مولانا شیخ الھند محمود حسنؒ• مسلمانوں کے زوال کے اسباب • متفقہ ترجمہ قران • Mutafiqa Tarjuma Quran
اسیرِ مالٹا شیخ لہند مولانا محمود الحسن دیوبندیؒ • مسلمانوں کے زوال کے اسباب • متفقہ ترجمہ قران • Mutafiqa Tarjuma Quran بیاد بانی جمعیت علمائے ہند اور مخدومنا ومولانا مجاہد احیاءِ مجدد اسلام حضرت مولانا محمود الحسن صاحب (حضرت شیخ الہندؒ رحمہ اللہ علیہ) تمام فضائل و محامد ِ علم و عمل اور خصائص و محاسن فکر و سیرت اور ایثارِ وقت و جان اور جہادِ ملی و قومی کی جامع کوئی شخصیت اگر ہے تو وہ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن کی ہے۔ حضرت کی زندگی پر نظر ڈالنے اور آپ کے افکار و خدمات کے بیان و تجزیہ کے کئی انداز ہو سکتے ہیں‘ ان میں سے ایک انداز یہ ہو گا ---- اور عام طو رپر اہل قلم اور اصحابِ نظر اسی کو اختیار فرمائیں گے کہ علم و عمل کے مختلف میدانوں میں آپ کے افکار و خدمات کا جائزہ لیا جائے‘ لیکن ان معنوں میں آپ کی ذات گرامی ایک ذات تھی کہاں؟آپ کا وجود مقدس و گرامی مرتبت علم و ادب‘ فکر و نظر‘ مذہب و سیاست‘ ایثار و عمل‘ اخلاق و سیرت اور مذہبی علوم و فنون کے مختلف دبستانوں کا ایک دبستان اور سینکڑوں انجمنوں کی ایک انجمن تھا۔ آپ کے وجودِ مقدس سے فیضانِ الٰہی کے سینکڑوں چشمے پھوٹے تھے۔ آپ کی ذات گرامی کا ایک خاص دور میں ایک محور ضرور تھا‘ لیکن اپنے دور میں آپ خود ایک نظامِ رشد و ہدایت اور مذہب و سیاست کے مرکز و محور تھے۔ آپ کی خدمات کا جائزہ اس طرح بھی لیا جا سکتا ہے کہ آپ کی دعوت جو تعمیر نو سے لے کر انقلاب تک‘ مسند ِ درس و تعلیم اور ذوقِ عمل کی تربیت سے لے کر میدانِ جہاد و عمل تک‘ تالیف و تدوین افکار سے لے کر جہادِ لسانی کے ملی و قومی میدانوں تک‘ مسلمانوں کی عام اجتماعی زندگی سے لے کر بین الملی سطح تک اور مسلمانوں سے لے کر برادرانِ وطن تک‘ ملکی حالات سے لے کر بین الاقوامی مسائل تک اور اسلامی دینی دائرے سے لے کر قومی سیاست کے تمام گوشوں تک پھیلی ہوئی ہے‘ اس پر بھی من حیث القوم نظر ڈالی جائے۔ دینی و ملی‘ ملکی و قومی اور بین الاقوامی سیاست میں دارالعلوم کی مسند ِ درس و تدریس‘ اصحابِ عمل اور مردانِ کار کی تعلیم و تربیت‘ جمعیت الانصار اور نظارۃ المعارف القرآن کا قیام ترکی کے لیے ایثارِ وقت و مال‘ مولانا عبید اللہ سندھی کا سفرِ کابل‘ خود حضرت کا سفرِحجاز و اسارتِ مالٹا‘ ریشمی رومال کی تحریک ‘ خلافت کی تحریک اور ترکِ موالات‘ہندو مسلم اتحاد‘ دارالعلوم دیوبند اور مدرسۃ العلوم علی گڑھ کا ربط و اتصال‘ حضرت کی دعوت و رہنمائی کے خاص عنوانات ہیں۔ حضرات! فرصت کے ان چند لمحوں میں ان تمام دائروں میں حضرت رحمہ اللہ علیہ کی رہنمائی اور سیرت و افکار کے خصائص کا ذکر اجمال سے بھی ممکن نہیں۔ اب اس صحبت کو ختم کرتا ہوں اور صرف اتنا عرض کروں گا کہ: امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد نے خانوادہ ولی اللٰہ شاہ اسماعیل شہید کو خود شاہ صاحب سے بھی اونچا مقام عطا فرمایا تھا اور یہاں تک لکھ دیا تھا کہ اگر ان کے عہد میں شاہ صاحب بھی ہوتے تو انہی کے جھنڈے کے نیچے ہوتے ۔ میں پوری علمی بصیرت کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پورے علمی خانوادہ قاسمی میں جو برصغیر کی تاریخ میں ڈیڑھ سو سال پر پھیلا ہوا ہے ‘ حضرت شیخ الہند کا وہی مقام ہے جو اُس تحریک کے دورِ ثانی میں شاہ اسمٰعیل شہید کا تھا۔ حضرت شیخ الہند ؒنے اپنی زندگی میں وہ کارنامہ انجام دیا ہے کہ اگر اس دور میں حضرت قاسم العلوم نانوتوی رحمہ اللہ علیہ ہوتے تو وہ بھی اسی سلطانِ وقت و سکندرِ عزم کے جھنڈے کے نیچے نظر آتے۔ برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کا یہ عہد ِسعادت اور دورِ علوم و افکار اسی ذات گرامی اور فضیلت مآب کا ہے جسے تاریخ اسلامیانِ پاک و بھارت میں محمود حسن کے نام‘ دیوبندی کی نسبت اور شیخ الہند کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ مالٹا کی قیدسے واپس آنے کے بعد ایک رات بعد عشاء دارالعلوم میں تشریف فرما تھے۔ علماء کا بڑا مجمع سامنے تھا۔ اس وقت فرمایا کہ ’’ہم نے تو مالٹا کی زندگی میں دو سبق سیکھے ہیں‘‘۔ یہ الفاظ سن کر سارا مجمع ہمہ تن گوش ہو گیا کہ اس استاذ العلماء درویش نے ستر سال علماء کو درس دینے کے بعد آخر عمر میں جو سبق سیکھے ہیں وہ کیا ہیں۔ فرمایا کہ: ’’میں نے جہاں تک جیل کی تنہائیوں میں اس پر غور کیا کہ پوری دنیا میں مسلمان دینی اور دُنیوی ہر حیثیت سے کیوں تباہ ہو رہے ہیں تو اس کے دو سبب معلوم ہوئے۔ ایک ان کا قرآن کو چھوڑ دینا‘ دوسرے ان کے آپس کے اختلافات اور خانہ جنگی۔ اس لیے میں وہیں سے یہ عزم لے کر آیا ہوں کہ اپنی باقی زندگی اس کام میں صرف کروں کہ قرآن کریم کو لفظاً و معناً عام کیا جائے‘ بچوں کے لیے لفظی تعلیم کے مکاتب ہر بستی بستی میں قائم کیے جائیں‘ بڑوں کو عوامی درسِ قرآن کی صورت میں اس کے معانی سے روشناس کرایا جائے اور قرآنی تعلیمات پر عمل کے لیے آمادہ کیا جائے‘ اور مسلمانوں کے باہمی جنگ وجدال کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے‘‘۔ #SheikhulHindMaulanaMehmoodulHassanDeobandi #Reason_behind_decline_of_Muslim_Ummah #ReshmiRumalTehreek #TheilmFoundation #ExcellenceThroughEducation #LoveforQuran #Taqwa #Shukar #Aadab #Adab #TimelessislamicPrinciples #IslamicValues #TilawatProgram #MessageofQuran #CometowardsQuran #MutafiqqaTarjumaeQuran #MutfiqaTarjumaeQuran #MutaleaeQuranHakeem #AqdarkiShama #MuftiAzamPakistan #MuftiShafiUsmani#MuftiTaqiUsmaniSahib#Knowledge_of_Quran #mutalaequran #deenislam #deenitaleem #tanzeemeislami #islam #TIF #ILM_Foundation #ilmkiparwaz #theilmfoundation #mutalaequranhakeem #MQH #TIF #TheILMFoundation #aqdarkishamaaikbarphr #aqdarkishama #LovefortheQuran #Quran #journey #QuranTranslation #UnifiedTranslation #IslamicBeliefs #QuranCurriculum #MutalaQuranEHakeem #PakistanEducation #IslamicStudies #متفقہ۔ترجمہ۔قرآن۔حکیم #مطالعہ۔قرآن۔حکیم

واقعۂ معراج سے متعلق جھوٹی باتیں | مولانا اسحاق صاحب کا زبردست بیان

Molana Ilyas Kandhalvi rooh Nikalne ke waqt bahut Ro Rahe the tablighi jaamat | Mufti Taqi Usmani

تحریک منہاج القران کے مقرر ناصر فاران کو منہ توڑ جواب#طاہرالقادری صاحب نے کیا لکھا#شارٹ #video ہم ؟

حج کے دوران امیر معاویہ کی بدعت؟ | جعلی حج کا دعویٰ اور اصل حقیقت! | Hajj kaise Karen | molana

Beyond the Headlines: Global Crisis Explained | What’s Really Happening in the World?

Dr Abu Salman Shahjahanpuri • Shaikhul Hind Maulana Mahmood Hasan • Mutafiqa Tarjuma e Quran •

🔥 Husain aur Yazid | حسین اور یزید | Husain and YazidJAVED AHMAD GHAMIDI #ghamidi #gcil

Qaiser Ahmed Raja • Arif Irfunallah • Mutafiqa Tarjuma Mutalea e Quran قیصر احمد راجہ •

Day 102: US–Israel War on Iran | Red Lines of Iran, Israel and the USA | Faisal Warraich

Ghazwa-E-Uhud by Molana Ishaq | Hazrat Hamza RA Ki Shahadat - Hazrat Abu-Bakar, Umar, Usman Q Bhaagy

Jinnat ki haqiqat Quran ki roshni me | Mufti Zarwali Khan

Karbala k baad kya hua? - Maulana Ishaq رحمه الله

😱Why Israel Wants Palestine⁉️| یہودیوں کا فلسطین سے کیا تعلق؟ | Javed Ahmed Ghamidi

Ashraf Ali Thanvi: Reformer or Patriarch? The Untold Story of a Controversial Islamic Scholar

Before The Battle Of Badr | Hazrat Umar O Ali (RA) Ka Gussa | Dr Israr Ahmed

When and How Did the World Begin? | Islamic Perspective 🌍✨

Molana Ashraf Ali thanvi ki karamat Dekh kar Eik Hindu Musalman Ho Gai || Mufti Taqi Usmani

🔥 Ghamidi vs Qadiyani Debate‼️ ختمِ نبوت پر تاریخی مباحثہ‼️ Javed Ahmad Ghamidi x Ansar Raza

Yahudiyon Ki Tareekh | Qurani Nazariya Aur Haqeeqat | Dr Israr Ahmed

