وضو کا طریقہ ویڈیو میں Wudhu ka Tareeqa Video me صفة الوضوء بالفيديو (أردو Urdu)
Pdf File Download keejiye پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ کیجئے https://drive.google.com/open?id=1E0e... الوضوء... – أردو - وضو وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی، حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: لاَ يَقْبَلُ اللهُ صَلاَةَ أَحَدِكُمْ إِذَا أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ. {البخاري 6954} "جب تم میں سے کوئی بے وضو ہوجائے تو وضو کئے بغیر اللہ اس کی نماز قبول نہیں کرتا"۔ اسی لئے مسلمان پر ضروری ہے کہ جب نماز پڑھنا چاہے تو با وضو رہے۔ وضو کرنے کے عظیم فضائل و فوائد ہیں، ہر انسان کو ان کا علم رہنا چاہئے۔ ان میں سے چند یہ ہیں: حضرت عثمان بن عفان بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایا: (مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ). "جس کسی نے اچھے طریقے سے وضو کیا، اس کے جسم سے خطائیں نکل گئیں حتی کہ اُس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل گئے"۔ [مسلم 245] آپ ﷺنے دوسرے موقع پر فرمایا: (مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللهُ تَعَالَى فَالصَّلَوَاتُ الْـمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ). "جس نے اللہ تعالی کے حکم کے عین مطابق اچھی طرح وضو کیا، تو فرض نمازیں ان کے بیچ ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں"۔ [صحیح مسلم 231] وضو کا طریقہ: ۱- زبان سے بولے بغیر دل سے وضو کی نیت کرے، دل کے پختہ ارادے کو نیت کہتے ہیں۔ پھر کہے: بسم اللہ۔ ۲- اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک تین دفعہ دھولے۔ ۲- اس کے بعد تین دفعہ کلی کرے اور ناک میں پانی چڑھاکر صاف کرے۔ ۴- اس کے بعد تین مرتبہ منہ دھوئے، چوڑھائی میں ایک کان سے دوسرے کان تک، اور لمبائی میں {پیشانی کے اوپر } جہاں سے بال اگنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک۔ ۵- اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھوئے انگلیوں کے پوروں سے لیکر کہنیوں تک {کہنیاں بھی شامل رہیں} پہلے دایاں ہاتھ دھوئے پھر بایاں ہاتھ۔ ۶- اس کے بعد سر کا ایک دفعہ مسح کرے اس کا طریقہ یہ ہے کہ انگلیوں کو بھگو کر سر کے اگلے حصے سے پھیرتے ہوئے پیچھے لے جائے پھر اسی طرح آگے لے آئے۔ ۷- پھر ایک دفعہ کانوں کا مسح کرے اس کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں شہادت کی انگلیوں کو کانوں کے سوراخ میں ڈال دے اور انگوٹھوں سے کان کے باہر والے حصے کے اوپر پھیردے۔ ۸- پھر دونوں پاؤں تین دفعہ دھوئے ، پاؤں کی انگلیوں سے لے کر ٹخنوں تک {ٹخنے بھی شامل رہیں} پہلے دایاں پاؤں پھر بایاں پاؤں دھوئے۔ جن اعضاء کو تین دفعہ دھونے کا ذکر ہواا ن کو دو دفعہ یا ایک دفعہ بھی دھویا جاسکتا ہے بشرطیکہ وہ عضو پوری طرح دھویا جائے۔ ۹- آخر میں مسنون دعا پڑھے: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. حضرت عمر بن الخطاب بیان کرتے ہیں کہ اللہ رسول ﷺ نے فرمایا: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُسْبِغُ الْوَضُوءَ ثُمَّ يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ. "تم میں سے جو کوئی اچھے طریقے سے وضو کرتا ہے پھر کہتا ہے: "أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ [مسلم 23]۔ [ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور یہ کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں]۔ وضو ’ترتیب‘ کے ساتھ کرنا ضروری ہے، مثلا: چہرے کے بعد دونوں ہاتھ، پھر سر اور کان کا مسح، پھردونوں پیر دھونا۔ تو اب اس کے برعکس آگے پیچھے نہ کرے۔ اسی طرح ‘پہ در پہ’ کرنا بھی ضروری ہے، یعنی ایک عضو کو دھونے کے بعد دوسرے عضو کو فوری دھوئے۔ اتنی دیر نہ کرے کہ پہلا عضو سوکھ جائے۔ وضو توڑنے والے کام: اِن چیزوں میں سے کچھ بھی ایک پیش آجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے: ۱- اگلے، پچھلے راستے سے کسی بھی چیز کا نکلنا۔ جیسے" پیشاب، پاخانہ، ہوا، مذی، ودِی، خون، منی وغیرہ۔ منی کے نکلنے سے غسل بھی واجب ہوگا۔ ۲- نیند۔ ۳- اونٹ کا گوشت کھانا۔ ۴- بے ہوشی، اور عقل کا زائل ہونا۔ موزوں پر مسح کرنا: دین اسلام کی آسانی و مہربانی کا یہ حصہ ہے کہ اس نے موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی اور عملاً یہ کام آپ ﷺسے ثابت ہے۔ حضرت عمرو بن امیہ بیان کرتے ہیں کہ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَمْسَحُ عَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ. {صحيح البخاري 201، 202} "میں نے آپ ﷺ کو پگڑی اور موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ موزوں پر مسح کے لئے شرط ہے کہ وہ باوضو پہنے گئے ہوں۔ اور مسح کا طریقہ یہ ہے کہ گیلے ہاتھ کو اوپر سے پھیرلے نیچے سے مسح نہ کرے۔ مقیم کے لئے مسح کی مدت ایک دن ایک رات ہے۔ اور مسافر کے لئے تین دن تین رات۔ وہ سفر جس میں قصر جائز ہو۔ مقررہ مدت ختم ہوتے ہی مسح باطل ہوجاتا ہے، اسی طرح مسح کرنے کے بعد موزے اتار دینے اور جنابت لاگو ہونے سے بھی مسح باطل ہوجاتا ہے، کیونکہ جنابت کی شکل میں نہانے کے لئے موزوں کو اتارنا ضروری ہے۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Wuzu ka Tareeqa | Practical | وضوکا طریقہ @Mufti Obaid Shareef Sahab

Over 60? Waking Up With a Dry Mouth Every Day? Your Body Warns You!

Wuzu Ka Sahi Tariqah (Practical) by Maulana Abdul Haseeb Ishaati, Akkalkuwa

Part 12 | Sar ka Masah Karne ka Tarika | Wiping Over The Head During Wudu | Wazu k Masail

Wuzu Ka Sahi Tareqah (Practical) by Mufti Rasheed Official | Namaz Course

Men’s Intimate Health Crisis | ازدواجی تعلقات اور مردانہ صحت کا چھپا سچ | Dr Tahira Rubab | 24 Plus

LIVE🔴Major Balochistan Operation Underway? Iran-Israel Tensions Rise | Trump's Final Warning

Wuzu Ka Tarika | وضو کا طریقہ | How to Perform Wudu (Ablution)? By Qari Suhaib Ahmed Meer Muhammadi

آموزش نماز صبح - Teaching Namaz Fajar

How to Make Wudu | Step by Step

Teaching Namaz Episode1: Azan & Eqama. آموزش نماز بخش اول: اذان و اقامه.

How to Pray Salah | Step by Step

𝙕𝙪𝙝𝙪𝙧 𝙋𝙧𝙖𝙮𝙚𝙧𝙨 𝙡𝙚𝙙 𝙗𝙮 𝙏𝙝𝙚 𝘿𝙚𝙥𝙪𝙩𝙮 𝙎𝙝𝙞𝙖 𝙉𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣𝙖𝙡 𝙄𝙢𝙖𝙢; 𝙎𝙝𝙚𝙞𝙠𝙝 𝙄𝙗𝙧𝙖𝙝𝙞𝙢 𝙄𝙨𝙨𝙖𝙝 𝘽𝙖𝙣𝙨𝙞 (𝙃𝙖𝙛𝙞𝙯𝙖𝙝𝙪𝙡𝙡𝙖𝙝)

How To Perform Ghusl Or Bath | Ghusl E Janabat Ka Tarika | Qari Sohaib Ahmed Meer Muhammadi

Ghusal Ka Masnoon Tarika Kya Hai ? (Men & Women) By Qari Suhaib Ahmed Meer Muhammadi | IIRCTV

Namaz Ka Tareeqa | | Namaz Ka Mukammal Aur Asan Tareeqa Step By Step |Jamia islami Clifton

The Story of Noah's Flood | The Complete Story of Prophet Noah's Ark | 2D Animated Documentary

Wazu Ka Tarika | Wadhu Ka Amli Tarika | وضو کا عملی طریقہ | Mufti Rasheed Ahmed, #MuftiRasheedAhmed

تشهد یا التحیات لله را درست بخوانیم | تجوید عملی نماز

