Bahar Aai Hai Dil Waqf e Yaar بہار آئی ہے دل وقفِ یار Jalsa Salana UK 1994ٖ Daud Ahmad Nasir
Urdu Poem/Nazm/Nazam Jalsa Salana UK 1994. Bahar Aai Hai Dil Waqf e Yaar بہار آئی ہے دل وقفِ یار Kalam Hazrat Khalifa Tul Maseeh The 4th RA. Voice Mohtaram Daud Ahmad Nasir Sahib. بہار آئی ہے ، دل وقف یار کر دیکھو خرد کو نذرِ جنون بہار کر دیکھو غضب کیا ہے جو کانٹوں سے پیار کردیکھا اب آؤ پھولوں کو بھی ہمکنار کر دیکھو جو کر سکے تھے کیا ، غیر ہمیں بنا نہ سکے ہم اب بھی اپنے ہیں ، اپنا شمار کر دیکھو بس اب نہ دور رکھو اپنے دل سے اہلِ وطن ہے تم سے پیار ہمیں ، اعتبار کر دیکھو ہمیں کبھی تو تم اپنی نگاہ سے دیکھو تعصبات کی عینک اتار کر دیکھو لگا رکھی ہیں جو چہروں پہ مولوی آنکھیں نظر کی برچھی ان آنکھوں سے پار کر دیکھو نحوستوں کا قلندر ہے پیر ِتسمہ پا کسی دن اس کو گلے سے اتار کر دیکھو نقاب اوڑھ رکھا ہے جو مولویت کا اُتار پھینکو اسے تار تار کر دیکھو تمہارا چہرہ برا تو نہیں ، نہا دھو کر کبھی تو حسن شرافت نکھار کر دیکھو مسیح اُترا ہے عِندَ المَنَارَۃُ البَیضَآء اٹھو ۔ کہ جائے ادب ہے ۔سنوار کر دیکھو لگاؤ سیڑھی اُتارو دلوں کے آنگن میں نثار جاؤ ، نظر وار وار کر دیکھو جو اُس کے ساتھ ، اُسی کی دعا سے اترا ہے یہ مائدہ ہے ، ڈشوں میں اتار کر دیکھو بلا رہی ہیں تمہیں پیار کی کھلی بانہیں چلے بھی آؤ نا ، للہ پیار کر دیکھو محبتوں کے سمندر سے دوریاں کیسی لپٹ کے موجوں سے بوس و کنار کر دیکھو

Ik Raat Mafasid Ki اِک رات مفاسد 2 Daud Ahmad Nasir Jalsa Salana 1993 ؐظہور خیر الانبیا.

Urdu Nazm ~ Jo Dard Sisaktay Howay Harfon (Jalsa Salana UK 1991)

Nazm: Dil-e-Muztar Sakoon Paye | دلِ مضطر سکوں پائے

Urdu Nazm ~ Bahar Aai Hay Dil Waqf-e-Yar (Jalsa Salana UK 1994)

Nazm | Maseeh e Aqdas Hai Pyara Mehdi | مسیحِ اقدس ہے پیارا مہدی| Bilal Raja | Potery Mubarak Ahmad

Hay Shukkar Rabay Aza Wa Jal

کبھی اذن ہو تو عاشق در یار تک تو پہنچے

Bab-e-Rehmat Khud

جو درد سسکتے ہوے حرفوں مین ڈھلا ہے

Urdu Nazm ~ Aye Wo Din Ke Hum Jin Ki (Jalsa Salana UK 1987)

Apnay Daees Main Apni Basti

Daud Ahmad Nasir Jalsa Salana UK 01.08.1993.ؐ Views of Good People

Nazms Collection | Kalam-e-Mahmood | Musleh Maud Day 2023

ہے شکرِ رَبِّ عَزَّ وَجل ہے شکرِ رَبِّ عَزَّو جل Daud Ahmad Nasir

Nazm: Ghaib Se Fazl Key Saaman (Urdu)

Urdu Nazm ~ Hamd o Sana Ussi Ko (Jalsa Salana UK 1991)

NAZM | Murshid Dua Karein | مرشد دعا کریں | Mubarik Siddiqi | Bilal Raja

اپنے دیس میں اپنی بستی میں اک اپنا بھی تو گھر تھا

Urdu Nazm ~ Kiyon Ajab Kartay Ho Ger (Jalsa Salana UK 1991)

