تم سے کہا تھا ہمارا کوئی نہیں… ہمارے جنازے تم نے اٹھانے ہیں۔

بےاولاد جوڑوں کی بڑھاپے کی زندگی کیسے کٹتی! مکمل ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوجائے گا اپکو . جب امید کی رمق ختم ہوتے ہی انسو نکل ائیں . جب آپ کسی کو اپنا سب کچھ سمجھ لیں اور پھر اس تک آپ کا پیغام پہنچنا مشکل ہو تو انسان کیسے ٹوٹتا ہے۔ جب طویل انتظار اپکو مایوس کرتا رہے جب لوگ بھی نا سنیں کہ انکی بات اگے پہنچا دی جائے، کیا جائے گا ہمارا ۔ لیکن یہاں سب خدا بنے ہوئے ہیں۔ ایک کال کر کے مجھ تک پیغام پہنچا دینا کون سا مشکل تھا۔ یہ بزرگ میاں بیوی جن کا کمرہ سیلاب میں گرا تھا مین روڈ کیساتھ بیٹھے ہیں کمرہ مکمل کیا، گندم اور راشن کا انتظام بھی کرتا رہا ہر ماہ ایک چکر لگاتا کے ان کو تنگ بھی نہ کروں بار بار جا کر ۔ پچھلی دفعہ گیا تو دس ہزار نقد دے کر ایا کہ ذاتی استعمال کے لیئے، کہا۔ احتیاط کے طور پر رکھ لین۔ اماں جا کر ایک چارا کاٹنے والی مشین کا بیانہ دیے آئیں۔ وہاں سے باقی پیسوں کا مطالبہ ہوا تو ایک اور تکلیف پہنچی ان کو۔ فون یہ رکھتے نہیں کے استعمال کرنا نہیں آتا مجھے ۔ گھر پہنچا، چارپائ پر بیٹھا تو دیکھا چولہے پر چائے پکنے رکھی جس میں دودھ بہت کم نظر آرہا بجلی کا بل تازہ تازہ ایا چارپائ پر پڑا اور خالی انکھوں سے دیکھ رہے تھے دونوں بیٹھے ۔ لکڑی ختم تھی جو پہلے بھیجی تھی پچھلے ماہ ۔ یہ لوگ کھجور کی ٹہنیاں جلا کر چولہے میں ڈالے بیٹھے تھے ۔ کہاں سے لائیں اماں میں سوچتا رہا ۔ بزرگ کی ٹانگ میں کافی گہرا زخم تھا جسکا علاج کروایا جو اب ٹھیک اور خشک ہوچکا باتیں ہوتی رہی، اماں نے اپنی روداد شروع کی کہ کل فلاں جگہ مین روڈ پر اپکی گاڑی کھڑی تھی تو میں سارا دن انتظار کرتی رہی ۔ لیکن جب نہیں ائے تو میں بہت مایوس ہوکر واپس آگئ یہاں اماں کا ضبط ٹوٹ گیا، شاید یہی وہ وقت تھا جس کی وجہ سے مجھے رب نے اس جانب بھیجا جہاں سے روز گزرتا میں کہ انکی خبر گیری کروں اماں نے بتایا کہ کسی زمیندار نے اینٹیں اور سیمنٹ دے کر چار دیواری کروادی اور بھینس کے کیئے ایک کمرہ (حویلی) جہاں سردیاں گزر گئ چارے والی مشین کسی سے لی جو پینتیس ہزار کی دے رہا تھا، اسنے مجھے تیس کی دے دی جو دس پچھلی دفعہ گھر کے لیئے دیا تھا وہ مشین کا دے دیا اور بیس ابھی رہتا اماں کا کمرہ مکمل کردیا تھا، پانی والے پمپ لگوا دیا تھا ۔ علاج سب کر رہا تھا۔ بس خود کم جاتا ہوں۔ ان کو یہی گلہ ہوا کے شاید مہر علیانہ ناراض ہے ۔ پھر پانی والے بور کی موٹر میں پانی میں ریت آنا شروع ہو گئی دو دن پہلے ۔ تو وہ واجد کو بلایا فورا میں نے جیسے ہی اماں نے یہ مسلہ بتایا۔ ۔۔۔۔۔۔ واشروم کا کچھ کام نکلا تھا وہ اج مکمل ہوجائے گا، ساتھ واجد کو کہا کہ پانی والی ٹینکی اونچی جگہ پر رکھ دے تاکہ Tap لگوا کر انکے لیئے اسانی کردی جائے مزید بجلی کا بل۔مبشر کو کہا کہ فورا جمع کروائے۔ آنلائن۔ وہ پے کر دیا۔ ۔۔۔۔۔ اسوقت جب اپ یہ پوسٹ پڑھ رہے پمپ ٹھیک ہوچکا ہے اور باقی کام بھی اج مکمل ہوجائے گا۔ راشن گندم آٹا ۔ علاج سب ہو رہا۔ بس اماں اس مقام پر آ کر اٹک گئی ہیں کے ۔ تم کو بولا تھا ہمارا کوئی نہیں تم نے ہمارے جنازے اٹھانے ہین۔ اور تم کیوں نہیں آتے ہر ماہ کے درمیان میں بھی چکر لگانے۔ میرے پاس الفاظ ختم ہو گئے ۔ دوست Faheem Siddiqui لاہور سے ملنے آیا ہوا تھا سب کام دیکھنے۔ اس کے آنسو جاری ہو گئے کے یہ کیسی دنیا ہے جہاں تم جی رہے ہو۔ اتنی محبت کیسے دے سکتا ہے کوئی کسی کو جیسی ان بزرگ جوڑے کو تم سے ہو گئی ہے ۔ Mubashar Khalid نے بل ایک طرف جا کر پے کیا تو میں اس کو بولا۔ تیرا دل ابھی تک مضبوط نہیں ہوا وہاں جا کر رو رہا ہے ادھر سامنے کھڑا ہو کر رو لے ۔ تب اماں جی مسکرا کر بولیں تم دونوں کے لئے اتنی دعا کرتے ہیں ہم دونوں کے تم لوگ سوچ نہیں سکتے ۔ میں نے اماں کے ہاتھ کو تھاما اور بولا ہر دس دن میں ایک بار چکر لگاون گا انشاءاللہ۔ اور باہر نکل آئے گھر سے سانس اٹک گئی حلق میں۔ سب کی آنکھیں نم تھیں۔ ...... کبھی کبھی لگتا ہے جو عبادت جوانی میں قضا ہو گئی تھی اب رب مجھ سے وہ ادا کروا رہا ہے ۔ یہ کام نہیں عبادت ہے ۔ یہ الگ ہی دنیا ہے۔ .... #saqiballyana #flood #floodinpakistan #rehabilitation

غربت صرف جیب خالی نہیں کرتی، کبھی کبھی انسان کی عزت، سکون اور اختیار بھی چھین لیتی ہے۔ 💔
▶︎

غربت صرف جیب خالی نہیں کرتی، کبھی کبھی انسان کی عزت، سکون اور اختیار بھی چھین لیتی ہے۔ 💔

Pakistan Wapis a Gaye Hum ❤️ | لوٹ کے اب چلے غلام لیجئے آخری سلام
▶︎

Pakistan Wapis a Gaye Hum ❤️ | لوٹ کے اب چلے غلام لیجئے آخری سلام

UK Announces Community Sponsorship | Who Can Sponsor & Can Pakistanis Apply? #urduvlog
▶︎

UK Announces Community Sponsorship | Who Can Sponsor & Can Pakistanis Apply? #urduvlog

99% FALL ASLEEP IN 3 MINUTES (No Ads) | Melatonin Release, Stop Overthinking | Goodbye Insomnia8
▶︎

99% FALL ASLEEP IN 3 MINUTES (No Ads) | Melatonin Release, Stop Overthinking | Goodbye Insomnia8

آج جو جو ہمت تھی کیا۔ اگلے فیز میں اس سے بہتر کی امید ہے۔  انشاء اللہ
▶︎

آج جو جو ہمت تھی کیا۔ اگلے فیز میں اس سے بہتر کی امید ہے۔ انشاء اللہ

ہم خود کو سب کچھ سمجھتے ہیں، حالانکہ اصل اختیار ہمیشہ اسی کے ہاتھ میں ہے.
▶︎

ہم خود کو سب کچھ سمجھتے ہیں، حالانکہ اصل اختیار ہمیشہ اسی کے ہاتھ میں ہے.

Rabia School Teacher Thi Shadi Ke Bad Jise Hi Ise Salary Milti To Sas Sari Salary Qabzay Min Kar Lti
▶︎

Rabia School Teacher Thi Shadi Ke Bad Jise Hi Ise Salary Milti To Sas Sari Salary Qabzay Min Kar Lti

چودہ سال سے ایک عورت اپنے معذور شوہر کو اکیلے سنبھال رہی تھی، آج پہلی بار اس کے لیے وہیل چیئر پہنچی۔
▶︎

چودہ سال سے ایک عورت اپنے معذور شوہر کو اکیلے سنبھال رہی تھی، آج پہلی بار اس کے لیے وہیل چیئر پہنچی۔

کل تک جو دوسروں کو سنوارتا تھا، آج بیماری نے اسے ویل چیئر کا محتاج بنا دیا 💔
▶︎

کل تک جو دوسروں کو سنوارتا تھا، آج بیماری نے اسے ویل چیئر کا محتاج بنا دیا 💔

Engineering the American Dream: Inside Shahid Khan's Multi-Billion Dollar Business
▶︎

Engineering the American Dream: Inside Shahid Khan's Multi-Billion Dollar Business

YOU Won’t Believe This 😱 Homeless 8 Years of Hair & Beard Transformation
▶︎

YOU Won’t Believe This 😱 Homeless 8 Years of Hair & Beard Transformation

Bazoo kut gaye lekan bheek nae mangi | Salute hai!
▶︎

Bazoo kut gaye lekan bheek nae mangi | Salute hai!

🇵🇰 Pakistan's Simple Life with My Dad ❤️ | You Won't Believe This | Pure Happiness
▶︎

🇵🇰 Pakistan's Simple Life with My Dad ❤️ | You Won't Believe This | Pure Happiness

Reunion Story | Jang-e-Azadi Me Bicharne Waly Khandan Ka Barso Bad Jazbaati Milaap | SAMAA TV
▶︎

Reunion Story | Jang-e-Azadi Me Bicharne Waly Khandan Ka Barso Bad Jazbaati Milaap | SAMAA TV

Usman ki family 2 saal bad Mil gae || abbu ny galy lagaya
▶︎

Usman ki family 2 saal bad Mil gae || abbu ny galy lagaya

یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو انسانیت پر یقین پھر سے ہو جائے گا!
▶︎

یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو انسانیت پر یقین پھر سے ہو جائے گا!

June 10, 2026
▶︎

June 10, 2026

Ayush Malik's father's Interview | He is Begging His Son
▶︎

Ayush Malik's father's Interview | He is Begging His Son

Atif Meraj (Sabiq DSP) Ki Heran Kun Aur Sachi Kahani | Tafishi | 12 June 2026 | Lahore Rang
▶︎

Atif Meraj (Sabiq DSP) Ki Heran Kun Aur Sachi Kahani | Tafishi | 12 June 2026 | Lahore Rang

Kosar Kuch To Sharam Kro Abba G Nay Hamen Akelay Pala Hai Or Ab Tum Keh Rahi Ho | Urdu Moral Story
▶︎

Kosar Kuch To Sharam Kro Abba G Nay Hamen Akelay Pala Hai Or Ab Tum Keh Rahi Ho | Urdu Moral Story