Justice Maulana Zafar Mehdi Jarwali Ep.127 جسٹس مولانا سید ظفر مہدی اثیم جرولی
حکیم، جسٹس اور اسسٹنٹ کمشنر، مولانا سیّد ظفر مہدی موسوی، متخلص اثیمؔ جرولی، تعلقہ دار علی نگر جرول،ضلع بہرائچ، اپنے عہد کے ممتاز رؤسا، اہلِ علم اور اصحابِ فضل میں بلند مقام رکھتے تھے۔ جسٹس اثیمؔ جرولی نہ صرف علمی و ادبی حلقوں میں قدر و منزلت کے حامل تھے بلکہ شعرو سخن، خصوصاً مرثیہ نگاری میں بھی اعلیٰ مرتبہ پر فائز تھے۔ مولانا سید ظفر مہدی جروَلی 1824 عیسوی میں اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے قصبہ جروَل میں پیدا ہوئے۔ موصوف کے والد سید حسن اپنے وقت کے معزز افراد میں شمار ہوتے تھے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن جرول میں حاصل کی۔ بعد ازاں شوقِ علم نے آپ کو ہندوستان کے معروف مرکزِ علم و ادب، لکھنؤ پہنچایا، جہاں آپ نے اپنے عہد کے جلیل القدر اساتذہ سے کسبِ فیض کیا۔ جن میں: مفتی محمد علی، مولانا محمد حسین جائسی اور سلطان العلماء سید محمد جیسے نامور اہلِ علم کے اسمائے گرامی قابلِ ذکر ہیں۔ان اکابر اساتذہ کی تربیت کے زیرِ اثر مولانا نے فقہ، حدیث، تفسیر اور علمِ کلام جیسے علوم میں نمایاں مہارت حاصل کی اور علمی دنیا میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی۔ مولانا کی علمی جستجو محض روایتی علوم تک محدود نہ رہی، بلکہ آپ نے غیر معمولی ذوقِ تحقیق کے تحت سنسکرت زبان اور علمِ نجوم ایک برہمن استاد سے حاصل کیا ۔ اس غیر روایتی اور جرات مندانہ اقدام کے نتیجے میں مولانا کو علم فلکیات میں بھی گہری دسترس حاصل ہوئی، جوآپ کی وسعتِ نظر اور علم دوستی کا روشن ثبوت ہے۔ مزید برآں، موصوف نے عربی اور ہندی تقاویم کے اصولوں پر بھی تحقیق کی اور اس میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ علم فلکیات میں اپنی مہارت کی بنیاد پر مولانا نے رسولِ اکرم اور آئمۂ اثناعشرؑ کی ولادت کے زائچے مرتب کیے۔ جو آپ کی معروف تصنیف "روضۃ الصادقین"میں محفوظ ہیں۔ یہ تصنیف علمی دنیا میں مولانا کے نمایاں اور منفرد کارناموں میں شمار ہوتی ہے۔ آخرکار یہ علم و ادب کا روشن چراغ 1902ء میں خاموش ہو گیا ہزار آہ و بکا کے ہمراہ آپ کو آبائی قبرستان جرول میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ماخوذ از : نجوم الہدایہ، تحقیق و تالیف: و مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی، ج10، ص234 دانشنامۂ اسلام، انٹرنیشنل نورمیکروفلم دہلی، 2024ء ShiaOlama #Biography #Documentary #Islam #noormicrofilm #ShiaHistory #IslamicVideo

History of Marsiya Khwani | Zara Hat Kay | Dawn News

سورة البقرة || الشيخ عبدالباسط عبدالصمد || Surat Al Baqarah دون اعلان داخله

سورة يس والواقعة والرحمن والملك 🌿 رزق وبركة وشفاء وراحة نفسية | الشيخ عبد الرحمن السديس

Mahrang Baloch’s Life Imprisonment & Balochistan | Syed Muzammil Official

How much credit should Pakistan get for the US-Iran MoU? How does it view the outstanding issues?

LIVE🔴Canada Backs Iran? NATO Under Pressure | Hezbollah Warns Israel | Pakistan Breaking News

Ek Jumlay Ne Meri Zindagi Badal Di Aur Main Ne Allah Par Yaqeen Ka Matlab Samajh Liya | Alief TV

جنرلز کا Gen Z کو کنٹرول کرنے کا ہوشیار کھیل؟ بیانیے اور ذہنوں کی جنگ کا بڑا راز! | معید پیرزادہ

Zia Mohyeddin | Parhant: Ibn-e-Insha | Day 02 | 14th Aalmi Urdu Conference | #acpkhi #urduconference

سورة البقرة || الشيخ عبدالباسط عبدالصمد || Surat Al Baqarah بدون اعلان داخل

ASIM MADE, PAKISTAN SLAYED?

Waqia Karbala, Sayyidina Hussain Ka Ikdaam - Javed Ahmed Ghamidi

How Karbala Really Happened | The Earliest Eyewitness History | Dr Nasir Baig

How Did the Turks Accept Islam and Christianity? | From Tengrism to Caliphates (209 BC _ 900 CE)

في هدوء الليل.. تلاوة تأخذك لعالم من السكينة والطمأنينة | الشيخ محمد صديق المنشاوي

النادرة الباكية التي أحبها الملايين حول العالم للشيخ المنشاوي رحمه الله

بوٹ، سوٹ اور جھوٹ

Inside the US-Iran deal: Talmiz Ahmad on Trump, Israel, Iran, and a changing Middle East

Tharoor Panel on External Affairs Should be Mindful of Changed Kashmir, Pakistan & China

