غیر منصرف کا آسان سبق | Lesson 26

غیرمنصرف کی تعریف: وہ اسم معرب جس میں منع صرف کے اسباب میں سے کوئی دوسبب یا ایک ایسا سبب پایا جائے جو دو کے قائم مقام ہو ۔جیسے:عُمَرُ، عَائِشَۃُ، وغیرہ۔ غیر منصرف کا حکم: غیر منصرف کا حکم یہ ہے کہ اس پر نہ تنوین آتی ہے نہ کسرہ۔جیسے: جَاءَ عُثْمَانُ، مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ۔ تنبیہ: اگر کسی اسم غیر منصرف پر الف لام داخل ہوجائے یاکسی اسم کی طرف اس کی اضافت کردی جائے تو ان دونوں صورتوں میں اس پرکسرہ آسکتاہے۔ جیسے: مَرَرْتُ بِالْمَسَاجِدِ، أُصَلِّيْ فِيْ مَسَاجِدِکُمْ۔ اسباب منع صرف: اسباب منع صرف نوہیں:(۱)عدل (۲)وصف (۳)تانیث (۴)تعریف (۵)عجمہ (۶) ترکیب (۷) وزن فعل (۸) الف نون زائد تان (۹)جمع ۔ فائدہ: ان اسباب میں سے دوسبب (جمع اور تانیث بالالف)دودو اسباب کے قائم مقام ہیں. اسباب منع صرف کی تعریفات اور شرائط: (۱)عدل کی تعریف: کسی اسم کابغیر کسی قاعدہ صرفی کے اپنے صیغے سے دوسرے صیغے کی طرف پھیراہوا ہونا۔جیسے:ثُلٰثُ(تین تین)ثَلٰثَۃٌ ثَلٰثَۃ سے اور عُمَرُ(نام)عَامِرٌسے بغیر کسی قاعدہ صرفی کے پھیراگیا ہے . فائدہ: جو اسم دوسرے صیغے سے پھیرا گیا ہواسے ''معدول'' اور جس صیغے سے پھیرا گیا ہویا بنایا گیا ہو اسے ''معدول عنہ''کہتے ہیں۔جیسے مذکورہ مثالوں میں ثُلٰثُ اور عُمَرُ معدول اور ثَلٰثَۃٌ ثَلٰثَۃٌ اور عَامِرٌ معدول عنہ ہیں۔ (۲) وصف کی تعریف: اسم کاایسی ذات پر دلالت کرنے والاہوناجس کے ساتھ اس کی کوئی صفت بھی ماخوذ ہو۔ جیسے:أَحْمَرُ(سرخ)۔ توضیح: لفظ أَحْمَرُ ایک ایسی ذات پر دلالت کررہاہے جس کے ساتھ اس کی ایک صفت یعنی ''سرخ ہونا''بھی ماخوذہے۔اسی طرح أَخْضَرُ،اَسْوَدُ وغیرہ ہیں۔ (۳) تانیث کی تعریف: کسی اسم کا مؤنث ہونا ۔جیسے: طَلْحَۃُ، ھِنْدٌ۔ (۴) تعریف کی تعریف: کسی اسم کا معرفہ ہونا۔ جیسے: أَحْمَدُ، زَیْنَبُ وغیرہ۔ (۵)عجمہ کی تعریف: کسی اسم کا غیر عربی ہونا۔جیسے:اِبْرَاھِیْمُ، اِسْمٰعِیْلُ وغیرہ۔ (۶) ترکیب کی تعریف: دویا اس سے زائد اسماء کا ملکر ایک ہوجانا۔جیسے: بَعْلَبَکُّ، مَعْدِیْکَرِبُ۔ (۷) وزن فعل کی تعریف: اسم کا اوزا ن فعل میں سے کسی وزن پر ہونا۔جیسے:شَمَّرَ(گھوڑے کا نام) شَمَّرَ،فَعَّلَ کے وزن پر ہے اورفَعَّلَ فعل کے اوزان میں سے ایک وزن ہے۔ (۸) الف نون زائدتان کی تعریف: وہ الف نون جو کسی اسم کے آخر میں زائد ہوں۔جیسے:عثمان، ندمان(ہم نشین) الف نون زائدتان اگر اسم محض (جوصفت نہ ہو)کے آخرمیں ہوں تو اس کے منع صرف کا سبب بننے کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ علم ہو۔جیسے: عُثْمَانُ، عِمْرَانُ، سَلْمَانُ وغیرہ۔ اور اگر اسم صفت کے آخر میں ہوں تو شرط یہ ہے کہ اس پر تاء ِتانیث نہ آتی ہو۔ جیسے: سَکْرَانُ کہ اس کے آخر میں تاء تانیث نہیں آتی؛ کیونکہ اس کی تانیث سَکْرٰی ہے ۔ (۹) جمع کی تعریف: وہ اسم جو مفرد میں کچھ زیادتی کے ساتھ دوسے زائد افراد پر دلالت کرے۔ جیسے: مَسَاجِدُ، مَصَابِیْحُ وغیرہ۔ غیر منصرف کی مثالیں: ثُلٰثُ ومَثْلَثُ: ان میں صفت اور عدل ہیں۔ طَلْحَۃُ :اس میں تانیث اور علم ہیں۔ زَیْنَبُ :اس میں تانیث معنوی اورعلم ہیں۔ حُبْلٰی : اس میں ایک سبب تانیث بالف مقصورہ ہے حَمْرَاءُ: اس میں ایک سبب تانیث بالف ممدودہ ہے،اور یہ دو اسباب کے قائم مقام ہے۔ اِبْرَاھِیْمُ: اس میں عجمہ اور علم ہیں۔ مَسَاجِدُاور مَصَابِیْحُ: ان میں ایک سبب جمع منتہی الجموع ہے ۔یہ بھی دوسببوں کے قائم مقام ہے۔ بَعْلَبَکُّ: اس میں ترکیب اور علم ہیں۔ أَحْمَدُ: اس میں وزن فعل اور علم ہیں۔ سَکْرَانُ : اس میں الف نون زائدتان اور وصف ہیں۔ عُثْمَانُ: اس میں الف نون زائدتان اور علم ہیں۔    • غیر منصرف کا آسان سبق | Lesson 26  

Mubtada Khabar Jumla Feliya 11.1
▶︎

Mubtada Khabar Jumla Feliya 11.1

غیر منصرف اسم کا حالت جر میں "زیر" قبول کرنا
▶︎

غیر منصرف اسم کا حالت جر میں "زیر" قبول کرنا

Can we still stop this?
▶︎

Can we still stop this?

Lesson 126, Arabic grammar, munsarif gair munsarif (1)، منصرف غیر منصرف، معرب کی قسمیں، 7351034332
▶︎

Lesson 126, Arabic grammar, munsarif gair munsarif (1)، منصرف غیر منصرف، معرب کی قسمیں، 7351034332

دورہ نحو میں پڑھایا ھوا عدل کا سبق#allamarashidalirizvi
▶︎

دورہ نحو میں پڑھایا ھوا عدل کا سبق#allamarashidalirizvi

‎⁨فعل ماضی معروف کی گردان کا تفضیلی جائزہ | Lecture # 7⁩
▶︎

‎⁨فعل ماضی معروف کی گردان کا تفضیلی جائزہ | Lecture # 7⁩

ترکیب کرنے کا آسان طریقہ/ وہ چھے سوالات جو ترکیب کے وقت ذہن میں قائم کرلیے جائیں تو ترکیب کرنا آسان
▶︎

ترکیب کرنے کا آسان طریقہ/ وہ چھے سوالات جو ترکیب کے وقت ذہن میں قائم کرلیے جائیں تو ترکیب کرنا آسان

فعل ماضی کی گردان بنانے کا طریقہ۔سبق ۔1
▶︎

فعل ماضی کی گردان بنانے کا طریقہ۔سبق ۔1

Abstract of Lecture 03- LQ 2018 Part 2 "اسباب منع الصرف" حصّہ اوّل
▶︎

Abstract of Lecture 03- LQ 2018 Part 2 "اسباب منع الصرف" حصّہ اوّل

3 گھنٹے میں قسمت بدلنے والا عمل | نمک کے ذریعے دولت اور رزق میں بے پناہ اضافہ
▶︎

3 گھنٹے میں قسمت بدلنے والا عمل | نمک کے ذریعے دولت اور رزق میں بے پناہ اضافہ

نحوی ترکیب کرنے کا طریقہ | #arabicgrammar #darsenizami #sir_mansoor #allama_mansoor
▶︎

نحوی ترکیب کرنے کا طریقہ | #arabicgrammar #darsenizami #sir_mansoor #allama_mansoor

Munsarif aur Ghair Munsarif Ki Pehchan | منصرف اور غیرمنصرف کی پہچان
▶︎

Munsarif aur Ghair Munsarif Ki Pehchan | منصرف اور غیرمنصرف کی پہچان

حروف جارہ کتنے اور کون سے ہیں | Practical 11
▶︎

حروف جارہ کتنے اور کون سے ہیں | Practical 11

Asan Nahw Duwwam Lesson 23 || معرفہ، عجمہ اور جمع  کا بیان || آسان نحو دوم غیر منصرف کا بیان
▶︎

Asan Nahw Duwwam Lesson 23 || معرفہ، عجمہ اور جمع کا بیان || آسان نحو دوم غیر منصرف کا بیان

اشیاء منصرف یا غیر منصرف، علماء انبیاء صلحاء کیوں غیر منصرف ہیں
▶︎

اشیاء منصرف یا غیر منصرف، علماء انبیاء صلحاء کیوں غیر منصرف ہیں

الف مقصورہ کی کتنی قسمیں اور کون سا الف غیر منصرف کا سبب #allamarashidalirizvi
▶︎

الف مقصورہ کی کتنی قسمیں اور کون سا الف غیر منصرف کا سبب #allamarashidalirizvi

Muharram Sy Phely Ye Bayan Zror Sune Bayan Hafiz Imran Asi/New Bayan 2026 By Umar Farooq Production
▶︎

Muharram Sy Phely Ye Bayan Zror Sune Bayan Hafiz Imran Asi/New Bayan 2026 By Umar Farooq Production

Lesson 125, Arabic Grammar, معرب مبنی کا بیان،، معرب کی تعریف، مبنی کی تعریف، Morab Mabni ka bayan
▶︎

Lesson 125, Arabic Grammar, معرب مبنی کا بیان،، معرب کی تعریف، مبنی کی تعریف، Morab Mabni ka bayan

MURAKKAB E TAUSEEFI (Murakkab e Naqis) | Adjectives | Arabic Grammar Series | Ep- 22 | Qari Aqib
▶︎

MURAKKAB E TAUSEEFI (Murakkab e Naqis) | Adjectives | Arabic Grammar Series | Ep- 22 | Qari Aqib

HIDAYA TUL NAHV | CHAPTER 02 | LESSON 12 | ہدایۃ النحو | غیر منصرف کا پہلا سبب عدل
▶︎

HIDAYA TUL NAHV | CHAPTER 02 | LESSON 12 | ہدایۃ النحو | غیر منصرف کا پہلا سبب عدل