🌟 چئیرمن جناب عاطف علی خان، فرحان صاحب اور قیصر صاحب (سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ) کو خراجِ تحسین 🌹

📢 اہلِ علاقہ سیکٹر 10 نارتھ ناظم آباد کی جانب سے اظہارِ تشکر 🙏 الحمدللہ! 🌿 چئیرمن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن جناب عاطف علی خان صاحب، جناب اسامہ بھائی، جناب صہیب جمال بھائی، جناب سلمان الہدیٰ بھائی، جناب جنید بھائی، جناب شبیر بھائی، اور سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی کی جانب سے جناب فرحان صاحب، جناب قیصر صاحب کی خصوصی کاوشوں سے سیکٹر 10 میں عرصۂ دراز سے موجود گندگی کا بڑا ڈھیر مکمل طور پر صاف کر دیا گیا۔ 🧹 اس گندگی کی وجہ سے پورے علاقے میں شدید تعفن اور بدبو پھیلی رہتی تھی، جبکہ گھنی جھاڑیوں کے باعث آوارہ کتوں کی بہتات نے بھی اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا تھا۔ اب صفائی کے بعد علاقہ صاف، بہتر اور زیادہ محفوظ محسوس ہو رہا ہے۔ 💐 اہلِ علاقہ بالخصوص جناب فرحان صاحب اور جناب قیصر صاحب (سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ) کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جن کی انتھک محنت، توجہ اور عملی اقدامات سے یہ دیرینہ عوامی مسئلہ حل ہوا اور اہلِ علاقہ نے سکھ کا سانس لیا۔ 🤝 🌹 اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کو عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے اور ہمارے علاقے کو ہمیشہ صاف، سرسبز اور خوبصورت رکھے۔ آمین۔ منتظمین محلہ کمیٹی سیکٹر 10، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی جوائنٹ محلہ کمیٹیز UC-01 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی