Fall Army worm |Identification| Chemical control| فال آرمی ورم |Maize | لشکری سنڈی کی پیچان، کنٹرول|

he fall armyworm (FAW) Spodoptera frugiperda (Smith) (Lepidoptera: Noctuidae) is an invasive polyphagous pest, particularly damaging to corn. Although native to American continents, it has spread in various African and Asian countries. However, no confirmed report of its presence has been made from Pakistan as it has already been reported from its neighbors India and China. So, this study was conducted in 15 corn growing areas of Sindh, Pakistan to determine the presence and damage status of FAW on fodder and grain corn along with sorghum and millet. The presence of FAW was confirmed from all corn growing districts of Sindh except Jacobabad, Larkana and Shikarpur districts of upper Sindh. The identification of FAW was done based on its morphological characters. More damage was recorded in fodder corn than grain corn. The presence of FAW was also recorded from sorghum and millet. The 100% damage was recorded on fodder corn in Shaheed Benazirabad district. Although this is the first record of FAW from Sindh, Pakistan, but, a country wide study along with molecular identification of FAW should be conducted to confirm its presence in corn growing areas of Pakistan. This could be helpful to restrict its further spread with proper management. یک زمانہ تھا جب لشکری سنڈی یا آرمی ورم ، کپاس کے کاشتکاروں کے لئے دہشت کی علامت تھی۔ لیکن پھر بی-ٹی کپاس کی دریافت نے اس سنڈی کو بے بس کر کے رکھ دیا۔ آج کل اسی سنڈی کی ایک قریبی رشتہ دارسنڈی، مکئی کی فصل پر حملہ آور ہے جو اپنی شکل و صورت اور چال ڈھال میں لشکری سنڈی سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔ اس نئی سنڈی کو فال آرمی ورم کا نام دیا گیا ہے۔ مکئی پر حملہ کرنے والی اس سنڈی کو فال آرمی ورم کیوں کہتے ہیں؟ فال (Fall) انگریزی زبان کا لفظ ہے جسے امریکہ میں موسم خزاں کے لئے بولا جاتا ہے۔ دراصل فال (Fall) کے لغوی معنی گرنے کے ہیں۔ چونکہ خزاں کے موسم میں درختوں کے پتے زمین پر گرنے لگتے ہیں اسی مناسبت سے موسم خزاں کو امریکی، فال (Fall) کہ کر پکارتے ہیں۔ واضح رہے کہ پتے جھڑنے کی نسبت سے پاکستان میں بھی موسم خزاں کو بعض اوقات پت جھڑ کہ دیا جاتا ہے۔ فال کے ساتھ دوسرا لفظ ہے آرمی ورم ۔ آرمی ورم دراصل دو لفظوں کا مجموعہ ہے ایک آرمی (Army) اور دوسرا ورم (Worm)۔ آرمی (Army) کا مطلب ہے لشکر ۔ ۔ ۔ اور ورم (Worm) کا مطلب ہے سنڈی۔ ۔ ۔ اس طرح آرمی ورم کا مطلب ہوا لشکری سنڈی۔ لہذا اردو میں ہم فال آرمی ورم کو اگر چاہیں تو پت جھڑی لشکری سنڈی کہ سکتے ہیں۔ پت جھڑی لشکری سنڈی کی پہچان کیا ہے؟ جیسا کہ پہلے عرض کیا جا چکا ہے کہ پت جھڑی لشکری سنڈی، عام لشکری سنڈی سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔ سب سے پہلے آپ نیچے دی گئی تصویرکے مختلف حصوں کو دیکھئے۔ جب آپ مکئی کے کھیت میں پت جھڑی لشکری سنڈی کو پہچاننے کی کوشش کریں گے تو آپ کو اس کے جسم خاص طور پر دم اور منہ کے حصوں پر نشانات اتنے واضح طور پر نہیں آئیں گے جیسا کہ آپ کو تصویر نمبر 2 اور تصویر نمبر3 میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں نشانات کا واضح طور پر نظر آنا دراصل کیمرے کے عدسے کا کمال ہے۔ ہاں اگر آپ محدب عدسے کی مدد سے سنڈی کو دیکھنے کی کوشش کریں گے تو پھر آپ کو یہ نشانات ایسے ہی نظر آئے گی جیسا کہ دی گئی تصاویر میں نظر آ رہے ہیں۔ آخری بات ہے اس سنڈی کے رنگ کی۔ اس کا رنگ ہلکے سبز سے لے کر پیلا، بھورا اور بھورا سیاہ ہو سکتا ہے۔ یہ اپنی عمر اور خوراک کے حساب سے رنگ بدلتی رہتی ہے۔ اوپر دی گئی تصویرنمبر 1 میں نظر آنے والی سنڈی کو مکئی کے نئے بننے والے سِٹّے سے پکڑا گیا ہے۔ سِٹّے کا رنگ چونکہ پیلا ہوتا ہے لہذا جیسی خوراک تھی سنڈی نے بھی ویسا ہی رنگ اختیار کیا ہوا ہے۔ پت جھڑی لشکری سنڈی کس طرح کے موسم میں انڈے بچے دیتی ہے؟ پت جھڑی سنڈی کی افزائش نسل کے لئے موزوں ترین درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن یہ 11 ڈگری سے لے کر 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بھی انڈے دے سکتی ہے جن سے بچے بھی نکل آتے ہیں۔ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی زیادہ ہو تو یہ سنڈی بہت خوش رہتی ہے۔ درجہ حرارت 11 ڈگری سے کم ہو جائے تو اس کی افزائش رک جاتی ہے اور مزید انڈے بچے دینے کے قابل نہیں رہتی۔ یہ سنڈی فصل کا نقصان کیسے کرتی ہے؟ آگے ہم ذرا تفصیل سے بتائیں گے کہ پت جھڑی سنڈی گچھوں کی صورت میں انڈے دیتی ہے۔ ہر گچھے سے نکلنے والی چھوٹی چھوٹی بیسیوں سنڈیاں آپ کو ایک ہی پودے پر نظر آئیں گی لیکن بڑی سنڈیا ں ایک پودے پر عام طور پر دو سے زیادہ نہیں ٹکتیں۔ جیسے جیسے سنڈیاں بڑی ہوتی جاتی ہیں وہ لڑائی سے بچنے اور خوراک حاصل کرنے کے لئے دوسرے پودوں پر چلی جاتی ہیں۔ انڈوں سے نکلنے والی باریک باریک سنڈیاں پتوں کے سبز حصے کو چاٹنا شروع کر دیتی ہیں اور پتوں کو اس طرح کھاتی ہیں کہ آخر میں پتے کی بس ایک جھلی سی ہی باقی رہ جاتی ہے ۔ اوپر والے دونوں سرخ دائروں میں جھلی نظر آ رہی ہے جبکہ نیچے والے پتے میں لمبائی کے رخ سوراخ نظر آ رہے ہیں لیکن جوان سنڈیاں جھلی بھی نہیں چھوڑتیں اور پتوں کو آر پار کھا کر ان میں سوراخ کرتی چلی جاتی ہیں۔ ۔ان سنڈیوں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ انڈے سے نکلتے ہی مکئی کی کونپل سے پودے کی پور کے اندر داخل ہو جائیں لیکن جو سنڈیاں پورمیں داخل نہ سکیں وہ مکئی کے دیگر حصوں جیسے سٹوں اور بھٹوں وغیرہ کو بھی کھاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ مکئی کے سٹے پر یوں تو اور بھی ایک دو سنڈیاں حملہ کرتی ہیں البتہ پت جھڑی سنڈی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چوٹی کی بجائے پہلو سے سٹے میں داخل ہوتی ہیں اور وہیں بیٹھ کر کھاتی رہتی ہے۔

How to control maize Fall Army Worm insect|Maize crop production| فال آرمی ورم کا معاثر کنٹرول
▶︎

How to control maize Fall Army Worm insect|Maize crop production| فال آرمی ورم کا معاثر کنٹرول

Máquina Expendedora de Sandía Colorida 🍉 Dibujos Animados Divertidos para Niños
▶︎

Máquina Expendedora de Sandía Colorida 🍉 Dibujos Animados Divertidos para Niños

Mr Beans Zahnarztprobleme | Mr Bean Deutschland
▶︎

Mr Beans Zahnarztprobleme | Mr Bean Deutschland

هویج را فراموش کنید - این دانه کوچک چشم‌ها را بهتر از قطره‌ها ترمیم می‌کند (پزشکان شوکه شدند)
▶︎

هویج را فراموش کنید - این دانه کوچک چشم‌ها را بهتر از قطره‌ها ترمیم می‌کند (پزشکان شوکه شدند)

What do tech pioneers think about the AI revolution? - The Engineers, BBC World Service
▶︎

What do tech pioneers think about the AI revolution? - The Engineers, BBC World Service

بالای ۶۰ سال؟ ۴ آجیل که باید بخورید و ۴ آجیل که هرگز نباید به آنها دست بزنید!
▶︎

بالای ۶۰ سال؟ ۴ آجیل که باید بخورید و ۴ آجیل که هرگز نباید به آنها دست بزنید!

چرا کباب کوبیده رستورانی چرب و آبداره ولی خونگی نه؟ (راز واقعی)
▶︎

چرا کباب کوبیده رستورانی چرب و آبداره ولی خونگی نه؟ (راز واقعی)

چجوری چربی شکمی رو از بین ببریم؟ راهکارهای علمی آب کردن چربی شکمی با دکتر بابک جمالیان
▶︎

چجوری چربی شکمی رو از بین ببریم؟ راهکارهای علمی آب کردن چربی شکمی با دکتر بابک جمالیان

سال‌ها اشتباه کردیم! فرمول علمی برای آب کردن چربی شکمی و لاغری ماندگار
▶︎

سال‌ها اشتباه کردیم! فرمول علمی برای آب کردن چربی شکمی و لاغری ماندگار

Bhatti & Bathroom | Fight Starts | Punjabi Vlog
▶︎

Bhatti & Bathroom | Fight Starts | Punjabi Vlog

Bukłaki [#21] Czy św. Faustynie naprawdę objawił się Jezus? || siostra Gaudia Skass
▶︎

Bukłaki [#21] Czy św. Faustynie naprawdę objawił się Jezus? || siostra Gaudia Skass

The Real Science of Black Pepper Farming! | Black Pepper Farming
▶︎

The Real Science of Black Pepper Farming! | Black Pepper Farming

پاسخ به ایرادهای فرگشت یا تکامل
▶︎

پاسخ به ایرادهای فرگشت یا تکامل

How to unlock a door when you've lost your key in 5 seconds! Using only a matchstick.
▶︎

How to unlock a door when you've lost your key in 5 seconds! Using only a matchstick.

What Color Is Mtn Dew?
▶︎

What Color Is Mtn Dew?

Arab Girls SEDUCE the Stage with Dance.. This Was Breathtaking!
▶︎

Arab Girls SEDUCE the Stage with Dance.. This Was Breathtaking!

Antineoplastic Agents | Clinical Medicine
▶︎

Antineoplastic Agents | Clinical Medicine

دیگه آب ساده ننوش،_فوراً این پودر ارزان را بهش اضافه کن، جریان خونتو قویتر و لخته هارو حل میکنه
▶︎

دیگه آب ساده ننوش،_فوراً این پودر ارزان را بهش اضافه کن، جریان خونتو قویتر و لخته هارو حل میکنه

۱۰ سال تجربه فیزیوتراپی در یک ویدیو: تمریناتی که همیشه جواب دادن!
▶︎

۱۰ سال تجربه فیزیوتراپی در یک ویدیو: تمریناتی که همیشه جواب دادن!

درمان افتادگی پلک و ابرو بدون جراحی | بهترین درمان خانگی افتادگی پلک و ابرو
▶︎

درمان افتادگی پلک و ابرو بدون جراحی | بهترین درمان خانگی افتادگی پلک و ابرو