Dhaan ki fasal main pata lapait sundhi ka hamal |دھان میں پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ اور تدارک | Rice|
سنڈیوں کی شناخت:بالغ:پروانے کی رنگت سنہری بھوری ہوتی ہے ا ور پروں پر کالی دھاریاں ہوتی ہیں ا نڈازرد ، بیضوی، چپٹاجبکہ پتے پر ایک ایک کر کے یا جڑواں انڈے پائے جاتے ہیں سنڈی:سنڈی ابتدا میں ہلکی سفید بمعہ کالا سر اور بعد میں سبز ہو جاتی ہے اور لمبائی ۱۶ ملی میڑ ہوتی ہے۔کویا: باریک ریشمی جالے میں جڑے ہوئے پتے یاپتوں کے درمیا ن کوئے کی حالت میں پایاجاتا ہے۔ حملہ کی علامات:اس کے حملہ کی علامات جولائی تااکتوبر تک رہتی ہیں ۔ انڈے سے نکلنے کے بعد سنڈی ایک یادو دن تک کھلے پتے پر رہتی ہے۔ بعد میں پتے کے دونوں سروں کو لمبائی کے رخ اپنے لعاب سے جوڑلیتی ہے اور اس نالی نما پتے کو اندر سے دھاریوں کی شکل میں کھرچ کرسبز مادہ کھاتی رہتی ہے جو کہ بعد میں خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ضیائی تالیف کا عمل متا ثر ہوتا ہے اور پودے کی نشوونمانہیں ہو پاتی ۔پتے کا سبز مادہ ضائع ہونے کی وجہ سے خوراک بنانے کی صلاحیت بہت کم ہو جاتی ہے۔ پتے خشک ہوجاتے ہیں اور پیداوار بہت متاثر ہو تی ہے۔ اس کے علاوہ حملہ شدہ پتہ جراثمی جھلساؤ کی خطرناک بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتا ہے۔مربوط انسداد:(1) یوریا کھادوں کے غیرضروری استعمال سے بچیں کیونکہ فصل کی انتہائی سبز رنگت پتا لپیٹ سنڈی کے پروانوں کو مائل کر نے کا سبب بنتی ہے۔(2) سایہ دار جگہوں پر پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ شدید ہوتاہے لہذا ان جگہوں پر دھان کاشت نہ کریں۔ (3) پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ شدہ پتہ دھان کی جراثمی جھلسا ؤ کی بیماری کا باعث بنتا ہے لہذا پتہ لپیٹ سنڈی کابروقت تدارک اس بیماری کے پھیلاؤ سے بھی بچاتا ہے۔ (4) جنسی پھندے یا رات کو روشنی کے پھندے لگائیں ۔ پھندوں سے ان لیڑوں کے پروانوں کی کھیتوں میں موجودگی کا پتہ چلایا جاسکتا ہے بلکہ ان کی تلفی بھی ہوسکتی ہے۔ (5) جڑی بوٹیوں خصوصاًگھاس کو کھیتوں اور وٹوں سے تلف کریں۔ (6) فصل کی ہفتہ وار باقاعد گی سے پیسٹ سکاؤٹنگ کریں, اگر سنڈی کا حملہ معاشی حد نقصان (۲ متاثرہ یا لپٹے ہوئے پتے فی پودا) تک پہنچ جائے تو کارٹیپ، فپرونل، تھایامیتھاگزم ، لیمبڈا سائی ہیلو تھرن ، کا ربوسلفان وغیرہ میں سے کسی ایک کا لیبل کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ (7)دانے دار زیروں کو کھیت میں چھٹہ دینے کے بعد ۳ انچ پانی ۶ دن تک کھڑا رکھیں۔(8) جن زمینوں میں پانی کھڑا نہ ہوسکے تو مائع زہریں ۱۰۰ تا ۱۲۰ لیڑ پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ بیماری کی پہچان یہ دھان کو نقصان پہنچانے والا ایک اہم کیڑا ہے۔ اس کے حملے کی وجہ سے پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔ پروانے کا سائز انسانی انگلی کے ناخن کے برابر ہوتا ہے۔ پروانے کے پر سنہری/زردی مائل بھورے رنگ کے اور ان پر ٹیڑھی میڑھی لائنیں ہوتی ہے۔ سنڈی کا سر کالا اور جسم انگوری ہوتا ہے۔ سنڈیاں پتے کی دونوں اطراف کو اپنے منہ کی رطوبت کی مدد سے جوڑ دیتی ہیں۔ پتا ایک ٹیوب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ سنڈیاں پتوں کا سبز مادہ کھاتی ہیں جس کی وجہ سے پتوں پر مٹیالے رنگ کی لکیریں پڑ جاتی ہیں۔ سبز مادہ کم ہونے کی وجہ سے پتے میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے پتا سوکھ جاتا اور فصل جلی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ پس منظر یہ کیڑا گرم مرطوب موسم کو پسند کرتا ہے جو کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران وقوع پذیر ہوتا ہے۔ باسمتی اقسام پر اس کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ سایہ دار جگہوں پر اس کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ مادہ پروانہ پتوں کے اوپر کافی تعداد میں سفیدی مائل انڈے دیتی ہے۔ 3 سے 4 دن میں انڈوں سے سنڈیاں نکل آتی ہیں اور پتوں کا سبز مادہ کھانا شروع کر دیتی ہیں اور یہ عمل تقریباً ایک ماہ تک جاری رہتا ہے۔ نائٹروجنی کھاد کا زیادہ استعمال فصل کو اس کیڑے کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے۔ مینجمنٹ/ کنٹرول کیڑے کی تعداد میں اضافہ کو بروقت پنیری کی منتقلی سے روکا جا سکتا ہے۔ یعنی یکم سے 20 جولائی تک پنیری کی منتقلی کا مناسب وقت ہے۔ پنیری کی منتقلی کے 25 دن بعد تک پانی کی سطح 3 انچ سے کم نہ ہونے دی جائے تاکہ جڑی بوٹیوں کی پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔ نائٹروجنی کھاد تجویز کردہ مقدار یعنی اَڑھائی بوری یوریا سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ اگر شروع میں چند پودے کیڑے سے متاثر ہوں تو متاثرہ پتوں کو کاٹ کر تلف کر دیں۔ کیڑے کا حملہ نظر آنے پر کھیت میں رسّی کو دو افراد دونوں طرف سے پکڑ کر فصل کے اوپر پھیریں تاکہ پتوں پر موجود سنڈیاں نیچے گر جائیں۔ سائپرمیتھرین یا بائی فینتھرین کا سپرے بحساب 250 ملی لیٹر 120 لیٹر پانی میں ڈال کر فی ایکڑ استعمال کریں۔ اگر جولائی سے اکتوبر کے دوران 2 سے 3 نالی نما پتے فی پودا نظری آئیں۔ سپرے کے لیے ہالو کون نوزل اور نیپ سیک سپریئر استعمال کریں۔ پنیری منتقلی کے ایک ماہ بعد کارٹیپ ہائیڈروکلورائیڈ بحساب 9 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں اور یہ دو مرتبہ سے زیادہ نہ کریں اور یہ زہر صرف اسی صورت میں استعمال کریں۔ اگر گزشتہ موسم میں بھی اگست سے اکتوبر کے دوران فصل پر 2 سے 3 نالی نما پتے فی پودا پائے گئے تھے۔ سپرے کی احتیاطیں: کیمیائی زہروں کیمیائی زہروں (کیڑے مار زہریں، جڑی بوٹی مار زہریں، پھپھوندی کش ادویات) کو استعمال کرنے سے پہلے لیبل پر دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں۔ سپرے کے دوران ہاتھوں پر ربڑ کے لمبے دستانے، سر پر پگڑی/ ٹوپی، آنکھوں پر عینک (Goggles) اور چہرے پر ماسک لگائیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے مکمل کرنے کے بعد دن کے آخر میں اچھی طرح نہائیں۔ استعمال کے بعد سپرے کے خالی ڈبوں کو زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دبا دیں۔ فصل کی برداشت (کٹائی) اور آخری سپرے کے دوران تجویز کردہ مناسب وقفہ رکھیں۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں پیسٹی سائیڈ کے لیبل سمیت قریبی ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔ کیمیائی زہروں کے استعمال کے دوران حفاظتی لباس پہنیں اور لیبل پر دی گئی ہدایات برائے مجوزہ مقدار اور وقت استعمال ، فصل کی کٹائی اور اۤخری سپرے کے وقفہ پر عمل کری

دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کے حملے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر

Stop Wearing These Slippers After 60: They Quietly Damage Knees, Back & Feet! | Dr. Alishba.

مونگی کی فصل سے 30 من ایوریج کیسے لیں۔۔ideal farming

دھان کی فصل میں تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی کی پہچان اور مؤثر حل جاننے کے لیے دیکھیے ویڈیو !

How to Identify Rice Stem Borer, Leaf folder I best time for Insecticide application.تنے کی سنڈیا ں

کماد پر مٹی چڑھانے کا درست طریقہ | فصل سیدھی، مضبوط اور زیادہ پیداوار | Noon Sugar Mills

پاکستان: زیتون کی کاشت فائدہ مند کاروبار کیسے؟ | DW Urdu | Olives Business, Pakistan

دھان کو پتہ لپیٹ اور سنڈی کا حملہ * دھان کے مسئلوں کا حل | #naqvitrader

The 3-Step Morning Routine That Repairs Your Kidneys Fast After 50

دھان پر تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی، دونوں کا مکمل خاتمہ اِنسیپیو سے!

A SIMPLE Exercise Every 70+ Should Do Daily (Stop Falls for Good) | Senior Health Podcast

Important diseases of paddy and their treatment| دھان کی اہم بیماریاں اور ان کا علاج

دھان کی فصل میں تنے کی سنڈی کا حملہ کب ہوتا ہے اور اس کو کنٹرول کیسے کرنا ہے

Rice Diseases| Bacterial Blight| Rice Blast Fungus| Rice Hooper|Increase Rice Per Acre yield Urdu |

Kidney Disease Warning These 5 Symptoms Could Save Your Life

10-06-26 Sukhmani Sahib Ji\ਸੁੱਖਾਂ ਦੀ ਮਨੀ ਸੁਖਮਨੀ ਸਾਹਿਬ ਪਾਠ\ Japp Sahib #punjabi #wmk #motivation

Organic Pesticides Spray For Pests & Bugs | Kitchen Gardening | Pesticides For Plant

How to control leaf folder in paddy |دھان میں پتہ لپیٹ سنڈی کیسے کنٹرول کریں ؟

Rice leaf-folder management دھان میں پتہ لپیٹ سنڈی کو کیسے کنٹرول کریں #agriculture #farming #crop

