Josh Malihabadi جوش ملیح آبادی فتنہ خانقاہ

اک دن جو بہرِ فاتحہ اک بنتِ مہر و ماہ پہنچی نظر جھکائے ہوئے سوئے خانقاہ زُہاد نے اٹھائی جھجکتے ہوئے نگاہ ہونٹوں پہ دب کے ٹوٹ گئی ضرب لا اِلہ برپا ضمیرِ زہد میں کہرام ہو گیا ایماں، دلوں میں لرزہ بر اندام ہو گیا