Fatiha Aur Esal E Sawab Ka Tariqa - فاتحہ اور ایصال ثواب کی مکمل ویڈیو - @RuhaniJawahir
شیخ المشائخ حکیم صوفی شیخ طارق احمد شاہ عارف عثمانی حسنی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری شطاری مداروی شازلی دامت برکاتہم العالیہ -------------------------------------------------------- ایصالِ ثواب کا مُرَوَّجہ طریقہ آج کل مسلمانوں میں خُصُوصاً کھانے پر جو فاتِحہ کا طریقہ رائج ہے وہ بھی بَہُت اچّھا ہے۔ جن کھانوں کا ایصالِ ثواب کرنا ہے وہ سارے یا سب میں سے تھوڑا تھوڑاکھانا نیز ایک گلاس میں پانی بھر کر سب کچھ سامنے رکھ لیجئے۔ اب : اَعُوْذُ بِا اللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ کر ایک بار : بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ (۱) لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ (۲) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ (۳) وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ (۴) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ (۵) لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ (۶) تین بار : بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ (۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ (۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ (۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ (۴) ایک بار : بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ (۱) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ (۲) وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ (۳) وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ (۴) وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ (۵) ایک بار : بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ (۱) مَلِكِ النَّاسِۙ (۲) اِلٰهِ النَّاسِۙ (۳) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ﳔ الْخَنَّاسِﭪ (۴) الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ (۵) مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ (۶) ایک بار : بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱) الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ (۲) مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ (۳) اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ (۴) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ (۵) صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ (۷) ایک بار : بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الٓمّٓۚ (۱) ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ (۲) الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ (۳) وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَۚ-وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ (۴) اُولٰٓىٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْۗ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (۵) پڑھنے کے بعد یہ پانچ آیات پڑھئے : {1} وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠ (۱۶۳) (پ۲، البقرۃ : ۱۶۳) {2} اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ (۵۶) (پ۸، الاعراف : ۵۶) {3} وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ (۱۰۷) (پ۱۷ الانبیاء : ۱۰۷) {4} مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَاللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ (۴۰) (پ۲۲، الاحزاب : ۴۰) {5} اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (۵۶) (پ۲۲ ، الاحزاب : ۵۶) اب دُرُود شریف پڑھئے : صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلٰوۃً وَّسَلَامًا عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ اس کے بعد یہ آیات پڑھئے : سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ (۱۸۰) وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ (۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ (۱۸۲) (پ۲۳، اَلصّٰفٰت : ۱۸۰۔ ۱۸۲) اب فاتِحہ پڑھانے والا ہاتھ اٹھاکربُلند آواز سے ’’ اَلْفَاتِحَہ‘‘ کہے۔ سب لوگ آہِستہ سے یعنی اِتنی آواز سے کہ صِرْف خود سنیں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھیں۔ اِیصالِ ثواب کیلئے دعا کا طریقہ یَا اللہ عَزَّوَجَلَّ! جو کچھ پڑھا گیا (اگر کھانا وغیرہ ہے تو اس طرح سے بھی کہئے) اور جو کچھ کھانا وغیرہ پیش کیا گیا ہے اس کا ثواب ہمارے ناقِص عمل کے لائق نہیں بلکہ اپنے کرم کے شایان شان مرحمت فرما۔ اور اسے ہماری جانب سے اپنے پیارے محبوب ، دانائے غُیُوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نَذْر پہنچا۔ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کے تَوَسُّط سے تمام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام تمام صَحابۂ کرامعَلَیْہمُ الرِّضْوَانتمام اولیائے عِظامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی جناب میں نَذْر پہنچا۔ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کے تَوَسُّط سے سَیِّدُ نا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے لے کر اب تک جتنے انسان و جِنّات مسلمان ہوئے یا قیامت تک ہوں گے سب کو پہنچا۔ اس دَوران بہتر یہ ہے کہ جن جن بُزُرْگوں کو خُصُوصاً ایصالِ ثواب کرنا ہے ان کا نام بھی لیتے جائیے۔ اپنے ماں باپ اور دیگر رشتے داروںاور اپنے پیر و مرشِد کو بھی نام بہ نام ایصالِ ثواب کیجئے۔ ( فوت شُدَگان میں سے جن جن کا نام لیتے ہیں اُن کو خوشی حاصل ہوتی ہے اگر کسی کا بھی نام نہ لیں صِرْف اتنا ہی کہہ لیں کہ یا اللہ! اس کا ثواب آج تک جتنے بھی اہلِ ایمان ہوئے ان سب کو پہنچاتب بھی ہر ایک کو پہنچ جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) اب حسبِ معمول دعا خَتْم کردیجئے۔

Dua Rasool - دنیا اور آخرت کی بھلائی - Different meanings for everyone - @RuhaniJawahir

Abdullah Shah Gazi چلہ کشی ۔ ریاضت ۔ عنایت ۔ زیارت - Murshid ne Shagird ko Konsa Amal krwaya ?

مسلمان اور کافر | صوفی سید انور علی شاہ | TZI |

Khuda Naram Bister Per Q Nahi Milta or Ishq Ke Raste Me Azmaish Ke Raaz | Shaykh Tariq Ahmed Shazli

Biggest MIRACLE OF KARBALA aur Yazeed ki Biwi ka Waqia | Ft. Syed Haider Jafri

Saifi Shairf kya hai? - Problem - Power of Dua e Saifi-دعائے سیفی شریف-Top Fazail of Dua e Saifi

Aamil ko Rujjat Q Hue ? روحانی علاج اور نصیحت - Never do this mistake - سفلی عامل کا واقعہ -

Muraqba Ka sahi tariqa || ध्यान करने का सही तरीका || مراقبہ کا صحیح طریقہ

Karbala Gamay Shah Lahore Documentary | Gamay Shah Lahore History | live gamay shah lahore

Mian Huzoor ka Dada Murshid se Qalbi Lgao kesa tha? | Podcast with Sufi Asif Saeed | Secret Revealed

عملیات کا سفر کیسے شروع کرو اعمال منزل کورس کی اہمیت افادیت اصول قوانین

Amliyat k Katarnaq Raste || Amil k liye kin bato ka janna zarori hai.|| Bohat khaas Nashist Amileen|

Guru Seeta Raam Se Mian huzoor Ki Mulaqaat Or pur Asraar waqiat || 29.06.2018

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کے کرشمات اور ہمارے شجرے کے بزرگ حضرت سیّدنا ابوبکر شبلی ؒ

Kashf Kisy kehty hen| Kashf ul Tafaseer or Huroof| Urs e Alaa Hazrt| Fatawa e razwiya| Mian Huzoor|

Yazeed Ke Darbar Me BiBi Zainab Ka Khutba | Karbala Ki Pehli Shaheed Khatoon | Ft. Syed Haider Jafri

ilm e Marfat Ke Jawahir | Tasawwuf Kiya he ? | Tarbiyat Mian Huzoor | Clip 3 | Khanka

Ilme Batin Ki Ruhani Tafseer (علم باطن کی روحانی تفسیر) ll New Video Live

Rohaniyat kiya he ? | jis ne ye 3 baton pe amal kiya wo kamiyab hogya | روحانیت کیا ہے؟ | میاں حضور

