سبزیوں کی کاشت کے لیے زمین تیار اور بیجوں کی خرید مکمل| Farm house visit | vegetables cultivation

سبزیوں کی کاشت کے لیے زمین تیار اور بیجوں کی خرید مکمل Farm house visit vegetables cultivation vegetables seeds ghar kee sabzian #malikkashifamin #vegetables #vegetablescultivation #vegetablesseeds سبزیات انسانی غذا میں بہت اہم مقام رکھتی ہیں کیونکہ ان میں وہ تمام اجزاءپائے جاتے ہیں جو اکثر اجناس میں بہت قلیل مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ سبزیات میں لحمیات، حیاتین اور معدنی اجزاءبکثرت پائے جات ہیں جو انسانی جسم میں مختلف افعال کو درست رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ سبزیوں کا استعمال براہ راست سلاد کی شکل میں یا ابال کر یا ہنڈیا میں پکا کر یا کچھ سبزیات مصالحہ جات کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں جن سے نہ صرف خوراک کو خوش ذائقہ بنایا جا سکتا ہے بلکہ ان کی غذائی اور طبی اہمیت بھی مسلمہ ہے۔ سبزیات میں موجود کچھ اجزاءجسم میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں،ہمارے جسم کی نشوونما اور بڑھوتری میں معاون ہوتے ہیںاور انسانوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ سائنسدان سبزیوں کو حفاظتی خوراک (Protective Food) کا نام دیتے ہیں کیونکہ ان کا مناسب مقدار میں باقاعدہ استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ خوراک میں سبزیوں کے کم استعمال کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے۔ سبز پتوں والی سبزیوں (پالک، سرسوں کا ساگ اور میتھی) میں معدنی نمکیات لوہا، چونا اور فاسفورس کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جسم میں خون کی کمی، ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری کو دور کرتے ہیں۔ کچھ سبزیوں (پیاز اور لہسن) میں ایسے کیمیائی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو شریانوںمیں فالتو چربی کو جمنے نہیں دیتے اور اسے تحلیل کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔سبزیاں زود ہضم اور ریشہ دار ہونے کی وجہ سے انسانی جسم سے تمام فاسد مادوں کو نکال باہر کرتی ہیں۔  پاکستان میں کل کاشتہ رقبہ کے 2.8 فیصد رقبہ پر سبزیات کاشت کی جاتی ہیں۔ سبزیوں کے کل کاشتہ رقبہ کا 50 فیصد او رپیداوار کا 60 فیصد پنجاب سے حاصل ہوتا ہے۔ پنجاب میں 36 سبزیات موسم گرما و سرما میں کاشت کی جاتی ہیں۔ سردیوں کی سبزیوں میں گاجر، مولی، شلجم، میتھی، پالک، سرسوں، پھول گوبھی، بند گوبھی، مٹر، آلو، ادرک اور لہسن وغیرہ جبکہ گرمیوں کی سبزیوں میں کدو، ٹینڈا، کریلا، بھنڈی، بینگن ، بعض سبزیوں (آلو، شکرقندی، کچالو) میں نشاستہ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ سبزیاں دیگر اجناس خوردنی مثلاً گندم، مکئی اور چاول وغیرہ کی نسبت پیداوار بھی زیادہ دیتی ہیں۔ اسی بناءپر ان سبزیوں کا استعمال بڑھا کر ہم گندم، مکئی او ر چاول کے استعمال کو کم اور خوراک کی کمی کے مسئلہ کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔سبزیوں کی برداشت کے دوران یا بعد میں کاشتکاروں،دوکانداروں اور گھروں میں سبزی پکانے والوں کی لا علمی کی وجہ سے سبزیات کی بہت ساری غذائیت ضائع ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہر ممکن کوشش کریں کہ کھانے کے وقت تک سبزیوں میں زیادہ سے زیادہ غذائیت برقرار رہے تاکہ ہم سبزی کے صحیح ذائقہ سے لطف اندوز ہو سکیں اور سبزی کی دیگر تمام خوبیوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔ سبزیوں کی غذائیت برقرار رکھنے کےلئے سبزیوں کی مختلف نقصان رساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے بروقت بچائیں تاکہ سبزیوں کی پیداوار بھی متاثر نہ ہو اور غذائیت بھی برقرار رہے۔کیڑوں اور بیماریوں کے انسداد کےلئے نئی تحقیق شدہ جدید دوائیں استعمال کریں۔ ایسی زہروں کا استعمال کریں جن کا اثر 24 گھنٹے سے زائد نہ ہو۔ سپرے شدہ سبزیوں کواچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔ کھیرا، تر ککڑی، ماہڑو، سبز ٹینڈی، مٹر، ٹینڈہ، بھنڈی، توری، کریلا اور کدو وغیرہ کو بروقت برداشت کریں۔ سبزیات کی برداشت شام کے وقت کریں۔سبزیوں کو پتوں اور چھلکوں سمیت پکائیں کیونکہ بعض سبزیوں کے پتوں اور چھلکوں میں لحمیاتی اجزاءاور حیاتین سبزی سے تین سے چار گنا زیادہ موجود ہوتے ہیں۔ سبزیوں کو اپنے ہی پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیں اور پکنے کے دوران سبزی کو چمچے سے زیاد نہ ہلائیں کیونکہ اس طرح حیاتین کی مقدار ضائع ہو جاتی ہے ۔ سبزی پکانے والے برتن کو قلعی شدہ اور صاف ستھرا رکھیں اور سبزی پکاتے وقت میٹھے سوڈے کا استعمال نہ کریں اس سے سبزیوں کی غذائیت متاثر ہوتی ہے ۔ کاشتکاروں اور گھریلو خواتین کو چاہئے کہ وہ جدید زرعی سفارشات پر عمل کر کے سبزیات میں موجود غذائی اجزاءکو برقرار رکھیں اور اپنی روز مرہ خوراک میں غذائیت سے بھر پور سبزیات کے استعمال کو بڑھائیں.

June me konsi sabji lagaye|which vegetables to plant in June|June me konsi sabji ugane
▶︎

June me konsi sabji lagaye|which vegetables to plant in June|June me konsi sabji ugane

Fresh Vegetables Harvesting From Own Kitchen Garden 🤲🤲🤲
▶︎

Fresh Vegetables Harvesting From Own Kitchen Garden 🤲🤲🤲

کراچی سبزی منڈی: آلو اور پیاز کے تازہ ترین ریٹس | 10 جون 2026
▶︎

کراچی سبزی منڈی: آلو اور پیاز کے تازہ ترین ریٹس | 10 جون 2026

🍈 آغاز فصل برداشت خربوزه و تربوز در ساحه دشت آبدان/ عسقلان کندز | گزارش ویژه از مزارع
▶︎

🍈 آغاز فصل برداشت خربوزه و تربوز در ساحه دشت آبدان/ عسقلان کندز | گزارش ویژه از مزارع

🔴کشمیر کی صورتحال: عمران ریاض نے پہلی مرتبہ نقشے کی مدد سے مکمل تفصیلات بتا دیں
▶︎

🔴کشمیر کی صورتحال: عمران ریاض نے پہلی مرتبہ نقشے کی مدد سے مکمل تفصیلات بتا دیں

جنوبی پنجاب کی منافع بخش سبزیاں | اوسط پیداوار نا ہونے کی وجوہات؟ |بیجوں کی ریسرچ نا ہونے کی وجوہات
▶︎

جنوبی پنجاب کی منافع بخش سبزیاں | اوسط پیداوار نا ہونے کی وجوہات؟ |بیجوں کی ریسرچ نا ہونے کی وجوہات

Dhaniya Fail Nahi Hoga!17 Coriander Mistakes That Destroy Your Crop | Fixes & Pro Tips for Beginners
▶︎

Dhaniya Fail Nahi Hoga!17 Coriander Mistakes That Destroy Your Crop | Fixes & Pro Tips for Beginners

Unbelievable Smart Worker & Hilarious Fails | Construction Compilation #8 #adamrose #smartworkers
▶︎

Unbelievable Smart Worker & Hilarious Fails | Construction Compilation #8 #adamrose #smartworkers

Biggest Bakra Goat Farming Business and Diet Plan | Tahaar Goat Farm
▶︎

Biggest Bakra Goat Farming Business and Diet Plan | Tahaar Goat Farm

Budget Deal Done - What PTi Will Get ?
▶︎

Budget Deal Done - What PTi Will Get ?

SMART Gadgets That Will Upgrade Your LIFE! Ep 1
▶︎

SMART Gadgets That Will Upgrade Your LIFE! Ep 1

Karela aur Tori ki paneeri kaise taiyar karen |کریلے اور توری کی پنیری کیسے تیار کریں
▶︎

Karela aur Tori ki paneeri kaise taiyar karen |کریلے اور توری کی پنیری کیسے تیار کریں

MISSION 73 (2026) Full Action Movie | Akshay Kumar | John Abraham | New Bollywood Superhit Movies
▶︎

MISSION 73 (2026) Full Action Movie | Akshay Kumar | John Abraham | New Bollywood Superhit Movies

Don’t Throw Away a Broken Plastic Chair – Grow Potatoes on Your Balcony!
▶︎

Don’t Throw Away a Broken Plastic Chair – Grow Potatoes on Your Balcony!

18 Lac Rupees Loss In Sheep And Goat Farming- Loss In Goat Farming
▶︎

18 Lac Rupees Loss In Sheep And Goat Farming- Loss In Goat Farming

Hybrid Okra/Bhindi verity lucky Star/HM seeds/ ہائبرڈ اگیتی بھنڈی ورائٹی لکی سٹار مہر محمد دین اینڈ
▶︎

Hybrid Okra/Bhindi verity lucky Star/HM seeds/ ہائبرڈ اگیتی بھنڈی ورائٹی لکی سٹار مہر محمد دین اینڈ

Naran to Babusar Top Road Conditions Update 2026 | Snowfall, Glaciers & Epic Views
▶︎

Naran to Babusar Top Road Conditions Update 2026 | Snowfall, Glaciers & Epic Views

Pakistani Truck Parts Repair with a Master Mechanic Amazing Restoration
▶︎

Pakistani Truck Parts Repair with a Master Mechanic Amazing Restoration

Harvesting a Lot of Apricots for Drying
▶︎

Harvesting a Lot of Apricots for Drying

Best time for purchasing animals for the Qurbani 2027?
▶︎

Best time for purchasing animals for the Qurbani 2027?