Bakarwal in kashmir | Bakarwali Dog kutta | بکروال قبیلے| Khana Badosh Bakarwal AJK | FSPK Nature
بکروال مویشی پالنے اور انکی ضروریات کی خاطر سفر اختیار کرنے والے پیشے سے منسلک لوگوں کو بکروال کہتے ہیں۔یہ پیشہ بہت قدیم ہے۔حضرت آدمؑ کے دو بیٹوں میں سے ہابیل اسی پیشے سے تعلق رکھتے تھے۔بکروالوں کی بڑی اکثریت شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے دونوں اطراف میں پائی جاتی ہے۔افغانستان کے صوبہ نورستان میں بھی ایسے قبائل موجود ہیں۔ایسے لوگ قدرتی ماحول کے سہارے اپنی محنت کے بل بوتے پر ملکی معیشت،زراعت اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کا مال متاع بھیڑ،بکریاں اور گھوڑے ہوتے ہیں۔رہنے کے لیے خیمے ہوتے ہیں۔آزاد کشمیر میں ان کی سب سے زیادہ تعداد چھمب سے اپر نیلم اور نیلم سے چھمب کی طرف جاتی ہے۔بکروال سردیاں گرم علاقوں اور گرمیاں سرد علاقوں میں گزارتے ہیں۔ان کے حرکت کرنے کی ترتیب یہ ہوتی ہے کہ بزرگ اور خواتین گھوڑوں پر سامان کے ساتھ ایڈوانس پارٹی لے کر پہلے سے طے شدہ ایک پڑاو کی جگہ کی طرف چل پڑتے ہیں۔بیمار بزرگ گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں۔جبکہ خواتین کمر پر کپڑے سے بچوں کو باندھ کر لٹکائے ہوئے چلتی ہیں۔ان کے ساتھ ایک خاص نسل کا کتا بھی ہوتا ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ریچھ کا مقابلہ کر لیتا ہے۔وہ کتا دن کو منہ نیچے کیے ہوئے قافلے کے ساتھ چلتا رہتا ہے۔جبکہ رات کو وہ بکریوں کی خفاظت کرتا ہے۔مناسب جگہ پر پہنچنے کے بعد خیمے لگائے جاتے ہیں اور شام کے لیے کھانا تیار کیا جاتا ہے جبکہ محمد یوسف یا اس طرح کے نوجوان بکریوں کے ریوڑ کو جنگل یا چراگاہوں میں چراتے چراتے شام کو اسی جگہ آجاتے ہیں۔رستے میں بیمار یا زخمی بکریاں جوان کاندھے پر لٹکا لیتے ہیں۔یہ نوجوان منہ سےسیٹیاں بجانے کے ماہر ہوتے ہیں۔ دوپہر کا کھانا گلے بانوں کے پاس پوٹلی میں ہوتا ہے۔اور وقتِ ضرورت بکری کے دودھ کے ساتھ کھایا جاتا ہے #bakawalkakutta #kashmirculture #khanabadoshinpakustan

trapped in afghanistan's deadliest blizzard - shepherds survival story

Dogs Saved Goat from a Deadly Leopard Attack 🐯

Narsinga Hosts Vibrant Gool Mela, Showcasing Culture and Boosting Local Tourism.

Pakistani Truck Parts Repair with a Master Mechanic Amazing Restoration

LIVE🔴Russian Formula for Iran? A New Diplomatic Twist

The Bakarwals of Jammu & Kashmir | Life of Bakarwals | Tribes of Himalayas | Unseen Jammu Kashmir

life style gujjar bakarwal people in gilgit baltistana || nomad

Mouth-Watering Afghani Mutton Stew Cooking in 100+ Pots - Over The Coals | Chainaki Gosht Recipe

SURVIVING Afghanistan's Wild Mountains: Shepherds' SECRET Cooking & Herding (Full Movie)

Desi sheep farming || How 5 sheeps converted into 75 sheeps || Sheep farming in Pakistan

LifeStyle Of BakarWal Family || Gujjar bakarwal || BakarWal || Nature's Traveler

Kashmir Hard Life on Mountain | Loin Always Came Here 🥺

Security Forces Score Major Victory in Azad Kashmir | Rangers and Police Personnel Recovered | HAK

Nomadic Life With Bakarwal | Lifestyle | Travelling With Bakarwal in Kashmir Episode 38

The Bakarwal Tribe of Kashmir | Life of Kashmiri Bakarwals | Tribes of Himalayas | The Young Monk |

Anari Qasai Vs Khiladi Qurbani Animals Funny Videos 😂 | Funny Qurbani Animals 2026 | Part 2

Thousands of goats, biggest shepherd of pakistan, whole life in the Jungle. #goatfarming #farming

Kashmir Shutdown- Massive Arrests - Brutal Action

Unbelievable Smart Worker & Hilarious Fails | Construction Compilation #17 #fail #construction

