Masjid e Nabvi ki Tameer se Hasil Hone Wale Asbaq, SEERAT UN NABI Course Lecture 77, Mufti Rasheed
Course Registration link: https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuf... آج کے سبق کے اہم نکات: 1. رسول اللہ ﷺ نے مدینہ پہنچتے ہی صرف مسجد بنانے یا ریاستی امور پر توجہ نہیں دی، بلکہ اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت اور ان کے ساتھ رہنے کا بھی فوری انتظام فرمایا۔ آپ بھلے جتنے ہی مصروف ہوں، گھر والوں کے حقوق ادا کرنا بہرحال لازم ہے۔ 2. اس سے ایک اہم اصول یہ بھی سمجھ میں آیا کہ مرد کو حتی الامکان اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ بیوی بچوں کو ساتھ رکھے۔بیرون ممالک پیسے کمانے کے لیے جانے والوں کے لیے اس میں خصوصی ہدایت ہے۔ اگر شروع میں نہ لے جاسکیں تو جلد از جلد لے جائیں۔ 3. آپ نے مسجد نبوی کی زمین کو ہدیہ میں قبول نہیں کیا۔ معلوم ہوا کہ ہر وقت ہدیہ قبول کرنا سنت نہیں۔ 4. مسجد نبوی کی قیمت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ادا کی، تو قیامت تک مسجد نبوی میں پڑھی جانے والی تمام نمازوں کا اجر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بھی ملتا رہے گا۔ 5. صدقہ جاریہ کی توفیق حاصل کرنے کا ایک ٹوٹکا یہ ہے کہ مسلسل خیر کے کاموں میں حصہ لیتے رہیں۔ کسی کام کو اس وجہ سے غیر اہم سمجھ کر نہ چھوڑیں کہ یہ تو معمولی سا کام ہے۔ کوئی بھی کرلے گا۔ ہر نیکی اور خیر کے کام میں اگر وسعت اور طاقت ہے کچھ نہ کچھ حصہ شامل کرتے رہیں۔ نہ جانے کون سے کام کو اللہ تعالی قبول کرکے صدقہ جاریہ کا سلسلہ جاری فرمادیں۔ 6. مسجد نبوی کے لیے آپ نے جو زمین خریدی، اس میں قبریں تھیں۔ معلوم ہوا کہ قبرستان اگر کسی کی ذاتی ملکیت ہو تو اس کو بیچ بھی سکتا ہے اور ہبہ بھی کرسکتا ہے اور کوئی خریدنا چاہے تو خریدنا بھی جائز ہے۔ 7. یہ بھی معلوم ہوا کہ بوقت ضرورت درخت کاٹنا جائز ہے۔ 8. حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ والے واقعے پر غور کیجیے! معلوم ہوا کہ حضورﷺ مردم شناس اور صلاحیت شناس تھے۔ آپ اس پر نظر رکھتے تھے کہ کس میں کیا صلاحیت ہے اور پھر اسی کے مطابق ذمہ داری سپرد فرماتے تھے۔ 9. صلاحیت نہ پہچاننے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ذمہ داری نااہل کے سپرد ہوجاتی ہے اور پھر آپ کو آپ کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ 10. اس میں یہ درس بھی ہے کہ باصلاحیت لوگوں کی قدر کرنی چاہیے۔ 11. ایچ آر کے شعبے میں کام کرنے والوں کو سیرت کی روشنی میں اس کو پڑھنا چاہیے کہ حضورﷺ ذمہ داریاں کس بنیاد پر اور کس طرح سپرد کرتے تھے اور ہمیں اس سے آج کیا رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ 12. دفتری سیاست کے نتیجے میں بعض اوقات باصلاحیت لوگوں کو پیچھے کردیاجاتا ہے۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے اور خیر کا دروازہ بند کرنے اور شر کا دروازہ کھولنے کے مترادف ہے۔ اس سے بچنا چاہیے۔ 13. اچھی پرفارمنس دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ 14. حضورﷺ کے اس طرز عمل سے ایک اہم اصول یہ بھی سیکھنے کو ملتا ہے کہ ہمیں اجتماعی کاموں میں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ کام کرنے والوں کو ایسا ماحول اور ایسا انوائرمنٹ فراہم کریں جس میں وہ کام کرتے ہوئے ایزی فیل کریں۔ 15. اگر آپ غور کریں تو بنوعمرو بن عوف میں بھی حضورﷺ نے پہلا کام یہ کیا کہ مسجد قباء کی تعمیر فرمائی اور مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد بھی پہلا کام مسجد نبوی کی تعمیر کا فرمایا۔ اس سے اسلام میں مسجد کی اہمیت کا پتا چلتا ہے ۔ 16. مسجد نبوی میں انجام دیے جانے والے بارہ اعمال اور کاموں کا تذکرہ سبق میں موجود ہے۔ کہ مسجد نبوی عبادت گاہ بھی تھی۔ سجدہ گاہ بھی۔ درس گاہ بھی تھی اور تربیت گاہ بھی۔ خبررساں ایجنسی کی حیثیت بھی حاصل تھی اور انٹیلی جینس ہیڈکوارٹر کی حیثیت بھی حاصل تھی۔ مہمانوں کا استقبال اور ملاقات کے لیے حضورﷺ کا سیکریٹریٹ بھی مسجد نبوی تھی اور صحابہ کرام سے ملنے کا مرکز بھی مسجد نبوی تھا۔ مسجد نبوی میں زخمی مجاہدین کو فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی جاتی تھی اور جہاد کا اعلان بھی مسجد نبوی سے کیاجاتا تھا۔ یوں اسلامی فوج کا ہیڈکوارٹر بھی مسجد نبوی تھا۔ 17. آج کے دور میں مسجد کو ایک کمیونٹی سینٹر بلکہ اس سے بھی بڑھ کر زیادہ فعال اور مؤثر بنانا چاہیے۔ اس کی ذمہ داری مسجد کمیٹی پر بھی ہےاور امام مسجد پر بھی ہے۔ 18. اسی میں یہ سبق بھی ہےکہ مسجد نبوی سے جب یہ سارے کام ہوتے تھے، تو یہ سب دین کے کام ہیں۔ ہمارے ہاں نماز وغیرہ کے علاوہ ان باقی سارے کاموں کو دنیاداری کے کھاتے میں ڈال دیاگیا اور دینی طبقے نے خود کو ان سارے کاموں سے الگ کردیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ امت زوال کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ا ٓج سے اس غلط تصور کو پرے پھینکیں اور ان سب شعبوں کو دین کا شعبہ سمجھیں اور اس پر کام بھی کریں۔ اس میں مہارت بھی حاصل کریں ۔ نیت اپنی درست رکھیں۔ ان شاء اللہ یہ امت کے عروج کا نقطہ آغاز ہوگا۔ #seerat #seeratunnabi #seerat_un_nabi #seeratinurdu #seeraturrasool #muftirasheedkhursheed #muftirasheedofficial #muftirasheedahmedkhursheed __ Follow us on Social Media: Instagram: https://www.instagram.com/ muftirasheedahmedofficial Youtube: / muftirasheedofficial Facebook Page: / muftirasheedofficial Tiktok: / muftirasheedofficial Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCo... Pashto Youtube Channel: / @muftirasheedpashtospeeches Pashto Facebook Page: / muftirasheedpashtospeeches __ For any querry: Email: [email protected]

How Iran won the World Cup (or didn't lose it anyway)

INSIDE The Complete Management System of Masjid Nabawi 🤍🕌 • Full Documentary •

Daurah Kitab Sayuiduna Muhammad Syariat & Hakikat Bersama Dr. UMAY (Sesi ke-7)

Bros Ka Mahaaz

Masjid e Nabvi ki Tameer ka Waqia, SEERAT UN NABI Course Lecture 76, Mufti Rasheed Official

التسليم الأعظم… قصة سيدنا إبراهيم وبناء الكعبة | د. مطلق الجاسر | بودكاست بدون ورق

Abu Huraira (ra): The Preserver of Hadith | The Firsts | Dr. Omar Suleiman

Ask Mufti Tariq Masood | 348th Session | Solve Your Problems

Surah Rahman Full Urdu Translation | Abdul Basit Quran Recitation HD 2026

Zayd ibn Thabit (ra): The Scribe of the Prophet ﷺ | The Firsts | Dr. Omar Suleiman

Paigambaro Ka Silsila | Ramzan 2022 Special | Mufti Tariq Masood

Abu Darda (ra): The Scholar Who Wouldn't Sleep | The Firsts | Dr. Omar Suleiman

13-ILMI-o-Tahqeeqi MAJLIS (Open Q & A Session) with Engineer Muhammad Ali Mirza Bhai (10-Jun-2018)

Ishaq Dar in Trouble?Track 2 Diplomacy, the Mystery Letter/Where Do US-Iran Talks Stand! Najam Sethi

1st Punjabi Q & A Session with Engineer Muhammad Ali Mirza ! ! ! 50 - Questions on Aqaid & Masail

Hazrat Musa Aur Firon Ka Tafseeli Waqia | Mufti Tariq Masood Special | Stories Of Prophets | Waqiat

Salman Al Farsi (ra): The Truth Seeker | The Firsts | Dr. Omar Suleiman

Allama Nasir Madni Faints During Juma Sermon: Heart Attack Or Heatstroke? What Really Happened?

Best Soothing Quran Recitation for Sleep 💤 Peaceful Quran Before Sleep

