Baba Fariduddin masud Ganjshakar pakpattan sufi Festival M Waqai Kya Hota Hai
Baba Fariduddin masud Ganjshakar pakpattan sufi Festival M Waqai Kya Hota Hai EP-04 حضرت بابا صاحبؒ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپؒ کا مزار اقدس پاک پتن شریف میں مرجع خلائق ہے، پاک پتن، پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع ساہیوال کا مشہور قصبہ اور تحصیل ہے جو دریائے ستلج کے دائیں کنارے سے 8 میل دور واقع ہے۔ پاک پتن کا پرانا نام ” اجودھن “ ہے اس قصبے کو زمانہ قدیم سے تاریخی حیثیت حاصل رہی ہے اور یہ قدیم راجاﺅں کا دارالحکومت رہا ہے لیکن اب اس بستی اور قصبے کو صرف اور صرف حضرت بابا فرید مسعود گنج شکرؒ کی نسبت سے شہرت حاصل ہے اب اس کی پہچان کے لیے بس یہی حوالہ کافی ہے حضرت بابا صاحبؒ کے مزار اقدس کی وجہ شہرت آپؒ کا آج تک جاری و ساری فیض روحانی تو ہے ہی جس سے خلق خدا اپنے اپنے ظرف و مشرب کے مطابق اکتساب کر رہی ہے وہیں ایک وجہ شہرت وہ لطف دوام وہ باب کرم ہے جسے ” باب جنت“ کہاجاتا ہے اور عوام الناس اپنے اپنے طور پر اسے بہشتی دروازہ اور جنتی دروازہ کہتے ہیں۔ حضرت بابا صاحبؒ کے روضہ اقدس کے دو دروازے ہیں، ایک شرق کی جانب ” شرقی دروازہ “ جسے ” نوری دروازہ “ کہا جاتا ہے، روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین اسی دروازے سے روضہ مبارک میں داخل ہوتے ہیں۔ دوسرا دروازہ جنوب کی جانب جنوبی دروازہ ہے یہی ” بہشتی دروازہ “ ہے عام دنوں میں یہ بند رہتا ہے اور صرف عرس کے ایام میں پانچ راتوں کے لیے پانچ تا 10محرم الحرام کھولا جاتا ہے۔ کتب معتبرہ کی روایت کے مطابق شیخ الشیوخ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے روضہ مبارک کی تعمیر آپؒ کے مرید و خلیفہ سلطان المشائخ حضرت خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاؒ نے کرائی تھی، حضرت نظام الدین اولیاؒ نے اشارہ غیبی سے روضہ مبارک کی بنیاد ایسی پاک اینٹوں پر رکھی تھی جن پر قرآن پاک ختم کیے گئے تھے۔ ( ایک روایت کے مطابق ایک ایک اینٹ پر گیارہ قرآن مجید کی تلاوت کی گئی تھی) جب خواجہ نظام الدین اولیاؒ الہامِ غیبی کے مطابق روضہ مبارک تعمیر کرواچکے تو آپؒ نے بچشم باطن مشاہدہ کیا کہ ارواح مقدسہ کے جھرمٹ میں حضور سرور دو عالم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم جلوہ افروز ہیں اور آپؒ کو ارشاد فرماتے ہیں: ’’اے نظام الدین! جناب رب العزت سے ہمیں فرمان ہوا ہے کہ جو کوئی اس دروازے سے گزرے گا ان شاءاﷲ اس کی بخشش ہوجائے گی “ اور تم اعلان کردو ” مَن دَخَلَ ھٰذِہِ البَابَ اٰمِن “ ”جو اس دروازے سے داخل ہو ‘ اس نے امان پائی “ ۔ حسب حکم حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ نے اس بات کا اعلان فرمایا اور آپ کا یہ اعلان شرق سے غرب تک پہنچا اسی لیے اس دروازے کو بہشتی دروازہ کہتے ہیں اور آج تک دور دراز سے عشاق و عقیدت مند پروانہ وار چلے آتے ہیں، بزرگوں کے نزدیک یہ بہشتی دروازہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ پر اﷲ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بخشش و عطا ہے۔ بہشتی دروازے کا افتتاح 6 محرم الحرام یعنی 5 محرم کا دن گزار کرغروب آفتاب کے بعد ہوتا ہے، یہ حضرت بابا فریدؒ کے عرس کی تقاریب کا بہت ہی خاص مرحلہ ہوتا ہے جس میں لاکھوں زائرین و عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ عشاء کی نماز کے بعد حضرت دیوان صاحب سجادہ نشین دربار بابا صاحبؒ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ جلوس کی صورت میں تشریف لاتے ہیں اور بہشتی دروازے کے افتتاح سے پہلے محفل سماع میں شرکت فرماتے ہیں۔ حاضرین بھی دیوان صاحب کی اتباع میں اﷲ محمد چار یار حاجی خواجہ قطب فرید کا نعرہ بلند کرتے ہیں جس سے فضا حق فرید کے نعروں سے گونج اُٹھتی ہے۔ بہشتی دروازے کے افتتاح کے بعد حضرت دیوان صاحب داخل ہوتے ہیں پھر دیگر سجادہ نشین صاحبان اور معززین بہشتی دروازے سے گزر کر نوری دروازے سے باہر چلے جاتے ہیں، اس کے بعد عوام کا داخلہ شروع ہوجاتا ہے بابا فرید کے لاکھوں پروانے حق فرید بابا فرید کا نعرہ لگاتے ہوئے جنتی دروازے میں داخل ہوتے ہیں اور یہ سماں رات بھر جاری رہتا ہے۔ ہر زمانے میں اکابر، مشائخ عظام اور اولیاء کرام حضرت بابا صاحبؒ کے مزار اقدس پر حاضر ہوکر اپنے اعلیٰ ظرف کے مطابق اکتساب فرماتے رہے ہیں اور بہشتی دروازے سے گزرنے کو اپنی سعادت جانتے رہے ہیں۔ Explore its deffent place. In this Episodes. ( July 24) You will see sponsored by @Bilal Raza dates Their room are big & small and very Ecconomical ranging from,1500 Rs to 4000 Rs --------------------------------------------------------------- Pakpattan Expenses | 03 Persons ------------------------------------------------------------- local Service. 30 each 200 tea + water . 250 dinner 1200 Total Expenses. Rs 1650 --------------------------------------------------------------- Business: [email protected] ------------------------------------------------------------- Support || Shahzad Jamal || / @shahzadjamal5311 -------------------------------------------------------------- Subscribe: https://www.youtube.com/ @shahzadjamal5311 Like Facebook page : https://ln.run/LlqCW Subscribe Me☝️If You Are Interested in Travel, Food Adventure & Historical Places Videos Let's Meet in the video #babafaridganjshakar #babafareed #ursbabafareed #shahzadjamal #pakpatan #ursbabafareed #haqfarid

God Says:"DON’T IGNORE THIS IMPORTANT LETTER I SENT YOU"/God Message Now/God Message

بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے دربار کی حاضری | پاکپتن شریف عرس 2026 | دل کو چھو لینے والے مناظر

I Visited Karachi's Most Mysterious Place 😨 | The Stone Woman Story

Shah-e-Jilani Khair Mangdi - Molve Ahmed Hassan Akhtar & Mohd. Mohsin Zahid - OSA Official HD Video

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ درگاہ بھٹ شاہ 2026 | سندھ کی تاریخی زیارتl Latif Bhittai Shrine Bhi

Punjabi Philosopher Baba Bulleh Shah Kaun Thy? - Podcast with Nasir Baig #SufiPoet #Pakistan

Killing of Culprits of Karbala | ft. Abdul Salam Arif

Pakistan ka Sab Se Khtranak Kachay Ka ilaqa? | GHOTKI | Ep-2 | Sindh Series Motorcycle Tour

Norway: The World's Wealthiest Nation | Jobs, Salary, Work Visa & PR (2026)

Amazing Process from Pakistan Workshop - Turning Bearings Into Super Sharp Blades - @Top Works

Rajputs I Warriors of Punjab I Origin, Tribes & Area Complete List राजपूतों का संपूर्ण इतिहास

God Says:"MY CHILD, I NEED TO SEE YOU URGENTLY!"/God Message Now/God Message

New Kalam Mian Muhammad Bakhsh Ra || Saif Ul Malook || Sultan Ateeq Rehman || Al Shahbaz Sound

Baba Bulleh Shah ne Ghunghru kyon pehne? | Baba Bulleh Shah aur Shah Inayat ki Dastan

Loh-e-Dandi | Chillah Gah of Bari Imam | Islamabad

Amazing Damascus sword making process | How Damascus swords are made

Hazrat Imam Hasan (RA) Ko Kis Ne Zehar De Kar Shaheed Kiya? | Unki biwi Ja'dah Ka Ibrat Angeez Anjam

Veerwar Special Peer Qawwalis | Super Hit NonStop JUKEBOX -786 | ਪੀਰਾਂ ਦੇ ਭਜਨ | MUSIC PEARLS

pakpattan to Multan By Road | EP-05 | #explore of Beauty Of #pakistan | @shahzadjamal5311

