Short Story Tamasha by Manto منٹو کا افسانہ تماشا

#manto #saadathasanmanto @sadathasanmanto @sadathassanmanto #shortstory #urdushortstory #afsana #story تماشا دوتین روز سے طیّارے سیاہ عقابوں کی طرح پَر پھیلائے خاموش فضا میں منڈلارہے تھے جیسے وہ کسی شکار کی جستجو میں ہوں۔ سرخ آندھیاں وقتاً فوقتاً کسی آنے والے خونی حادثے کا پیغام لارہی تھیں۔ سنسان بازاروں میں مسلّح پولیس کی گشت ایک عجیب ہیبت ناک سماں پیش کررہی تھی۔ وہ بازار جو صبح سے کچھ عرصہ پہلے لوگوں کے ہجوم سے پُر ہوا کرتے تھے، اب کسی نامعلوم خوف کی وجہ سے سُونے پڑے تھے—— شہر کی فضا پرایک پراسرار خاموشی مسلّط تھی۔ بھیانک خوف راج کررہا تھا۔ خالد، گھر کی خاموش وپُرسکون ]پُرسکوت؟[فضا سے سہماہُوا اپنے والد کے قریب بیٹھا باتیں کررہاتھا: ’’ابّا، آپ مجھے اسکول کیوںنہیں جانے دیتے؟‘‘ ’’بیٹا آج اِسکول میں چھُٹّی ہے۔‘‘ ’’ماسٹرصاحب نے توہمیں بتایا ہی نہیں۔ وہ توکل کہہ رہے تھے کہ جولڑکا آج اسکول کا کام ختم کرکے اپنی کاپی نہ دکھائے گا اُسے سخت سزا دی جائے گی!‘‘ ’’وہ اطلاع دینی بھول گئے ہوں گے۔‘‘ ’’آپ کے دفتر میں بھی چھٹّی ہوگی؟‘‘ ’’ہاں ہمارا دفتر بھی آج بند ہے۔‘‘ ’’چلواچھّا ہُوا—— آج میں آپ سے کوئی اچھی سی کہانی سنوں گا۔‘‘ یہ باتیں ہورہی تھیں کہ تین چارطیّارے چیختے ہوئے اُن کے سرپرسے گزرگئے۔ خالد اُن کودیکھ کر بہت خوفزدہ ہُوا، وہ تین چار روز سے ان طیّاروں کی پرواز کوبغور دیکھ رہاتھا مگرکسی نتیجے پر نہ پہنچ سکاتھا۔ وہ حیران تھا کہ یہ جہاز سارا دن دھوپ میں کیوں چکر لگاتے رہتے ہیں۔ وہ اُن کی روزانہ نقل وحرکت سے تنگ آکر بولا: ’’ابّا مجھے ان جہازوں سے سخت خوف معلوم ہورہاہے۔ آپ ان کے چلانے والوں سے کہہ دیں کہ وہ ہمارے گھر پر سے نہ گزراکریں۔‘‘ ’’خوف!—— کہیں پاگل تونہیں ہوگئے خالد۔‘‘ ’’ابّا، یہ جہاز بہت خوف ناک ہیں۔ آپ نہیں جانتے، یہ کسی نہ کسی روز ہمارے گھر پر گولا پھینک دیں گے—— کل صبح ماما ،امّی جان سے کہہ رہی تھی——کہ ان جہازوالوں کے پاس بہت سے گولے ہیں۔ اگرانھوںنے اس قسم کی کوئی شرارت کی،تو یادرکھیں میرے پاس بھی ایک بندوق ہے—— وہی جو آپ نے پچھلی عید پر مجھے دی تھی۔‘‘ خالد کا باپ اپنے لڑکے کی غیرمعمولی جسارت پر ہنسا۔ ’’ماماتو پاگل ہے، میں اُس سے دریافت کروںگا کہ وہ گھر میں ایسی باتیں کیوں کیاکرتی ہے—— اطمینان رکھو، وہ ایسی بات ہرگز نہیں کریں گے۔‘‘ اپنے والد سے رخصت ہوکر خالد اپنے کمرے میں چلا گیا اور ہوائی بندوق نکال کر نشانہ لگانے کی مشق کرنے لگا۔ تاکہ اُس روز جب ہوائی جہاز والے گولے پھینکیں تواس کا نشانہ خطا نہ جائے اوروہ پوری طرح انتقام لے سکے——کاش! انتقام کا یہی ننھّاجذبہ ہرشخص میں تقسیم ہوجائے۔

INTIZAR HUSSAIN | SHORT STORIES | AFSANA | KAHANI | ZARD KUTTA
▶︎

INTIZAR HUSSAIN | SHORT STORIES | AFSANA | KAHANI | ZARD KUTTA

ThandaGosht Saadat Hasan Manto - URDU - ٹھنڈا گوشت - سعادت حسن منٹو
▶︎

ThandaGosht Saadat Hasan Manto - URDU - ٹھنڈا گوشت - سعادت حسن منٹو

😱 ایک ایسا ناول جس نے 2500 سال کی تاریخ سمیٹ دی | آگ کا دریا
▶︎

😱 ایک ایسا ناول جس نے 2500 سال کی تاریخ سمیٹ دی | آگ کا دریا

mchauthi ka joda چوتھی کا جوڑا کا خلاصہ
▶︎

mchauthi ka joda چوتھی کا جوڑا کا خلاصہ

Ek Purani Kahani| Tamasha [Full Story] | Saadat Hasan Manto | Radio Mirchi
▶︎

Ek Purani Kahani| Tamasha [Full Story] | Saadat Hasan Manto | Radio Mirchi

🤯 Jannat ke liye Musalman hona zarori nhi‼️ اسلام میں سزا و جزا کا تصور‼️ Javed Ahmad Ghamidi
▶︎

🤯 Jannat ke liye Musalman hona zarori nhi‼️ اسلام میں سزا و جزا کا تصور‼️ Javed Ahmad Ghamidi

Afsana Khol Do | افسانہ کھول دو
▶︎

Afsana Khol Do | افسانہ کھول دو

Wo Kon Tha - Buddha: The Great Meditator | Complete Documentary Film by Faisal Warraich
▶︎

Wo Kon Tha - Buddha: The Great Meditator | Complete Documentary Film by Faisal Warraich

Ghosha e Yusufi | Mushtaq Ahmad Yusufi | ACP Archives | Arts Council of Pakistan Karachi
▶︎

Ghosha e Yusufi | Mushtaq Ahmad Yusufi | ACP Archives | Arts Council of Pakistan Karachi

سعادت حسن منٹو صاحب کا خط انور مقصود صاحب کے نام | Manto's Letter To Anwar Maqsood | Deep Words
▶︎

سعادت حسن منٹو صاحب کا خط انور مقصود صاحب کے نام | Manto's Letter To Anwar Maqsood | Deep Words

Ustad Daman Interview with Naeem Bukhari | Greatest Punjabi Poet of Modern Times | Rare Archive
▶︎

Ustad Daman Interview with Naeem Bukhari | Greatest Punjabi Poet of Modern Times | Rare Archive

MANTO | STORIES | Afsana | TAMAASHA
▶︎

MANTO | STORIES | Afsana | TAMAASHA

Sahar urdu|افسانہ،کھول دو،کا تنقیدی جائزہ|سعادت حسن منٹو|urdu Adab
▶︎

Sahar urdu|افسانہ،کھول دو،کا تنقیدی جائزہ|سعادت حسن منٹو|urdu Adab

⚠️Born Disabled or Poor — Is God’s Test Unfair? | Ghamidi Vs Hoodbhoy |  Heated Debate 🔥
▶︎

⚠️Born Disabled or Poor — Is God’s Test Unfair? | Ghamidi Vs Hoodbhoy | Heated Debate 🔥

Untold Stories of The Voice Of Revolution | Faiz Ahmed Faiz Kaun? @raftartv Documentary
▶︎

Untold Stories of The Voice Of Revolution | Faiz Ahmed Faiz Kaun? @raftartv Documentary

UGC NET Unit:6 | Saadat Hasan Manto |سعادت منٹو حسن | افسانہ ٹھنڈا گوشت || Afsana Mantu |Nishat Sir
▶︎

UGC NET Unit:6 | Saadat Hasan Manto |سعادت منٹو حسن | افسانہ ٹھنڈا گوشت || Afsana Mantu |Nishat Sir

Focus Only on What Matters | Book Summary That Will Change Your Life
▶︎

Focus Only on What Matters | Book Summary That Will Change Your Life

Ghar se Ghar Tak |#ahmadnadeemqasmi #drama #urdu #hindi #history #culture #ptv |#humanbeingpakistan|
▶︎

Ghar se Ghar Tak |#ahmadnadeemqasmi #drama #urdu #hindi #history #culture #ptv |#humanbeingpakistan|

Mohenjo Daro Full History And Documentary | Mysteries of 5000 years old Mohenjo Daro
▶︎

Mohenjo Daro Full History And Documentary | Mysteries of 5000 years old Mohenjo Daro

Short Stories of Saadat Hasan Manto | Saadat Hasan Manto's Toba Tek Singh | Manto's Short Stories
▶︎

Short Stories of Saadat Hasan Manto | Saadat Hasan Manto's Toba Tek Singh | Manto's Short Stories