Battagram cable car operation: locals lauded for the successful rescue operation

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں منگل کو لگ بھگ 15 گھنٹوں تک ڈولی میں پھنسے سات افراد کو ریسکیو کرنے والے مقامی افراد کا چرچا ہے۔ دو نوجوانوں نے آپریشن میں معاونت کرتے ہوئے زِپ لائن سے ان افراد کی جانیں بچائی تھیں۔ قبل ازیں فوجی ہیلی کاپٹر سے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا تھا۔