سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے-ابن انشا | @urduadab7686
ابن انشاء سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے اس عشق میں ہم نے جو کھویا جو پایا ہے جو تم نے کہا ہے، فیضؔ نے جو فرمایا ہے سب مایا ہے ہاں گاہے گاہے دید کی دولت ہاتھ آئی یا ایک وہ لذت نام ہے جس کا رسوائی بس اس کے سوا تو جو بھی ثواب کمایا ہے سب مایا ہے اک نام تو باقی رہتا ہے، گر جان نہیں جب دیکھ لیا اس سودے میں نقصان نہیں تب شمع پہ دینے جان پتنگا آیا ہے سب مایا ہے معلوم ہمیں سب قیس میاں کا قصہ بھی سب ایک سے ہیں، یہ رانجھا بھی یہ انشاؔ بھی فرہاد بھی جو اک نہر سی کھود کے لایا ہے سب مایا ہے کیوں درد کے نامے لکھتے لکھتے رات کرو جس سات سمندر پار کی نار کی بات کرو اس نار سے کوئی ایک نے دھوکا کھایا ہے؟ سبب مایا ہے جس گوری پر ہم ایک غزل ہر شام لکھیں تم جانتے ہو ہم کیوں کر اس کا نام لکھیں دل اس کی بھی چوکھٹ چوم کے واپس آیا ہے سب مایا ہے وہ لڑکی بھی جو چاند نگر کی رانی تھی وہ جس کی الھڑ آنکھوں میں حیرانی تھی آج اس نے بھی پیغام یہی بھجوایا ہے سب مایا ہے جو لوگ ابھی تک نام وفا کا لیتے ہیں وہ جان کے دھوکے کھاتے، دھوکے دیتے ہیں ہاں ٹھوک بجا کر ہم نے حکم لگایا ہے سب مایا ہے جب دیکھ لیا ہر شخص یہاں ہرجائی ہے اس شہر سے دور اک کٹیا ہم نے بنائی ہے اور اس کٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے سب مایا ہے
![Patras Bukhari: KUTTAY [Mazameen e Pitras] — A Reading of the Funny Urdu Masterpiece](https://i.ytimg.com/vi/TZJI6bW2uyQ/hqdefault.jpg?sqp=-oaymwEjCNACELwBSFryq4qpAxUIARUAAAAAGAElAADIQj0AgKJDeAE=&rs=AOn4CLCbGax5mBt8Wwpcf8Q8pxj1NicrEQ)
Patras Bukhari: KUTTAY [Mazameen e Pitras] — A Reading of the Funny Urdu Masterpiece

Ahmad Faraz, इस कदर मुसलसल थी शिदतें जुदाई की, आज पहली बार उससे मैंने बेवाफ़ाई की -अहमद फ़राज़

Attaullah Khan Essakhilvi - Sab Maya Hai

Saleem Raza-Jan-e-Baharan

The Qur'an and the Challenges of Modern Youth | Dr. Asif Riaz Qadri | Aneeq Ahmad| #aapkatv

The Complete Story of Allama Iqbal | Marriages, Disowned Son, Mysterious Grave in Turkey

Bahadur Shah Ki Laundi (The Emperor's Handmaiden) – An Urdu Masterpiece By Khwaja Hasan Nizami

اک بار کہو تم میری ہو | ابنِ انشاء کی لازوال رومانوی نظم | آواز و انتخاب: ساجد معراج

یوسف نہ تھے لیکن سر بازار آگئے

Wasif Ali Wasif: Ek Aisi Haqeeqat Jo Aapko Hila De – Asim Maharvi Bayan

Peshawar Qatilo..| Ahmed Faraz | Full poetry with lyrics 🔥💯🔥

Best of Nizam Din Dian Gallan, Pt. 2

Wajay Allah Wali Taar by Pathanay Khan | sufi kalam | HD | with subtitle |ads free

Ahmad Faraz, Annual Sir Syed Day Mushaira-1999 (USA)

|Ahmed Faraz mushaira|| Ham Na Bazar میں Zakhmon Ki Namaish Nhi Ki||Urdu poetry||emotional poetry|

Iqbal Bano. Daagh-e-dil humko yaad aane lage (dream dub).

Attaullah Eisa Khelvi - Sab Maya Hai

Zia Mohiyuddin recites Shakespeare & Z.A.Bukhari recites Imtiaz Ali Taj - 1972

Funny Poetry by Khalid Masood Khan

