sahab. Buhat hi Qimti bayan.مولانا ابراہیم دیولہ صاحب بہت ہی قیمتی بیان

Waqia e Karbala Se Zinda Bachne Waly Afrad Kahan Gay? Allama Attaullah Bandyalvi
▶︎

Waqia e Karbala Se Zinda Bachne Waly Afrad Kahan Gay? Allama Attaullah Bandyalvi

Karachi Youm-e-Umar (RA) Juloos 2026 | Allama Farooqi Sahib Ka Khitab | Latest Bayan
▶︎

Karachi Youm-e-Umar (RA) Juloos 2026 | Allama Farooqi Sahib Ka Khitab | Latest Bayan

Shahadat Hussain RA | Allama Farooqi Speech | Moinabad Landhi | 10 Muharram 1444 | شہادت حضرت حسینؓ
▶︎

Shahadat Hussain RA | Allama Farooqi Speech | Moinabad Landhi | 10 Muharram 1444 | شہادت حضرت حسینؓ

Jang e Jamal w Siffeen se ummat ko kia mila? | Mufti Saeed Ahmad Sb Palanpuri (ra)
▶︎

Jang e Jamal w Siffeen se ummat ko kia mila? | Mufti Saeed Ahmad Sb Palanpuri (ra)

دجال څوک او چیرته دی؟ 18/06/2026 کوربه: رضاخان سیرت. میلمه: شیخ الحدیث محمد حکیم مظهري
▶︎

دجال څوک او چیرته دی؟ 18/06/2026 کوربه: رضاخان سیرت. میلمه: شیخ الحدیث محمد حکیم مظهري

دنیا خواہشات کے لئے نہیں ہے || مولانا ابراہیم دیولہ صاحب || رائے ونڈ تبلیغی اجتماع 2023
▶︎

دنیا خواہشات کے لئے نہیں ہے || مولانا ابراہیم دیولہ صاحب || رائے ونڈ تبلیغی اجتماع 2023

تلاوة القرآن للدراسة والتركيز 📚🕛 | راحة وطمأنينة | Peaceful Focus Quran | محمد هشام
▶︎

تلاوة القرآن للدراسة والتركيز 📚🕛 | راحة وطمأنينة | Peaceful Focus Quran | محمد هشام

Modi Wants an Akhand Bharat Without Muslims, but Pakistan will Never Allow that!
▶︎

Modi Wants an Akhand Bharat Without Muslims, but Pakistan will Never Allow that!