Hairat Mein Hoon - by Janab Akhtar Wasi Ali Saheb

محترم اختر وصی علی ایک نفیس و نستعلیق اِنسان اور اودھ (لکھنؤ ۔ محموُدآباد) کے نُمائِندہ اور فنِ سوزخوانی کے اساتذہ میں سے ایک تھے۔ انتہائی پُر اثر انداز میں ہر نوع کا کلام پیش کرنا آپ کا خاصہ تھا۔ آپ کا سارا گھرانہ ہی فن و ثقافت اور عزاداری و سوزخوانی کے حوالےسے جانا پہچانا جاتا ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ نہ صِرف مجالس اور سوزخوانی کی نشستوں میں اُنھیں سُننے کا اکثرو بیشتر موقع مِلا بلکہ اُن کے کُچھ فن پارے بھی محفوُظ کرنے کی سعادت حاصِل ہوئی۔ اس ہی مجموُعے میں سے ایک شاہکار پیشِ خِدمت ہے۔ احقر سیّد علی اصغرکاظمی