مفتی تقی عثمانی صاحب مجلس اجازتِ حدیث | مرکز اہل سنت سرگودھا نیوز | دس قومی و عالمی خبریں
جامعہ دارالعلوم کراچی میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی مجلسِ اجازتِ حدیث، ہزاروں طلبہ و علماء کی شرکت تفصیلات کے مطابق جامعہ دارالعلوم کراچی میں 10 محرم الحرام، نمازِ جمعہ کے بعد شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی زیرِ صدارت اجازتِ حدیث کی روح پرور مجلس منعقد ہوئی، جس میں کراچی سمیت مختلف علاقوں سے علماء کرام، طلبۂ حدیث اور شائقینِ علم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صبح ہی سے دین کے طالب علموں کا رخ جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب تھا۔ نمازِ جمعہ سے قبل ہی جامعہ کی مرکزی مسجد کا بیشتر حصہ علماء، فضلاء اور طلبہ سے بھر چکا تھا۔ یہ اجتماع کسی عوامی جلسے کے بجائے خالص علمی اور حدیثی مجلس کی حیثیت رکھتا تھا، جس کا مقصد وقت کے ممتاز محدث سے اجازتِ حدیث حاصل کرکے سلسلۂ روایتِ حدیث سے وابستگی کی سعادت حاصل کرنا تھا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے حاضرین کو "مسلسلات" کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اپنی تمام مرویات کی اجازتِ عامہ عطا فرمائی۔ اس موقع پر آپ نے متعدد احادیثِ مسلسلہ کی اجازت بھی عنایت فرمائی، جن میں مسلسل بالأولیۃ، مسلسل بالمحبۃ، مسلسل بوضع الید علی الرأس، مسلسل بیوم عاشورہ، مسلسل بالعد علی الأصابع، مسلسل بالقبض علی اللّحیۃ، مسلسل بقراءۃ سورۃ الصف، مسلسل بالمصافحہ اور مسلسل بتشبیک الید شامل ہیں۔ شرکاء کی غیر معمولی تعداد کے باعث حدیثِ مسلسل بالمصافحہ اور حدیثِ تشبیک بالید کے عملی تسلسل میں ہر فرد سے الگ الگ مصافحہ ممکن نہ تھا۔ اس پر حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے حاضرین کی اجازت سے اپنے صاحبزادے حضرت مولانا عمران اشرف عثمانی صاحب دامت برکاتہم کو تمام شرکاء کی طرف سے نائب مقرر فرمایا، جنہوں نے اپنے والدِ گرامی سے مصافحہ اور تشبیک کرکے اس حدیثی تسلسل کو برقرار رکھا۔ حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے اس موقع پر وضاحت فرمائی کہ یومِ عاشورہ میں اس مجلس کے انعقاد کی مناسبت حدیثِ مسلسل بیوم عاشورہ سے ہے۔ نیز بعض مسلسلات کے اسنادی درجے پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ ان میں سے بعض روایات یا ان کا تسلسل ضعیف ہے، تاہم یہی وجہ انہیں ترک کرنے کے لیے کافی نہیں، کیونکہ اکابر محدثین بھی ان روایات کو نقل کرتے اور ان کی اجازت دیتے آئے ہیں۔ شرکاء نے اس مجلس کو علمِ حدیث کی عظیم الشان سندی روایت کے تسلسل کا عملی مظہر قرار دیا۔ جامعہ دارالعلوم کراچی کی مسجد میں طلبۂ حدیث کا یہ عظیم اجتماع دیکھ کر حاضرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ امتِ مسلمہ میں حدیثِ نبوی کے یہ مبارک علمی حلقے اسی طرح قائم و دائم رہیں گے۔ مجلس کے اختتام پر علماء اور شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا سایہ امت پر دیر تک قائم رکھے، علمِ حدیث کی ان مبارک مجالس میں مزید برکت اور وسعت عطا فرمائے۔ آمین۔ ملک میں جمہوریت اور آئین کو کمزور کیا جا رہا ہے، نفرت کی سیاست ناقابلِ قبول: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، آئین اور جمہوریت کو کمزور کیا جا رہا ہے جبکہ بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور نفرت کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے اور قانون کی حکمرانی متاثر ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ بلڈوزر کارروائیاں انصاف نہیں بلکہ انتقامی سیاست کی علامت بن چکی ہیں۔ عدالتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، مساجد اور مدارس کو منہدم کرنا آئین کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ بھی واضح کر چکی ہے کہ بلڈوزر کے ذریعے سزا دینا غیر قانونی ہے اور کسی بھی تعمیر کی قانونی حیثیت کا فیصلہ صرف عدالتیں کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مدارس اور مساجد کو آج نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہی اداروں کے علماء نے تحریکِ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور انگریزوں کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دیں، جبکہ آج مسلمانوں سے حب الوطنی کا ثبوت وہ لوگ مانگ رہے ہیں جن کے آباؤ اجداد کی تاریخ انگریز حکومت سے مفاہمت سے بھری پڑی ہے۔ مولانا مدنی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی، انسانی احترام اور باہمی اخوت کے فروغ کے لیے "ہندو-مسلم اتحاد مہم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں غیر سیاسی نوعیت کے چھوٹے اور بڑے پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں صبر، حسنِ اخلاق، امن اور برداشت کا دامن نہ چھوڑیں اور نفرت کا جواب اپنے کردار، اخلاق اور اچھے برتاؤ سے دیں۔ ساتھ ہی ہندو برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ معاشرے کو تقسیم کرنے والی نفرت کی سیاست کے خلاف کھڑے ہوں، کیونکہ ملک محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام سے مضبوط ہوتا ہے، نہ کہ تعصب اور نفرت سے۔ دس قومی و عالمی خبریں @alzujajahtvofficial

Maulana Sayyid Salman Hussaini Nadwi R.A. Ka Wo Bayan Jo Qayamat Tak Yaad Rakha Jayega.

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کا اہم اجلاس | نیوز

Maulana Muhammad Aliyas Tablighi Jamat ke Ameer Roh nikalte waqat rhe the ?| Maulana Taqi Usmani

Maulana Syed Salman Hussaini Nadwi Ki Wafat Aur Hamara Tarz-e-Amal | Mufti Abdul Wahid Qureshi

Sham Kaise Badla? - 100 Saal Ki Tareekhi Kahani | Ansuni Batain | Jawad Raza Khan Barelvi

حکیم مولانا عبداللہ مغیثی کے انقال پر ملال پر پونہ میں دعائیہ مجلس

God Says:"MY CHILD, I NEED TO SEE YOU URGENTLY!"/God Message Now/God Message

Hazrat Hussain ko kis Ne Shaheed Kiya Aur Hazrat Hussain ki Behan ko Wasiyat | Mufti Taqi Usmani

ساعة من السكينة مع القرآن❤️😌 | تلاوة هادئة للنوم والاسترخاء🕊️🎧 | Deep Tranquility

Hazrat imam Hussain ko Shahid Karne Wale kaun the shia Zakir Tahir ul qadri attaullah

#PrimeTime:01/7/26:Hazrat Allama Salman Husaini nadwi ka inteqal purmalal:behtareen ustado murabbi

Shia Hazrat AbuBakr Ko Kyun Nahin Ghaar E Hira Main Manty | Maulana Syed Shahenshah Hussain Naqvi

Maulana Fazal ur Rahman Sensational & Emotional Speech

Ayush Malik's father's Interview | He is Begging His Son

مفتی تقی عثمانی صاحب وفاق المدارس کے دوبارہ صدر منتخب | مولانا ارشد مدنی صاحب کا سخت بیان

Molana Salman biznori ka bada byan, Salman nadvi ka!!

بریلوی اور دیوبندی کے مابین ایک شاندار مناظرہ فیصلہ آپ کے ہاتھوں کمنٹ میں ضرور بتائیں

مولانا سید سلمان ندوی کا تعارف | biography of salman nadwi

Imam E Haram Sheikh Sudais Ke Samne Hazrat Maulana Sayyid Salman Hussaini Nadwi Ka Ek Yaadgar Bayan.

