Saqi Nama Compete ساقی نامہ مکمل متن، الفاط معنی اور شرح کے ساتھ

ساقی نامہ ہُوا خیمہ زن کاروانِ بہار۔اِرم بن گیا دامنِ کوہسار گُل و نرگس و سَوسن و نسترن۔ شہیدِ ازل لالہ خونیں کفن جہاں چھُپ گیا پردۂ رنگ میں۔ لہُو کی ہے گردش رگِ سنگ میں فضا نِیلی نِیلی، ہوا میں سُرور ۔ ٹھہَرتے نہیں آشیاں میں طیُور وہ جُوئے کُہستاں اُچکتی ہوئی۔ اَٹکتی، لچکتی، سرکتی ہوئی اُچھلتی، پھِسلتی، سنبھلتی ہوئی۔ بڑے پیچ کھا کر نِکلتی ہوئی رُکے جب تو سِل چِیر دیتی ہے یہ۔ پہاڑوں کے دل چِیر دیتی ہے یہ ذرا دیکھ اے ساقی لالہ فام!۔ سُناتی ہے یہ زندگی کا پیام پِلا دے مجھے وہ میء پردہ سوز۔ کہ آتی نہیں فصلِ گُل روز روز وہ مے جس سے روشن ضمیرِ حیات۔ وہ مے جس سے ہے مستیِ کائنات وہ مے جس میں ہے سوزوسازِ ازل۔ وہ مے جس سے کھُلتا ہے رازِ ازل اُٹھا ساقیا پردہ اس راز سے۔ لڑا دے ممولے کو شہباز سے زمانے کے انداز بدلے گئے۔ نیا راگ ہے، ساز بدلے گئے ہُوا اس طرح فاش رازِ فرنگ۔ کہ حیرت میں ہے شیشہ بازِ فرنگ پُرانی سیاست گری خوار ہے۔ زمیں مِیر و سُلطاں سے بیزار ہے گیا دَورِ سرمایہ داری گیا۔ تماشا دِکھا کر مداری گیا گراں خواب چِینی سنبھلنے لگے۔ ہمالہ کے چشمے اُبلنے لگے دلِ طُورِ سینا و فاراں دو نِیم ۔ تجلّی کا پھر منتظر ہے کلیم مسلماں ہے توحید میں گرم جوش۔ مگر دل ابھی تک ہے زُنّار پوش تمدّن، تصوّف، شریعت، کلام۔ بُتانِ عَجم کے پُجاری تمام! حقیقت خرافات میں کھو گئی۔ یہ اُمّت روایات میں کھو گئی لُبھاتا ہے دل کو کلامِ خطیب۔ مگر لذّتِ شوق سے بے نصیب! بیاں اس کا منطق سے سُلجھا ہُوا۔ لُغَت کے بکھیڑوں میں اُلجھا ہُوا وہ صُوفی کہ تھا خدمتِ حق میں مرد۔ محبّت میں یکتا، حمِیّت میں فرد عَجم کے خیالات میں کھو گیا۔ یہ سالک مقامات میں کھو گیا بُجھی عشق کی آگ، اندھیر ہے۔ مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہے شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا۔ وہی جام گردش میں لا ساقیا! مجھے عشق کے پَر لگا کر اُڑا۔ مری خاک جُگنو بنا کر اُڑا خِرد کو غلامی سے آزاد کر۔ جوانوں کو پِیروں کا استاد کر ہری شاخِ مِلّت ترے نم سے ہے۔ نفَس اس بدن میں ترے دَم سے ہے تڑپنے پھٹرکنے کی توفیق دے۔ دلِ مرتضیٰؓ، سوزِ صدّیقؓ دے جگر سے وہی تِیر پھر پار کر۔ تمنّا کو سِینوں میں بیدار کر ترے آسمانوں کے تاروں کی خیر۔ زمینوں کے شب زندہ داروں کی خیر جوانوں کو سوزِ جگر بخش دے۔ مرا عشق، میری نظر بخش دے خودی کیا ہے، رازِ درُونِ حیات۔ خودی کیا ہے، بیداریِ کائنات خودی جلوہ بدمست و خلوَت پسند۔ سمندر ہے اک بُوند پانی میں بند اندھیرے اُجالے میں ہے تابناک۔ من و تُو میں پیدا، من و تُو سے پاک ازل اس کے پیچھے، اَبد سامنے۔ نہ حد اس کے پیچھے، نہ حد سامنے زمانے کے دریا میں بہتی ہوئی ۔ سِتم اس کی موجوں کے سہتی ہوئی تجسّس کی راہیں بدلتی ہوئی۔ دمادم نگاہیں بدلتی ہوئی سبک اس کے ہاتھوں میں سنگِ گراں۔ پہاڑ اس کی ضربوں سے ریگِ رواں سفر اس کا انجام و آغاز ہے۔ یہی اس کی تقویم کا راز ہے کِرن چاند میں ہے، شرر سنگ میں۔ یہ بے رنگ ہے ڈُوب کر رنگ میں اسے واسطہ کیا کم و بیش سے۔ نشیب و فرازوپس و پیش سے اَزل سے ہے یہ کشمکش میں اسِیر۔ ہُوئی خاکِ آدم میں صُورت پذیر خودی کا نشیمن ترے دل میں ہے۔ فلک جس طرح آنکھ کے تِل میں ہے خودی کے نِگہباں کو ہے زہرِ ناب۔ وہ ناں جس سے جاتی رہے اس کی آب وہی ناں ہے اس کے لیے ارجمند ۔ رہے جس سے دُنیا میں گردن بلند فرو فالِ محمود سے درگزر۔ خودی کو نِگہ رکھ، ایازی نہ کر وہی سجدہ ہے لائقِ اہتمام۔ کہ ہو جس سے ہر سجدہ تجھ پر حرام یہ عالم، یہ ہنگامۂ رنگ و صوت۔ یہ عالم کہ ہے زیرِ فرمانِ موت یہ عالم، یہ بُت خانۂ چشم و گوش۔ جہاں زندگی ہے فقط خورد و نوش خودی کی یہ ہے منزلِ اوّلیں۔ مسافر! یہ تیرا نشیمن نہیں تری آگ اس خاک داں سے نہیں۔ جہاں تجھ سے ہے، تُو جہاں سے نہیں بڑھے جا یہ کوہِ گراں توڑ کر۔ طلسمِ زمان و مکاں توڑ کر خودی شیرِ مولا، جہاں اس کا صید۔ زمیں اس کی صید، آسماں اس کا صید جہاں اور بھی ہیں ابھی بے نمود۔ کہ خالی نہیں ہے ضمیرِ وجود ہر اک منتظر تیری یلغار کا۔ تری شوخیِ فکر و کردار کا یہ ہے مقصدِ گردشِ روزگار ۔ کہ تیری خودی تجھ پہ ہو آشکار تُو ہے فاتحِ عالمِ خوب و زِشت۔ تجھے کیا بتاؤں تری سرنوشت حقیقت پہ ہے جامۂ حرف تنگ ۔ حقیقت ہے آئینہ، گُفتار زنگ فروزاں ہے سِینے میں شمعِ نفَس۔ مگر تابِ گُفتار کہتی ہے، بس! ’اگر یک سرِ مُوے برتر پَرم۔ فروغِ تجلّی بسوزد پَرم،

Allama Iqbal's Poem کھول آنکھ Khol Ankh
▶︎

Allama Iqbal's Poem کھول آنکھ Khol Ankh

ساقی نامہ  Saaqi Nama | علامہ اقبال Allama Iqbal | Part 1/4 | An explanation by Salman Asif Siddiqui
▶︎

ساقی نامہ Saaqi Nama | علامہ اقبال Allama Iqbal | Part 1/4 | An explanation by Salman Asif Siddiqui

Saki Nama Ka Khasosi Mutalia | Saqi Nama Ka Fani O Fikri Jaaiza | ساقی نامہ Sakinama By Allama Iqbal
▶︎

Saki Nama Ka Khasosi Mutalia | Saqi Nama Ka Fani O Fikri Jaaiza | ساقی نامہ Sakinama By Allama Iqbal

2 | Lenin Khuda K Huzoor Main | لینن خدا کے حضور میں | Dr. Rasheed Arshad
▶︎

2 | Lenin Khuda K Huzoor Main | لینن خدا کے حضور میں | Dr. Rasheed Arshad

Allama Iqbal | Khizar-e-Rah | Dr. Fatima Fayyaz | خضرِ راہ
▶︎

Allama Iqbal | Khizar-e-Rah | Dr. Fatima Fayyaz | خضرِ راہ

Bal-e-Jibril: 142 | Saqi Nama | ساقی نامہ | Allama Iqbal | علامہ اقبال | Iqbaliyat | اقبالیات #Iqbal
▶︎

Bal-e-Jibril: 142 | Saqi Nama | ساقی نامہ | Allama Iqbal | علامہ اقبال | Iqbaliyat | اقبالیات #Iqbal

Allama Iqbal's "Khudi" explained by Dr Kaleem Ajiz (Urdu)
▶︎

Allama Iqbal's "Khudi" explained by Dr Kaleem Ajiz (Urdu)

(Part 1/3) -علامہ اقبال کا فلسفہ خودی -  سورۃ الحشر آیت ۱۹
▶︎

(Part 1/3) -علامہ اقبال کا فلسفہ خودی - سورۃ الحشر آیت ۱۹

Bal-e-Jibril: 124 | Masjid-e-Qurtaba | The Mosque of Cordoba | Allama Iqbal | Iqbaliyat | AadhiBaat
▶︎

Bal-e-Jibril: 124 | Masjid-e-Qurtaba | The Mosque of Cordoba | Allama Iqbal | Iqbaliyat | AadhiBaat

ساقی نامہ  Saaqi Nama | علامہ اقبال Allama Iqbal | Part 4/4 | An explanation by Salman Asif Siddiqui
▶︎

ساقی نامہ Saaqi Nama | علامہ اقبال Allama Iqbal | Part 4/4 | An explanation by Salman Asif Siddiqui

Allama Iqbal |  Saqi Namah | ساقی نامہ  | Prof. Dr. Moeen Nizami
▶︎

Allama Iqbal | Saqi Namah | ساقی نامہ | Prof. Dr. Moeen Nizami

Allama Iqbal's poem Masjid e Qartaba مسجد قرطبہ
▶︎

Allama Iqbal's poem Masjid e Qartaba مسجد قرطبہ

What were the differences of Dr. Israr Ahmed with Maulana Maududi? - Hussain Farooq Maududi
▶︎

What were the differences of Dr. Israr Ahmed with Maulana Maududi? - Hussain Farooq Maududi

A session on Iqbal's Poem "zoq o shoq" (1) اقبال کی نظم "ذوق شوق" پر ایک گفتگو - Ahmad Javaid
▶︎

A session on Iqbal's Poem "zoq o shoq" (1) اقبال کی نظم "ذوق شوق" پر ایک گفتگو - Ahmad Javaid

Allama Iqbal's poem  | کبھی اے حقیقتِ منتظر   |  Kabhi Aey Haqiqat e Muntazar
▶︎

Allama Iqbal's poem | کبھی اے حقیقتِ منتظر | Kabhi Aey Haqiqat e Muntazar

Lecture # 01 - Javid Nama - Dr. Javid Iqbal
▶︎

Lecture # 01 - Javid Nama - Dr. Javid Iqbal

Allama Iqbal' Poem Khizer e Rah خضرِ راہ مکمل تشریح بمہ متن اور الفاظ معانی
▶︎

Allama Iqbal' Poem Khizer e Rah خضرِ راہ مکمل تشریح بمہ متن اور الفاظ معانی

Saqi Nama S3 | Sharabi Kuhan Phar Pila Saqiya  | ساقی نامہ  | شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا
▶︎

Saqi Nama S3 | Sharabi Kuhan Phar Pila Saqiya | ساقی نامہ | شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا

Zoq o Shoq Allama Iqbal's love with Rasool SWA زوق و شوق بند 4 علامہ اقبال کا عشقِ رسول ﷺ
▶︎

Zoq o Shoq Allama Iqbal's love with Rasool SWA زوق و شوق بند 4 علامہ اقبال کا عشقِ رسول ﷺ

Allama Iqbal 's poem Saqi Nama ساقی نامہ
▶︎

Allama Iqbal 's poem Saqi Nama ساقی نامہ