Saidu Baba I History I 1794 - 1878 I Saidu Sharif I Swat
#SaiduBaba #SaiduBabaHistory #SaiduBabaHistoryswat #SaiduBabaMazar سوات کے اخوند عبدالغفور ( سیدو بابا) کی زندگی کے حوالے سے معلومات شئر کرتے ہیں ..سوات کے اخوند کا اصلی نام عبدالغفور ہے,جو لوگوں میں سیدوبابا کے نام سے مشہور ہے آپ جبڑی نامی گاؤں میں عبدالواحد کے گھر 1794 عیسوی کو پیدا ہوئے. مورخین کے مطابق آپ یا قبیلہ صافی مہمند سے تعلق رکھتے ہےاور یا دوسرے نقطہ نظر سے گُجر قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں, ابتدائی تعلیم آپ نے اپنے گھر پر حاصل کی.اور پھر دیر لوئیر کے گاؤں میاں بڑنگولا سے قران مجید حفظ کیا.اُسکے بعد دوسرے مروجہ تعلیم کے حصول کے لئے مردان,گوجر گڑھی ,چارسدہ تک گئے.آپ کے اساتذہ میں میاں عُمر کا چھوٹا بیٹا عُبیداللّہ اور مولانا عبدالحکیم شامل ہیں. آپ نے بعد میں تورڈھیر کے مولانا محمد شعیب سے روحانی سلسلوں قادریہ,سھروردیہ,نقشبندیہ,اور چشتیہ میں علوم حاصل کئے.آپ کے مریدوں کا سارا سلسلہ مجاہدین کا تھا.اسلئے آپ نے جہاد بالنفس کے ساتھ ساتھ جہاد بالسیف کی تعلیم بھی اپنے مریدوں کو دی .جب سکھ حکومت کا خاتمہ ہوا,اور برٹش سامراج نے پشتون قوم کی زمین پر اپنی فارورڈ پالیسی کا عمل شروع کیا,تو اُس وقت سے ہی سیدو بابا نے بھی اپنے مُریدوں کے ساتھ برٹش سامراج کے خلاف اعلان جنگ کیا.دسمبر 1849 کو پہلی بار برٹش آرمی کرنل براڈشاہ کی کمان میں ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ اور مورا کنڈاؤں پر حملہ آور ہوئی,اور یہاں بُہت سے گاؤں نذر آتش کر دئے .سیدو بابا بُہت سیاسی سوچ رکھتے تھے.آپ نے پیر بابا کے نواسے سید اکبر شاہ کو سوات بُلاکر یہاں کا بادشاہ بنایا.دوسری طرف مئی 1853 میں انگریز سامراج کے خلاف سخاکوٹ میں لڑائی لڑی. جسکی کمان سیدو بابا اور سید اکبر شاہ نے کی .اُسکے بعد معرکہ امبیلا بونیر میں انگریز سامراج فوج جسکی کمان سر چمبرلئین کر رہے تھے کے خلاف بھی سیدو بابا نے ملاکنڈ,سوات,دیر ,باجوڑ,بونیر سے پشتون قبائل کا لشکر جمع کرکے ایک تاریخی لڑائی انگریزوں کے ساتھ لڑی..معرکہ امبیلا میں جتنے انگریز سپاہی قتل ہوئے اُسکے بارے میں ایک تاریخی پشتو ٹپہ یوں بیان ہوتا ہے.... دامبیلی گیدڑ ساربہ شو. .....چی ئ خوڑلی د گوراؤں لڑمونونہ..........سیدو بابا 12 جنوری 1877 کو وفات پاگئے .آپکے بعد نجم الدین ہڈے صاحب اور پیر آف مانکی آپکے خلفاء بن گئے... Facebook...................https://www.facebook.com/profile.php?.... facebook Page.......... / majidfaridoo.... . Instragram................ / hidden_trea.... . Twitter.......................https://twitter.com/home میاں گل عبدالودود بادشاہ صاحب جدید ریاستِ سوات کے بانی تھے۔ آپ 1883ء میں پیدا ہوئے۔ آپ صاحبِ سوات (سیدو بابا) کے پوتے تھے۔ آپ کے والد حضرت اخوند صاحب کے چھوٹے بیٹے میاں گل عبدالخالق تھے اور آپ کی والدہ سابق مہتر چترال امان الملک کی دختر تھیں۔ حضرت اخوند صاحب کی وفات (1877ء) سے بادشاہ صاحب کے آغازِ حکومت (1917ء) تک یعنی (چالیس سال) سوات میں بداَمنی اور خانہ جنگی کا دور دورہ رہا۔ اخوند صاحبِ سوات نے اپنی زندگی میں سوات اور اہلِ سوات کو متحد کرنے اور ان کے مابین چپقلش ختم کرنے کی جو کوششیں کی تھیں، وہ برباد ہو چکی تھیں۔ کئی بار مضبوط حکومت کا قیام عمل میں بھی آیا، مگر بااثر خوانین کی خانہ جنگی نے پھر انتشار پھیلا دیا۔ سوات کے دوسرے حکمران عبدالجبار شاہ کے دور میں جب حالات بالکل خراب ہونے لگے، تو اہلِ سوات نے ان کو معزول کرکے بادشاہ صاحب کو والی تسلیم کرلیا۔ اس وقت سوات کی حدود بھی کم تھیں۔ کالام، کوہستان اور بونیر کے علاقے ریاستِ سوات کی حدود میں شامل نہ تھے۔ دریائے سوات کے پار کے بعض علاقے جو خاص سوات کے حصے تھے، ریاستِ دیر میں شامل تھے۔ بادشاہ صاحب نے ابتدائی استحکام کے بعد پہلا کام یہ کیا کہ طاقتور نوابِ دیر کو 1919ء میں "ارنائی” کی وادی میں فیصلہ کن شکست دے دی اور ہمیشہ کے لیے دریائے سوات کے دونوں کناروں کے میدان کو، مخالفانہ قبضے سے چھڑا لیا۔ بادشاہ صاحب نے خاص دیر کا ایک بڑا علاقہ بھی اس لڑائی میں فتح کرلیا، مگر بعد میں مستقل حدبندی کے دوران میں دیر کا مفتوحہ علاقہ دیر کو واپس کر دیا گیا۔ بادشاہ صاحب نے اس فتح کے بعد ان خوانین کا مزاج درست کیا جو کسی مستحکم حکومت کے اصول و قوانین ماننے پر آمادہ نہ تھے اور خانہ جنگی کی آگ بھڑکاتے رہتے تھے۔ بعد ازاں بادشاہ صاحب نے ریاستِ سوات کی حدود میں بونیر، کالام اور کوہستان کے علاقے بھی شامل کرلیے اور ریاستِ سوات کی سرحدیں ہر طرف سے محفوظ کرلیں۔ میاں گل عبدالودود بہت نڈر، اسلام پسند، مدبّر اور روشن خیال حکمران تھے۔ انھوں نے ریاستِ سوات کے عوام کی بہبود اور بھلائی کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کیے۔ جگہ جگہ سکول کھولے، ہسپتال قائم کیے، سڑکیں بنوائیں، دریاؤں اور ندیوں پر پل بنوائے، نہریں کھدوائیں، جنگلات کی حفاظت کی اور مزید درخت لگوائے۔ تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دی، بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے، لوگوں میں اپنی مدد آپ کا جذبہ پیدا کیا، شرعی قوانین نافذ کیے اور انصاف کے حصول کو بہت آسان بنا دیا۔ غرض انہوں نے سوات کو امن، ترقی اور خوش حالی کا گہوارہ بنا دیا۔ 12 دسمبر 1949ء کو بانیِ جدید ریاستِ سوات میاں گل عبدالودود بادشاہ صاحب نے خود حکومت سے کنارہ کشی اختیار کی اور عنانِ سلطنت اپنے ولی عہد شہزادہ میاں گل عبدالحق جہاں زیب کے سپرد کر دی۔ آپ نے اپنی باقی زندگی عوام کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزاری۔ سوات کے اس "مردِ آہن” نے یکم اکتوبر 1971ء میں وفات پائی اور آپ کی وصیت کے مطابق آپ کو عقبہ سیدو شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Swat: The Mysterious Shrine of Saidu Baba

Pir Baba Buner | Interesting Facts | Paharon Ka Safar

Father of Modern Afghanistan: Ahmad Shah Durrani - Podcast with Nasir Baig #Abdali #MarathaEmpire

Pashto New Qawali | Sar Zama Saman Zaman | Rahman Baba | By Hameed Baba Malang | Angaazey Production

I Spent 20 Days Building the Cheapest Forest House Alone to Live: Solo Bushcraft (Full)

I Found Umer Sharif’s Childhood Home 😢 | Karachi Story

Beautiful Relaxing Music - Stop Overthinking, Stress Relief Music, Sleep Music, Calming Music #177

Surah Al-Baqarah Full || By Sheikh Shuraim(HD) With Arabic | سورة البقرة | #surahbaqarah

Pir Sahib of Manki Sharif | Palwashay | 1st-october-2021 | Mashriq TV

Qadir Patel: At Cross Roads: Hussainiyat to Yazeediat- JUI Launched

JANITOR vs THE BIGGEST GUYS IN THE GYM. They Didn’t Expect THAT

Hazrat Pir Baba Ke Zindagi ' Mazar aur Kiramaat - حضرت پیر بابا کی زندگی ' مزار اور کرامات

تلاوة القرآن للدراسة والتركيز 📚🕛 | راحة وطمأنينة | Peaceful Focus Quran | محمد هشام

Unseen Zikri Community of Pakistan – Mysterious Islamic Rituals Exposed!

أرح سمعك وقلبك بالقرآن💛🎧 وأستمع لتلاوة هادئه بصوت محمد هشام | راحة نفسية😌 | Mohamed Hesham

BARN FIND Pontiac Grand Prix Forgotten For 25 YEARS! Will It RUN AND DRIVE HOME?

Saidu Baba

ashab baba grave of shaba Peshawar khyber pakhtunkha/ iftikhar Ahmed usmani/ صحابہ کرام کی قبر پشاور

Abstract Black and White wave pattern| Height Map Footage| 3 hours Topographic 4k Background

