Mushtaq Ahmed Yousufi at Karachi Gymkhana (Part 2) سیزر، ماتا ہری اور مرزا
مشتاق احمد یوسفی نثر پارے ۔ دوسرا حصہ سیزر، ماتا ہری اور مرزا کراچی جمخانہ لائبریری کمیٹی بتاریخ 3 مئی 2000 " کس جی سے کہوں کہ اس کا آب و دانہ اٹھ چکا تھا اور وہ رخصت ہو رہا تھا۔ اس ہمت، اس حوصلے، اس سکون کے ساتھ، جو صرف جانوروں کا مقّدر ہے۔ بغیر کراہے، بغیر تڑپے، بغیر ہراساں ہوئے۔ بس بے نور نظریں جمائے دیکھے چلا جا رہا تھا۔ باری باری سب نے اسے چمکارا۔ سر پر ہاتھ رکھتے ہی وہ آنکھیں جھکا لیتا تھا، اور یہ یاد کرکے سب کی آنکھیں بھر آئیں کہ اس کی زندگی میں آج پہلا موقع تھا کہ سر پر ہاتھ پھرواتے وقت وہ جواباً اپنی ریشم سی ملائم دم نہیں ہلا سکتا تھا۔ آج اس کے نتھنوں میں ایک اجنبی خون کی ُبو گھسی جا رہی تھی۔ کوئی آدھ گھنٹہ گزرا ہوگا کہ چار پانچ کوے اوپر منڈلانے لگے اور دھیرے دھیرے اتنے نیچے اترآئے کہ ان کے منحوس سائے اس پر پڑنے لگے۔ کچھ دیر بعد احاطے کی دیوار پر آبیٹھے اور شورمچانے لگے۔ سیزر نے ایک نظر اٹھاکر انہیں دیکھا۔ ایک لحظے کے لیے اس کے نتھنے پھڑک اٹھے۔ پھر اس نے اپنی آنکھیں جھکا لیں۔ ہم سے یہ نہ دیکھا گیا۔ اس کا خون آلوُد منہ کھول کر سونے کی گولیوں کی شیشی حلق میں اُلٹ دی اور کالر اُتار دیا۔ ذرا دیر بعد وہ اپنے پیار کرنے والوں کی دھندلاتی صورتیں دیکھتا دیکھتا ہمیشہ کے لیے سو گیا"۔ مشتاق احمد یوسفی

Mushtaq Ahmed Yousufi at Karachi Gymkhana (Part 3) اردو شاعری میں محبوب کے لیے صیغۂ مذکر

Mushtaq Ahmed Yousufi in Chicago - Complete Program

Mushtaq Ahmed Yousufi at Karachi Gymkhana (Part 1)

239 | Allama Talib Johri | Kitab Mai Quran

Pitras Bukhari's Marhoom ke yaad main - Read by Zia Mohiuddin

Nasha o kef e ghazal | نشہ و کیفِ غزل ، حُسنِ غزل ، جانِ غزل | Bekal utsahi

Ahmad Faraz, Annual Sir Syed Day Mushaira-1999 (USA)

Mr. Mushtaq Ahmad Yusufi Speaks at LUMS Convocation 2004

Mushtaq Ahmed Yousufi at Karachi Gymkhana - Complete Program

Bazaban e Yousafi-Geomentary-06 Oct 2014-Part 1

Mushtaq Ahmed Yusufi’s speech; Aalami Mushira Bi Yade Josh

Zia Mohyeddin | Urdu Ka Shahkar Mizah | Day 3 | 13th Aalmi Urdu Conference | Arts Council Karachi

Ahmed Javed Sahib,Mutual Relationship of Universe and Mankind

Faiz - Mushtaq Ahmad Yusufi on Faiz Ahmed Faiz (Hillarious)

Naseeruddin Shah at his best: reading master pieces of Urdu at Urdu Ghar

Mushtaq Ahmed Yousufi in Aga Khan University (Complete Program)

Zia Mohayyudin Show_Guest late Mushtaq Ahmed Yousuf Complete Show(P1-2) #ziamohideen#funny

Ikram Aarfi | Harf Zaar Mushaira | 15 Jan 2023

Mumtaz Sheikh's " The Old Ravian "An Evening with~Anwar Masood & Mushtaq Yousafi" ( Part 3)

